ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر اظہر مغل کا کہنا تھا کہ متعلقہ پولیس آفیسرز کو فی الفور معطل کیا جائے، جب تک وہ گرفتار نہیں ہوتے ہماری تحریک جاری رہے گی، 4دسمبر 2025بروز جمعرات کو ہائیکورٹ بار ہال میں جنوبی پنجاب کے تینوں ڈویثرن کی بارز کا نمائندہ اجلاس منعقد کیا جائے گا۔  اسلام ٹائمز۔ وہاڑی میں پولیس کے ہاتھوں وکیل کے قتل کے خلاف احتجاجی تحریک کے لائحہ عمل کے سلسلہ میں ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس سے صدر محمد اظہر خان مغل اور جنرل سیکرٹری صفدر سرسانہ سیال نے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کے مطابق خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ وکلا کو پولیس گردی کے تحت ٹارگٹ کیا جا رہا ہے جو کسی طور برداشت نہیں کریں گے، متعلقہ پولیس آفیسرز کو فی الفور معطل کیا جائے جب تک وہ گرفتار نہیں ہوتے ہماری تحریک جاری رہے گی، اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ 4دسمبر کو ہائیکورٹ بار ہال میں جنوبی پنجاب کے تینوں ڈویثرن کی بارز کا نمائندہ اجلاس منعقد کیا جائے گا، جس میں آئندہ کے لائحہ عمل پر غور اور فیصلے ہونگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم سے نہ لاہور دور ہے اور نہ اسلام آباد و سپریم کورٹ دور ہے، ہم نہ آئی جی پنجاب کے آفس کا محاصرہ کریں گے بلکہ سپریم کورٹ، لاہور ہائیکورٹ کے سامنے بھی دھرنے دیں گے، ہم مکمل طور پر وہاڑی بار کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اجلاس میں ممبر پنجاب بار کونسل کاشف منظور چوہدری، سابق صدر ملک سجاد حیدر میتلا، نائب صدر حافظ شعیب قریشی اور ممبران ایگزیکٹیو کمیٹی صائمہ کنول، امتیاز مرالی، زوہیب حسن، منظر بلال ملانہ، منیبہ المانی بلوچ، نادرہ نورو دیگر موجود تھے۔ 

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ہائیکورٹ بار کیا جائے

پڑھیں:

حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس

سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔  جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔ 

بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار