data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی:نیپا چورنگی پر کھلے مین ہول میں گر کر کمسن بچے ابراہیم  کی موت  کے بعد معاملہ عدالت تک پہنچ گیا ہے، جہاں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور دیگر متعلقہ افسران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کی گئی ہے، اس واقعے نے شہر بھر میں غم و غصے کی فضا پیدا کر دی ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ درخواست شہری کے وکیل شیخ ثاقب کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کھلے مین ہولز کا ذمہ دار بلدیاتی نظام ہے اور میئر کراچی بحیثیت انتظامی سربراہ اس المناک واقعے کے بنیادی ذمہ دار ہیں،  درخواست میں گلشن اقبال ٹاؤن کے چیئرمین، ایکسین اور پروجیکٹ ڈائریکٹر کو بھی اس سانحے میں برابر کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ شہر کے درمیان مصروف مقام پر مین ہول بغیر ڈھکن چھوڑنا شدید غفلت اور لاپروائی کا نتیجہ ہے، جس کی قیمت ایک معصوم بچے کی جان سے ادا ہوئی۔

 شہریوں کا کہنا ہے کہ ایسے حادثات بارہا سامنے آنے کے باوجود کوئی مستقل انتظام نہیں کیا جارہا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز گلشن اقبال نیپا چورنگی کے قریب 3 سالہ ابراہیم ولد نبیل اپنی فیملی کے ہمراہ ڈیپارٹمنٹل اسٹور میں شاپنگ کے بعد باہر نکلا تو کھلے مین ہول میں گر گیا۔ واقعہ رات 11 بجے کے قریب پیش آیا ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر تلاش شروع کی لیکن کئی گھنٹوں کی کوشش کے باوجود بچے کا سراغ نہ مل سکا۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: مین ہول

پڑھیں:

فلک جاوید اور صنم جاوید کےخلاف ٹویٹ کیس کی سماعت ملتوی

(شاہین عتیق) فلک جاوید اور صنم جاوید کےخلاف ریاست کے خلاف ٹویٹ کیس  کی سماعت دس ستمبر تک ملتوی ہوگئی۔
ایڈیشنل سیشن جج نصرت صدیقی نے فلک جاوید اور صنم جاوید کے کیس کی سماعت  کی،عدالت میں اس بار بھی صنم جاوید کو جیل سے لاکر پیش نہیں کیا گیا جبکہ فلک جاوید کو عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالت میں نیشنل کرائم ایجنسی ایف آئی اے نے درخواست دی کہ دونوں کے کیس کی سماعت جیل میں کی جاے،عدالت نے درخواست کو خارج کر تے ہوے قرار دیا کہ یہ کام ہوم ڈیپارٹمنٹ کا ہے ان سے رابطہ کریں۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

عدالت میں ایف آئی اے نے صنم جاوید اور فلک جاوید کے خلاف چالان پیش کر رکھا ہے۔

  
 
 

Ansa Awais Content Writer

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی: ہولی فیملی اسپتال میں مبینہ غفلت، نومولود بچی کا انگوٹھا کٹ گیا، مقدمہ درج
  • متنازع اے این ایف بھرتی اشتہار کی معطلی کی درخواست پر عدالت کا تحریری حکم نامہ جاری
  • ریاست مخالف ٹوئٹ کیس: پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید اور فلک جاوید کے جیل ٹرائل کےلیے دائر درخواست خارج
  • قانون میں کم عمری کی شادی کیخلاف سزا کا ذکر ہے نکاح منسوخی کا نہیں، جج آئینی عدالت
  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے اینٹی نارکوٹکس فورس کو نئی بھرتیوں سے روک دیا
  • فلک جاوید اور صنم جاوید کےخلاف ٹویٹ کیس کی سماعت ملتوی
  • ایمنسٹی انٹرنیشنل کا نیتن یاہو کی گرفتاری کا مطالبہ، آئی سی سی میں مقدمہ چلانے پر زور
  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری