پنجاب بار کونسل کی صوبہ بھر میں ہڑتال کی کال
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
سٹی 42: پنجاب بار کونسل نے کل صوبہ بھر میں ہڑتال کی کال دے دی۔
پنجاب بار کونسل نے 2وکلاء کے قتل کیخلاف ہڑتال کا اعلان کیا۔لاہور و ملتان ڈویژن کچہریوں میں پولیس کا داخلہ مکمل بند رکھنے کا اعلان کیا ۔
پنجاب بھر میں وکلا احتجاج کے طور پرکل عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔پنجاب بار کونسل نے دونوں وکلا کے قاتلوں کو 3روز میں گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
پنجاب بار کونسل نے کہا ملزمان گرفتار نہ ہوئے تو ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا جائے گا۔
صدر مملکت ، وزیر اعظم اور وفاقی وزیر داخلہ کا 7 خوارج ہلاک کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پنجاب بار کونسل نے
پڑھیں:
عرفان صدیقی کے انتقال پر خالی سینیٹ کی جنرل نشست کیلئے ضمنی الیکشن کا اعلان
—فائل فوٹومسلم لیگ ن کے رہنما عرفان صدیقی کے انتقال پر خالی ہونے والی سینیٹ کی جنرل نشست کے لیے ضمنی الیکشن کا اعلان کر دیا گیا۔
الیکشن کمشنر پنجاب کے ترجمان کے مطابق امیدوار 4 سے 5 دسمبر تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے، فہرست 6 دسمبر 2025 کو شائع کی جائے گی۔
ترجمان نے کہا کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ 8 دسمبر اور امیدواروں کی نظرِ ثانی شدہ فہرست 13 دسمبر کو جاری کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ امیدوار 15 دسمبر تک کاغذاتِ نامزدگی واپس لے سکیں گے جبکہ پولنگ 24 دسمبر کو پنجاب اسمبلی میں ہو گی۔