اسلام آباد کے پرانے سیکٹرز و مراکز کی بحالی و اپ گریڈیشن کے منصوبے پر کاموں کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
اسلام آباد کے پرانے سیکٹرز و مراکز کی بحالی و اپ گریڈیشن کے منصوبے پر کاموں کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 2 December, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد کے پرانے سیکٹرز و مراکز کی بحالی و اپ گریڈیشن کے منصوبے پر کاموں کا آغاز کردیا گیا ہے۔ انجینئرنگ ونگ نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی اپ گریڈیشن و بحالی کیلئے جامع پلان پیش کر دیا۔ یہ پلان چیئرمین سی ڈی اے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت منگل کے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں سیکٹرز کی بحالی و اپگریڈیشن سے متعلقہ جائزہ اجلاس میں پیش کیا گیا۔ اجلاس میں ممبر انجینئرنگ سید نفاست رضا، ڈی جی ورکس سمیت انجینئرنگ ونگ کے متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق، ابتدائی مرحلے میں ایم پی او ڈائریکٹوریٹ مصروف ترین کاروباری مقامات میں شامل بلیو ایریا، مرکز ایف 6 سپر مارکیٹ اور مرکز ایف 7جناح سپر مارکیٹ کی ازسر نو کارپیٹنگ کی جائے گی۔ اسی طرح سیکٹر آئی 14 کی تمام سٹریٹس اور مرکز ڈی 12کی سڑکوں اور گلیوں کی اپ گریڈیشن بھی پہلے مرحلے میں کی جائے گی۔ مزید برآں، سیکٹر ای 12کی میجر روڈز اور سروس روڈز کی کارپیٹنگ کا کام بھی پہلے مرحلے میں مکمل کیا جائے گا۔واضح رہے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز کی بحالی و اپ گریڈیشن پلان کے تحت شہر کے تمام سیکٹرز و مراکز کی بحالی کا مرحلہ وار کام تیزی سے مکمل کیا جائے گا۔
اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ چئیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر شہر کی مختلف شاہراہوں پر زیبرا کراسنگ کی بحالی کا کام بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح ہسپتالوں، تعلیمی اداروں اور مصروف ترین شاہراہوں پر موجود زیبرا کراسنگز کو ترجیحی بنیادوں پر بحالی کا کام کیا جارہا ہے۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ زیبرا کراسنگز کی بحالی کیلئے بہترین میٹریل کے استعمال اور کوالٹی سٹینڈرز پر ہر صورت عمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تفصیلی روڈ کارپیٹنگ کیساتھ ساتھ شہر بھر میں ضرورت کے مطابق شاہراہوں، گلیوں اور مارکیٹوں میں پیچ ورک کیا جائے۔اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ بحالی و اپگریڈیشن منصوبے کے تحت موجودہ فٹ پاتھوں کی مرمت اور نئے فٹ پاتھوں کی تعمیر بھی کی جائے گی۔
اسی طرح اس منصوبے کے تحت سیکٹرز میں خراب سٹریٹ لائٹس و پولز کی مرمت اور نئی سٹریٹ لائٹس و پولز کی تنصیب بھی کی جائے گی۔ جبکہ شہریوں کی رہنمائی کیلئے سائنیج بورڈز کی تنصیب اور ربر سپیڈ بریکرز کی تنصیب بھی منصوبے کا حصہ ہے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ سیکٹرز میں سیوریج و ڈرینج سسٹم اور تمام سروسز مین ہولز کو کور کرنے کیلئے خصوصی طور پر کام کیا جائے گا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ تمام سیکٹرز اور مراکز کی بحالی و اپ گریڈیشن منصوبے کے تحت سڑکوں، گلیوں، مارکیٹوں اور مراکز کا سروے مکمل کیا جاچکا ہے۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی کہ سیکٹرز کی بحالی و اپ گریڈیشن کیلئے سی ڈی اے کے اپنے وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے بحرین کے سفیر کی ملاقات ، باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے بحرین کے سفیر کی ملاقات ، باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ آڈیالہ جیل میں عمران خان سے عظمی خان اور وکیل سلمان صفدر کی ملاقات کرا دی گئی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ترک وزیرکی ملاقات، توانائی اور اسٹریٹجک تعاون پر تبادلہ خیال چیف جسٹس عالیہ نیلم نے احمد پور شرقیہ اور پیر محل میں نئے جوڈیشل کمپلیکس کا افتتاح کر دیا ستائیسویں آئینی ترمیم کی غلطیاں واپس لے کر آئین کو درست کریں، مولانا فضل الرحمان کا حکومت کا مشورہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی اہم شخصیت کے کم عمر بیٹے نے الیکٹرک اسکوٹی پر جانے والی دو لڑکیوں کو کچل دیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسلام آباد کے
پڑھیں:
حکومت پنجاب نے لاہور ڈیولپمنٹ پلان کے دوسرے فیز کا باقاعدہ آغاز کردیا
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ لاہور ڈیولپمنٹ پلان کے دوسرے فیز کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ لاہور کے کسی علاقے میں اب ٹوٹی گلی یا بکھرا محلہ نہیں دکھے گا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور شہر کی 6,284 گلیوں کی مکمل اپ گریڈیشن کی جائے گی۔ آئندہ سال 30 جون تک لاہور میونسپل کارپوریشن کی 5,798 اور واسا کی 486 گلیوں کو جدید اور قابل فخر بنایا جائے گا۔
وزیر اعلی مریم نواز شریف کی زیر صدارت لاہور ڈیولپمنٹ فیز ٹو سے متعلق اجلاس ہوا جس میں تفصیلی بریفنگ ضروری ہدایات دی گئیں۔ لاہور کا ہر محلہ روشن اور آباد بنانے کے لیے مرحلہ وار ماہانہ ورک پلان پیش کیا گیا۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ لاہور کی ترقی میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا- لاہور ڈیولپمنٹ پلان فیز ٹو کی تکمیل میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ لاہور کے ہر کونے کو اب ٹوٹ پھوٹ سے آزاد اور شہریوں کے لیے باعزت بنایا جائے گا-
انہوں نے کہا کہ 6 ہزار سے زائد گلیوں کی اپ گریڈیشن کے ساتھ لاہور کا ہر محلہ رہائش کے لیے فخر کی علامت بنے گا۔