انگلینڈکے ریذیڈنٹ ڈاکٹرز کا تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونےکیخلاف ہڑتال کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
انگلینڈ کے ریزیڈنٹ ڈاکٹرز نے اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے کرسمس سے قبل ہڑتال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ہڑتال 17 سے 22 دسمبر تک جاری رہے گی۔ ریزیڈنٹ ڈاکٹرز کمیٹی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ برطانوی حکومت ڈاکٹرز کی تنخواہوں میں اضافہ کرنے میں ناکام رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ڈاکٹرز کی ملازمتوں کے بحران کے حل کے لیے کوئی قابلِ اعتماد منصوبہ پیش نہیں کر سکی، جس کے باعث ہڑتال ان کے پاس واحد راستہ رہ گیا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ریزیڈنٹ ڈاکٹرز کو فی گھنٹہ 15 پاؤنڈ اجرت ملتی ہے، جسے وہ ناکافی قرار دیتے ہوئے اضافے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ریزیڈنٹ ڈاکٹرز کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں یہ 14ویں ہڑتال ہوگی۔ ریزیڈنٹ ڈاکٹرز این ایچ ایس کی میڈیکل ورک فورس کا تقریباً نصف حصہ ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ریزیڈنٹ ڈاکٹرز
پڑھیں:
کراچی میں راتوں اورصبح میں خنکی میں اضافہ کے ساتھ دھند میں بھی اضافہ
شہر قائد میں راتوں اورصبح میں خنکی میں اضافہ، تاہم منگل کومطلع صاف،موسم گرم اور خشک رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں منگل کی صبح میں شہر میں دھند جبکہ حد نگاہ 5 کلو میٹر تک ریکارڈ کی گئی ۔ شہر قائد میں منگل کوکم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 41 فیصد رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہرقائد میں مشرقی سمت سے 4 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی تھی جبکہ آئندہ ہفتے تک شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔