برطانوی شاہی خاندان میں ایک اور ڈرامائی موڑ آگیا ہے۔ کنگ چارلس نے اپنے چھوٹے بھائی اینڈریو ماؤنٹ بیٹن ونڈسر سے آخری شاہی اعزازات بھی باضابطہ طور پر واپس لے لیے جس کے بعد وہ کسی بھی شاہی خطاب یا اعزاز کے حامل نہیں رہے۔

رپورٹ کے مطابق اینڈریو اب نہ آرڈر آف دی گارٹر کے رکن رہے اور نہ ہی نائٹ آف دی گرانڈ کراس آف دی رائل وکٹوریہ آرڈر کے حامل۔ آرڈر آف دی گارٹر برطانیہ کا سب سے قدیم اور معتبر ترین اعزاز ہے جو قومی خدمات انجام دینے والوں کو دیا جاتا ہے جبکہ نائٹ آف دی گرانڈ کراس وہ اعزاز ہے جو بادشاہ کے لیے ذاتی خدمات انجام دینے والی شخصیات کو ملتا ہے۔

یہ دونوں اعزازات ان کے سرکاری ریکارڈ سے بھی حذف کر دیے گئے ہیں۔ ایک ماہ قبل ہی ان سے "پرنس" کا خطاب بھی واپس لے لیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ کنگ چارلس اور شہزادہ ولیم کی مشاورت سے کیا گیا جبکہ اینڈریو نے بھی اس اقدام سے اتفاق کیا۔ شاہی مؤقف کے مطابق بادشاہ اس نتیجے پر خوش ہیں۔ ایسا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ رائل نیوی جلد ہی انہیں وائس ایڈمرل کے عہدے سے بھی سبکدوش کر سکتی ہے۔

واضح رہے کہ چند ہفتے قبل کنگ چارلس نے اینڈریو کو اس گھر سے بھی نکال دیا تھا جہاں وہ 20 سال سے زیادہ عرصہ گزار چکے تھے۔

اینڈریو اب نہ ڈیوک آف یارک کہلائیں گے، نہ پرنس، اور نہ ہی شاہی اشرافیہ کی فہرست میں شامل ہوں گے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اب انہیں مستقبل میں کبھی بھی بادشاہ یا سینئر شاہی افراد کے ساتھ عوامی تقریبات میں نہیں دیکھا جائے گا، تاہم شاہی روایات کے مطابق وہ اب بھی تختِ برطانیہ کی وراثتی لائن میں آٹھویں نمبر پر موجود ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کنگ چارلس کے مطابق

پڑھیں:

ڈکی بھائی کی رہائی کے بعد اہلیہ عروب جتوئی کا پہلا بیان، اہم اعلان

معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کی رہائی کے بعد ان کی اہلیہ عروب جتوئی نے خاموشی توڑتے ہوئے اپنا پہلا بیان جاری کیا۔
عروب جتوئی نے انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ سعد (ڈکی بھائی) اس وقت سوشل میڈیا سے وقفہ لے رہے ہیں۔ رہائی کے بعد نہ انہوں نے کوئی نیا کونٹینٹ بنایا ہے اور نہ ہی کسی کے ساتھ تصویر بنوائی ہے۔
انہوں نے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ افواہوں اور جھوٹی خبروں پر بھروسہ نہ کریں اور غلط فہمی کا شکار نہ ہوں۔
عروب جتوئی نے مزید کہا کہ ڈکی بھائی جلد واپس آئیں گے اور پہلے سے زیادہ مضبوط انداز میں اپنا سفر دوبارہ شروع کریں گے۔
واضح رہے کہ ڈکی بھائی جوئے کی ایپس کی تشہیر کے الزام میں مقدمات کا سامنا کر رہے تھے اور دو روز قبل تین ماہ بعد جیل سے رہا ہوئے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا کی ٹورازم پولیس 6 ماہ سے تنخواہوں سے محروم کیوں؟
  • ڈیرہ غازی خان: شوہر نے تیل چھڑک کر بیوی کو آگ لگا کر قتل کردیا
  • محبت میں دیوانی لڑکی نے اپنے عاشق کی لاش سے شادی کر کے سب کو حیران کر دیا
  • چاغی :گردی جنگل کیمپ سے تمام 70 ہزار افغان مہاجرین کو افغانستان بھیج دیا گیا
  • خصوصی افراد بنیادی سہولیات سے محروم...ہرممکن اقدامات کرنا ہوں گے!!
  • سڈنی: دوران پرواز دو چھوٹے طیارے ٹکرائے، ایک پائلٹ ہلاک
  • کینسر وارڈ
  • ڈکی بھائی کی رہائی کے بعد اہلیہ عروب جتوئی کا پہلا بیان، اہم اعلان
  • ویمنز بی بی ایل: بارش نے سڈنی تھنڈرز کو یقینی فتح سے محروم کردیا، امپائرز کے فیصلے پر تنازع