اسلام آباد:  فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی اور ایئرچیف مارشل ظہیر احمد سدھو کی مدت ملازمت میں توسیع کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے۔وزارت دفاع نے چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن صدر مملکت کی منظوری کے بعد جاری کیا، صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 243 اور آرمی ایکٹ کی شق 8 اے کے تحت منظوری دی۔

واضح رہے کہ صدر مملکت نے آرمی چیف کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی سے متعلق وزیراعظم کی سمری منظور کی تھی، صدر نے وزیراعظم کی بھجوائی سمری پر ایئر چیف مارشل ظہیر احمد سدھو کی مدت میں بھی 2 سال کی توسیع کی منظوری دی تھی۔وزارت دفاع کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو آئندہ پانچ سال کے لیے چیف آف ڈیفنس تعینات کیا گیا ہے.

سیدعاصم منیر چیف آف آرمی سٹاف بھی پانچ سال رہیں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق  فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں توسیع 19 مارچ 2026 سے شروع ہو گی۔

قبل ازیں صدر مملکت نے  سمری منظور کرتے ہوئے چیف آف ڈیفنس فورسز اور ایئر چیف مارشل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ایوان صدر میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا تھا کہ سب ٹھیک ہے . سب آپ کے سامنے ہیں، چیزیں بہتری کی طرف جارہی ، پاکستان یہاں سے اب اونچی اڑان کی طرف جائے گا۔

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: چیف ا ف ڈیفنس فورسز صدر مملکت چیف مارشل

پڑھیں:

خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری

خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔

ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار