data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: سوشل میڈیا اور مختلف آن لائن پلیٹ فارمز پر ایک جعلی نوٹیفکیشن وائرل ہو رہا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز کے طور پر مقرر کر دیا گیا ہے، سرکاری ذرائع نے اس کی سختی سے تردید کرتے ہوئے اسے جھوٹا اور فرضی قرار دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ جعلی نوٹیفکیشن خاص طور پر سوشل میڈیا صارفین کو گمراہ کرنے کے لیے بنایا گیا ہے اور اس کا کوئی قانونی یا سرکاری پس منظر نہیں ہے،  پاکستان کے وزارت دفاع اور پاک فوج کی جانب سے واضح طور پر کہا گیا ہے کہ اس وقت فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو اس عہدے کے لیے کوئی سرکاری اعلان یا تقرری نہیں کی گئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے نوٹیفکیشن میں سرخ پس منظر اور سفید اردو متن استعمال کیا گیا ہے، جس میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ جنرل عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز کے طور پر مقرر کیا گیا ہے، ایسے جعلی نوٹیفکیشنز عموماً عوام میں افرا تفری اور غیر ضروری قیاس آرائیوں کو فروغ دینے کے لیے پھیلائے جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر اس وقت پاکستان آرمی کے چیف آف آرمی اسٹاف کے عہدے پر فائز ہیں اور ان کے تقرر یا کسی نئے عہدے کے حوالے سے کوئی سرکاری نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جعلی نوٹیفکیشن فیلڈ مارشل سوشل میڈیا چیف آف گیا ہے

پڑھیں:

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کمانڈر رائل سعودی فورسز کی ملاقات، تعلقات کو مزید فروغ دینے کا عزم

فیلڈ مارشل سیّد عاصم منیر سے کمانڈر رائل سعودی فورسز لیفٹیننٹ جنرل فہد بن سعود نے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی اور دو طرفہ دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے مواقع پر گفتگو کی گئی۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کی مسلح افواج کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دفاعی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا اور تربیت، استعداد کار میں اضافے اور انٹیلی جنس شیئرنگ کے شعبوں میں مسلسل تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

کمانڈر رائل سعودی لینڈ فورسز نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور علاقائی امن و استحکام میں پاکستان کے مثبت کردار کی تعریف کی۔

قبل ازیں جی ایچ کیو پہنچنے پر معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews دوطرفہ تعلقات سید عاصم منیر فیلڈ مارشل کمانڈر رائل سعودی فورسز ملاقات وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جلد آئےگا، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ
  • فیلڈ مارشل کو چیف آف ڈیفنس فورسز مقرر کرنے کی خبر فیک نیوز، نوٹیفکیشن جعلی نکلا
  • فیک نیوز الرٹ ، چیف آف ڈیفنس فورسز کا جعلی نوٹیفکیشن وائرل ، سب نیوز حقیقت سامنے لے آیا
  • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز مقرر کردیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
  • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ کی ملاقات
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کمانڈر رائل سعودی لینڈ فورسز کی ملاقات
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر، کمانڈر رائل سعودی لینڈ فورسز ملاقات، دفاعی تعاون پر گفتگو
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کمانڈر رائل سعودی فورسز کی ملاقات، تعلقات کو مزید فروغ دینے کا عزم
  • سی ڈی ایف کے بارے میں صرف سوشل میڈیا پر مسئلہ بنا ہوا ہے، عطا تارڑ