آئی ایم ایف پروگرام کا جہاں نقصان ہے وہاں فائدہ بھی ہے، تجزیہ کار
اشاعت کی تاریخ: 29th, November 2025 GMT
اسلام آباد:
تجزیہ کار شہبازرانا نے کہا ہے آئی ایم ایف پروگرام کا جہاں نقصان ہے، وہاں فائدہ بھی ہے ۔
انھوں نے ایکسپریس نیوز کے پروگرام دی ریویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا عالمی ادارے نے گزشتہ ہفتے دبائو ڈالا بدعنوانی اور حکمرانی کے متعلق اس کی رپورٹ شائع نہیں کی جاتی ، تب تک بورڈ کا اجلاس نہیں ہوگا، اب 8 دسمبر کو اگلی قسط ملے گی۔
اس کی ایک اور شرط تھی جانوروں کی گنتی مکمل کی جائے جو اب کرلی گئی ،جس کانمبر سامنے آجائے گا۔لیبرفورس کے نئے سروے کے مطابق بیروزگاری کی شرح 7.
احسن اقبال کے مطابق ماحولیاتی تباہی سے ملک میں بیروزگاری بڑھی۔یہ حکومت اخراجات پرقابو پا کر اقتصادی حالت بھی صحیح نہیں کرسکی۔
کامران یوسف نے بتایاپاکستان کو خارجہ سطح پر کامیابیاں مل رہی ہیں،افغانستان کے ساتھ سفارتکاری کو موقع دیا جارہاہے تاہم دہشتگردی جاری رہی تو پاکستان جواب دے گا،اب تک ایسا نہ ہونے کی وجہ یہ ہے کہ ثالتی اپنا کردا ادا کررہے ہیں۔
ماضی میں جب ہم ایران کے قریب جاتے تھے توسعودی عرب ناراض ہوجاتا ،اس کے ساتھ قربت بڑھاتے تو ایران کومسئلہ ہوجاتا۔تاہم جب پاک سعودی دفاعی معاہدہ ہواتوایران نے خوش آمدید کیا۔سعودی عرب کو بھی ایران کے ساتھ ہمارے تعلقات بہترہونے پراعتراض نہیں ہے۔
ایران کادوطرفہ تجارت میں تمام رکاوٹیں ختم اورنیا مکینزم بنانے کافیصلہ کیا ہے۔وہ پاک ،افغان کشید گی کے تناظر میں علاقائی کانفرنس اگلے ماہ کرائے گاتاکہ اس کاکوئی حل نکالا جاسکے۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
حکومت کا بڑا ریلیف، الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی اور بلاسود قرض کا اعلان
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم کے اپنا گھر پروگرام کے تحت اپنا ذاتی گھر حاصل کرنے کے خواہشمند شہریوں کے لیے بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ پروگرام کے تحت کمرشل بینک اب تک 160 ارب روپے مالیت کے ہاؤسنگ قرضے منظور کر چکے ہیں جبکہ کامیاب درخواست گزاروں کو قرضوں کی فراہمی کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے۔
یہ بات وزیر خزانہ کے مشیر عدنان پاشا نے کراچی میں منعقدہ فرسٹ انٹرنیشنل انشورنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا اپنا گھر پروگرام ملک میں تقریباً ایک کروڑ (10 ملین) گھروں کی کمی کو پورا کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے اور اس کے ذریعے کم آمدنی والے خاندانوں کو رعایتی شرائط پر اپنے گھر کا مالک بننے کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔
عدنان پاشا نے بتایا کہ اس اسکیم کے تحت شہریوں کو صرف 5 فیصد رعایتی مارک اپ پر ہاؤسنگ قرض فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ وزارت خزانہ اس منصوبے میں شامل بینکوں کے ممکنہ قرض نقصان کا 10 فیصد تک بوجھ خود برداشت کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ حکومت پہلے 10 سال تک مارک اپ سبسڈی بھی فراہم کر رہی ہے تاکہ ہاؤسنگ فنانس زیادہ سے زیادہ سستا اور عوام کی پہنچ میں رہ سکے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ مستحق خاندان اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں، جس سے نہ صرف رہائشی مسائل میں کمی آئے گی بلکہ تعمیراتی شعبے، سیمنٹ، اسٹیل، ٹائلز، الیکٹریکل مصنوعات اور دیگر متعلقہ صنعتوں میں بھی معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔
اس موقع پر عدنان پاشا نے حکومت کے الیکٹرک موٹرسائیکل پروگرام پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت آئندہ برسوں میں 20 لاکھ الیکٹرک موٹرسائیکلیں متعارف کرانے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ ان کے مطابق پاکستان میں تقریباً 30 لاکھ رجسٹرڈ موٹرسائیکلیں ہر سال قریب 8 ارب ڈالر مالیت کا درآمدی پٹرول استعمال کرتی ہیں، جس سے نہ صرف قیمتی زرمبادلہ خرچ ہوتا ہے بلکہ ماحولیاتی آلودگی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت شہریوں کو الیکٹرک بائیکس کی خریداری پر سبسڈی اور بلاسود فنانسنگ فراہم کر رہی ہے تاکہ ایندھن پر انحصار کم کیا جا سکے، تاہم ملک میں الیکٹرک بائیکس کی پیداوار اور سپلائی کے مسائل اب بھی موجود ہیں، جنہیں دور کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
عدنان پاشا نے زرعی شعبے کے حوالے سے بتایا کہ حکومت نے حال ہی میں زرخیزی اسکیم بھی متعارف کرائی ہے جس کے تحت 21 بینکوں پاکستان بینکس ایسوسی ایشن اور سپارکو کے تعاون سے کسانوں کو ڈیجیٹل زرعی قرضے فراہم کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے میں سیٹلائٹ مانیٹرنگ اور ریئل ٹائم ڈیٹا کے ذریعے قرضوں کے استعمال کی نگرانی کی جائے گی تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے اور زرعی پیداوار میں اضافہ ہو۔
حکومتی حکام کے مطابق اپنا گھر پروگرام اور دیگر مالیاتی اسکیموں کا مقصد کم آمدنی والے طبقات کو سہولت فراہم کرنے معیشت کو متحرک کرنے، تعمیراتی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور ملک میں پائیدار ترقی کی راہ ہموار کرنا ہے۔
مزید پڑھیں۔سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے بعد پنشن میں بھی اضافہ