City 42:
2025-12-05@15:13:36 GMT

سازشی گروہ کا  اصل بیانیہ کہاں سے آتا، کہاں تک پہنچتا ہے؟

اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT

سٹی42: مسلح افواج کے ترجمان نے آج نیوز کانفرنس میں یہ بھی ڈسکس کیا  کہ سازشی گروہ نے  چیف آف ڈیفنس فورسز(سی ڈی ایف) کے نوٹیفکیشن پر بھی پروپیگنڈا کیا، انہوں نے کہا کہ  نوٹیفکیشن پر جھوٹ کا سیلاب برپا کیا گیا تھا۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا،   سی ڈی ایف نوٹیفکیشن پر فیک نیوز پھیلانےوالوں نے جھوٹ کا پروپیگنڈا کیا ۔ یہ کونسی سیاست ہے! یہ کہاں کی آزادی اظہار رائے ہے !  ہم بار بار کہہ رہے ہیں کہ ہمیں اپنی "سیاست" سے دور رکھو! گرو اپ!

جعلی ملازمتوں کی پیشکش، ایف آئی اے نے بیرون ملک جانے والوں کو خبردار کردیا

سازشی گروہ کا  اصل بیانیہ کہاں سے آتا، کہاں تک پہنچتا ہے؟

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا، "اصل بیانیہ ذہنی مریض دیتا ہے .

پھر افغانستان اور بھارت سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اس بیانیے کو بڑھاوا دیتے ہیں۔ بھارتی میڈیا بھی پھر ان ٹوئٹس اور بیانیے کو چلاتا ہے۔"

انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کے اتنے ایشوز ہیں ان پر بات کیوں نہیں کرتے؟ان کے پاس ایک صوبے کی حکومت ہے۔ 13 سال سے حکومت ان کی ہے،  اس کے بارے میں بات کیوں نہیں کرتے۔

اس سال اب تک سب سے زیادہ فروخت ہونیوالا اسمارٹ فون کونسا ہے؟

Waseem Azmet

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: نے کہا

پڑھیں:

امریکی سیاست میں اشتعال انگیز بیانیہ حد سے بڑھ چکا، گیلپ سروے

گیلپ کے بدھ کو جاری کردہ ایک تازہ سروے کے مطابق امریکا میں دونوں بڑی سیاسی جماعتوں کے حامی اب اس بات پر متفق ہوتے جا رہے ہیں کہ مخالفین کے خلاف اشتعال انگیزاورسخت سیاسی زبان حد سے بڑھ چکی ہے۔

سروے میں اگرچہ ہر جماعت کے حامی زیادہ تر الزام مخالف پارٹی پر ڈالتے ہیں، لیکن مجموعی طور پر یہ اتفاق پایا جاتا ہے کہ سیاسی بیانات میں شدت اور سختی خطرناک سطح تک پہنچ چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا میں صحت کے نظام میں نسلی تعصب پھیل رہا ہے، سروے رپورٹ کیا کہتی ہے؟

گیلپ کے تجزیہ کار جیفری جونز کے مطابق ماضی کے مقابلے میں اب زیادہ تعداد میں امریکی سمجھتے ہیں کہ ڈیموکریٹس اور ریپبلکنز دونوں ہی مخالفین پر تنقید کے لیے اشتعال انگیز زبان کا حد سے زیادہ استعمال کر رہے ہیں۔

Larger majorities of Americans than in the past believe that both the Democratic and Republican parties and their supporters have gone too far in using inflammatory language to criticize their opponents. pic.twitter.com/ohzZFtEgov

— Gallup (@Gallup) December 3, 2025

سروے میں 69 فیصد شرکا نے کہا کہ ریپبلکن پارٹی اور اس کے حمایتی حد سے بڑھ چکے ہیں، جو 2011 کے مقابلے میں 16 پوائنٹس زیادہ ہے۔

اسی طرح 60 فیصد نے کہا کہ ڈیموکریٹس بھی اپنے بیانیے میں حد سے تجاوز کر رہے ہیں، جو 9 پوائنٹس کا اضافہ ہے۔

گیلپ کے مطابق دونوں جماعتوں کے ووٹرز تقریباً مکمل اتفاق سے یہ سمجھتے ہیں کہ دوسری پارٹی نے حدود پار کی ہیں، اس ضمن میں 94 فیصد ڈیموکریٹس ریپبلکنز کو اور 93 فیصد ریپبلکنز ڈیموکریٹس کو موردِ الزام ٹھہراتے ہیں۔

مزید پڑھیں:58 فیصد امریکی فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کے حامی، سروے رپورٹ

اس کے برعکس، زیادہ تر لوگ اپنی ہی سیاسی جماعت کے بیانیے کو حد سے بڑھا ہوا تسلیم کرنے پر آمادہ نہیں، اور 2011 کے مقابلے میں اس رجحان میں کوئی نمایاں تبدیلی نہیں آئی۔

یہ سروے یکم سے 16 اکتوبر کے درمیان اس واقعے کے چند ہفتے بعد ہوا، جب قدامت پسند کارکن چارلی کرک کو یوٹاہ ویلی یونیورسٹی میں ایک تقریب کے دوران گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔

گیلپ نے 2011 کے اُس سروے جیسے سوالات استعمال کیے، جو گیبریئل گففرڈز پر حملے کے بعد کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: سائنسدانوں کی بڑی تعداد امریکا کیوں چھوڑنا چاہتی ہے؟

ایک اور سوال میں 71 فیصد امریکیوں نے سیاسی تشدد کا ذمہ دار انتہاپسند خیالات کے آن لائن فروغ کو قرار دیا، 64 فیصد نے سیاست دانوں اور تجزیہ کاروں کو قصوروار ٹھہرایا، جبکہ 52 فیصد نے ذہنی صحت کے نظام کی کمزوری کو سبب بتایا۔

اس کے مقابلے میں 45 فیصد نے آسان اسلحہ تک رسائی کو ذمہ دار کہا اور ایک تہائی سے بھی کم افراد نے منشیات، عمارتوں کی سیکیورٹی یا تفریحی صنعت کے تشدد کو سبب سمجھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اشتعال انگیز چارلی کرک ڈیموکریٹس ریپبلکنز سیاسی زبان گیلپ سروے

متعلقہ مضامین

  • ڈی جی آئی ایس پی آر نے عمران خان کو ذہنی مریض قرار دے دیا
  • ڈی جی آئی ایس پی آر نے بانی پی ٹی آئی کو ذہنی مریض قرار دے دیا
  • سوشل میڈیا پر فیلڈ مارشل کو چیف آف ڈیفنس فورسز مقرر کرنے کا جعلی نوٹیفکیشن وائرل
  • امریکی سیاست میں اشتعال انگیز بیانیہ حد سے بڑھ چکا، گیلپ سروے
  • رابعہ نورین کی اپنے شوہر عبید علی سے پہلی ملاقات کہاں ہوئی؟
  •  چیف آف ڈیفنس کے نوٹی فیکیشن کے معاملے پر بالکل بھی اختلاف نہیں ہے،  نوٹیفکیشن 3 سے 4 دن میں جاری ہوگا: رانا ثناءاللہ
  • کریتی سینن کے گھر شادی کی تیاریاں شروع، شادی کہاں ہوگی؟
  • سوشل میڈیا گروپس سے غیرملکیوں کو نکالنے کی ہدایت؛ پی ٹی اے نے وضاحت دے دی
  • لاپتہ پرواز ’ایم ایچ 370‘ آخر گئی کہاں؟ ملائیشیا کا دوبارہ تلاش شروع کرنے کا اعلان