فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ترک وزیرکی ملاقات، توانائی اور اسٹریٹجک تعاون پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ترک وزیرکی ملاقات، توانائی اور اسٹریٹجک تعاون پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 2 December, 2025 سب نیوز
راولپنڈی (سب نیوز)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ترکیہ کے وزیر توانائی نے ملاقات کی، جس میں پاک ترکیہ تعلقات، توانائی شعبے میں تعاون اور باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کے مختلف پہلوں پر غور کیا گیا اور خطے میں امن، استحکام اورمشترکہ ترقی کے لیے شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اس موقع پر پاکستان اور ترکیہ کے دیرینہ، برادرانہ اور تاریخی تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔انہوں نے پاکستان کی مسلسل حمایت پر ترکیہ کی قیادت اورعوام کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا، عالمی فورمز پر ترکیہ کی جانب سے بھرپور سفارتی حمایت کو پاکستان نے قابلِ قدر قرار دیا۔ترکیہ کے وزیر توانائی نے توانائی کے شعبے میں باہمی تعاون کو مزید بڑھانے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ پاکستان کیساتھ مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری اور تکنیکی اشتراک کے لیے پرعزم ہے۔
انہوں نے پاکستان کی علاقائی امن، استحکام اور پائیدار ترقی کیلئے جاری کوششوں کو بھی سراہا اور کہا کہ ترکیہ ہمیشہ پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات کا خواہاں ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں توانائی کے شعبے میں نئے مواقع، ٹیکنالوجی کے تبادلے، سرمایہ کاری کے امکانات اور اسٹریٹجک روابط کو مزید مستحکم کرنے پر بھی بات چیت ہوئی۔دونوں جانب سے امید ظاہر کی گئی کہ مستقبل قریب میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تعاون مزید فروغ پائے گا اور مختلف شعبوں میں مشترکہ اقدامات خطے میں ترقی اور استحکام کا باعث بنیں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچیف جسٹس عالیہ نیلم نے احمد پور شرقیہ اور پیر محل میں نئے جوڈیشل کمپلیکس کا افتتاح کر دیا چیف جسٹس عالیہ نیلم نے احمد پور شرقیہ اور پیر محل میں نئے جوڈیشل کمپلیکس کا افتتاح کر دیا ستائیسویں آئینی ترمیم کی غلطیاں واپس لے کر آئین کو درست کریں، مولانا فضل الرحمان کا حکومت کا مشورہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی اہم شخصیت کے کم عمر بیٹے نے الیکٹرک اسکوٹی پر جانے والی دو لڑکیوں کو کچل دیا پیمرا ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میںفوسپاہ کے اشتراک سے کام کی جگہ پر خواتین کو ہراسانی سے تحفظ کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد دہشتگرد پھر سرگرم، شہریوں کو نشانہ بنانے میں اضافہ، نومبر میں 54افراد جاں بحق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کم عمر ڈرائیورز کی گرفتاری روک دیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل
پڑھیں:
فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
فوٹو: آئی ایس پی آرفیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی جی ایچ کیو آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں پراکسی عناصر بلوچستان میں تشدد کو ہوا دینے، استحکام کو نقصان پہنچانے اور امن خراب کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، تاہم ان کے ناپاک عزائم کو مسلح افواج کے مضبوط اور فیصلہ کن جواب اور عوام کے اتحاد سے ناکام بنادیا جائے گا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بلوچستان کے متحرک، باہمت، ثابت قدم اور محبِ وطن عوام اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گی، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ملک کے مستقبل کی سمت کے تعین کے لیے قومی اتحاد اور ثابت قدمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔