فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ کی جی ایچ کیو میں ملاقات—فائل فوٹو

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سیکیورٹی و دفاعی تعاون پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کمانڈر رائل سعودی لینڈ فورسز کی ملاقات

کمانڈر رائل سعودی لینڈ فورسز لیفٹیننٹ جنرل فہد بن سعود الجوہانی نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا ہے۔

دورانِ ملاقات پاکستان اوربحرین کے درمیان موجود عسکری تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

اس موقع پر بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور علاقائی امن و استحکام میں پاک فوج کے کردار کو تسلیم کیا۔

آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان اور بحرین کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ہر شعبے میں بحرین کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بحرین نیشنل گارڈ

پڑھیں:

فیلڈ مارشل سے کیمبرین پیٹرول مقابلے کے شرکاء کی ملاقات

تصویر سوشل میڈیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کیمبرین پیٹرول مقابلے کے شرکا نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔ 

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے دنیا کے سب سے مشکل فوجی مقابلوں میں شاندار کارکردگی پر ٹیم کو مبارکباد دی اور شرکاء کی جسمانی برداشت، حکمت عملی میں مہارت اور بہترین ٹیم ورک کی تعریف کی۔ 

انھوں نے کہا کہ یہ پاکستان آرمی کی اعلیٰ روایت کی عکاس ہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ٹیم کی محنت اور سخت تربیت کو سراہا اور کہا کہ ٹیم کی کامیابی قوم کےلیے فخر کا باعث بنی۔ 

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ ٹیم نے پاکستان آرمی کے معیار اور کارکردگی کے عزم کو مزید مستحکم کیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق شرکاء نے اس اعزاز پر چیف آف آرمی اسٹاف کا شکریہ ادا کیا اور ضبط، بے لوث لگن اور پیشہ ورانہ معیار کے بنیادی اصول برقرار رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔

متعلقہ مضامین

  • فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کمانڈر رائل سعودی لینڈ فورسز کی ملاقات
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر، کمانڈر رائل سعودی لینڈ فورسز ملاقات، دفاعی تعاون پر گفتگو
  • بحرین نیشنل گارڈز کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسی بن سلمان الخلیفہ کی فیلڈمارشل عاصم منیرسےملاقات
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر کی ملاقات، فوجی تعلقات کو مضبوط کرنے کا عزم
  • سعودی بری فوج کے سربراہ کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اہم ملاقات
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کمانڈر رائل سعودی فورسز کی ملاقات، تعلقات کو مزید فروغ دینے کا عزم
  • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ترک وزیر توانائی کی ملاقات، توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانےپرزور
  • فیلڈ مارشل سے کیمبرین پیٹرول مقابلے کے شرکاء کی ملاقات
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ترک وزیرِ توانائی کی ملاقات