اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی اور ایئرچیف مارشل ظہیر احمد سدھو کی مدت ملازمت میں توسیع کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزارت دفاع نے چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن صدر مملکت کی منظوری کے بعد جاری کیا، صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 243 اور آرمی ایکٹ کی شق 8 اے کے تحت منظوری دی۔

واضح رہے کہ صدر مملکت نے آرمی چیف کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی سے متعلق وزیراعظم کی سمری منظور کی تھی، صدر نے وزیراعظم کی بھجوائی سمری پر ایئر چیف مارشل ظہیر احمد سدھو کی مدت میں بھی 2 سال کی توسیع کی منظوری دی تھی۔

معین خان سے متعلق رکن سندھ اسمبلی فیک نیوز کا شکار: دعائے مغفرت کی درخواست کر دی

وزارت دفاع کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو آئندہ پانچ سال کے لیے چیف آف ڈیفنس تعینات کیا گیا ہے، سیدعاصم منیر چیف آف آرمی سٹاف بھی پانچ سال رہیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں توسیع 19 مارچ 2026 سے شروع ہو گی۔

قبل ازیں صدر مملکت نے  سمری منظور کرتے ہوئے چیف آف ڈیفنس فورسز اور ایئر چیف مارشل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ 

ایوان صدر میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا تھا کہ سب ٹھیک ہے ، سب آپ کے سامنے ہیں، چیزیں بہتری کی طرف جارہی ، پاکستان یہاں سے اب اونچی اڑان کی طرف جائے گا۔
 

غریب موٹر سائیکل والے پر چالان کیے جا رہے ہیں طاقتور کو آپ کچھ کہہ نہیں سکتے ہیں؛اسد عمر

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: چیف ا ف ڈیفنس فورسز صدر مملکت چیف مارشل

پڑھیں:

سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا. گرفتار شدگان میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے. سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت  کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا. گرفتار دہشت گردوں میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کاروائی میں  دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں. کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے. حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں  دہشتگردوں کی مذموم کاروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار