data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251203-01-15
لاہور(مانیٹر نگ ڈ یسک ) سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی سینیٹ کی جنرل نشست کیلیے ضمنی انتخاب کا اعلان کردیا گیا۔ ترجمان الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق امیدوار 4 دسمبر سے 5 دسمبر تک ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے، نامزد امیدواروں کی فہرست 6 دسمبر کو شائع کی جائے گی۔امیدوار 15 دسمبر تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے، پولنگ 24 دسمبر کو صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک صوبائی اسمبلی پنجاب میں ہو گی، کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر کے دفتر 10 کورٹ اسٹریٹ لاہور میں 4 سے 5 دسمبر کے درمیان وصول کیے جائیں گے۔

سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

الیکشن کمیشن نے این اے 18 ہری پور کے ضمنی انتخاب پر عائد کردہ الزامات مسترد کر دیے

الیکشن کمیشن نے این اے 18 ہری پور کے ضمنی انتخابات پر عائد کردہ تمام الزامات مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ الیکشن ہارنے کے بعد بے بنیاد الزامات لگائے جا رہے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ مخصوص عناصر حسب معمول ضمنی انتخابات کو متنازع بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، ڈی آر او اور آر او کی تعیناتی کو سازش قرار دینا حقائق کے منافی ہے،جنرل الیکشن میں عملے کی کمی کے باعث افسران کی تعیناتی ممکن نہیں ہوتی، تاہم ضمنی انتخابات میں کمیشن کے افسران ہی ڈی آر او اور آر او مقرر کیے جاتے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 18 میں تعینات افسران اسی علاقے میں پہلے سے موجود تھے، پریزائیڈنگ افسران مکمل طور پر صوبائی انتظامیہ نے فراہم کیے تھے، الیکشن کمیشن چاہتا تو وفاقی اداروں کے ملازمین بھی لگائے جا سکتے تھے، پولنگ ڈے تک کسی سیاسی جماعت نے تعیناتیوں پر اعتراض نہیں کیا، لیکن الیکشن ہارنے کے بعد بے بنیاد الزامات لگائے جا رہے ہیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق فارم 47 پہلے سے تیار ہونے کا الزام غلط اور گمراہ کن ہے، صوبائی انتظامیہ کے عملے نے پولنگ بیگز اور نتائج آر او آفس میں جمع کرائے، سیکیورٹی انتظامات بھی مکمل طور پر صوبائی حکومت نے فراہم کیے۔

الیکشن کمیشن نے باور کرایا کہ ہر انتخاب کے بعد ایک جیسے الزامات دہرانا انتخابی عمل کو مشکوک بنانے کی کوشش ہے، نتائج پر اعتراض ہے تو قانونی فورم الیکشن ٹربیونل سے رجوع کیا جائے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ الزام تراشی سے جمہوری عمل کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے، ضمنی انتخابات میں بھی آئین و قانون کے مطابق کارروائیاں کیں اور کرتا رہے گا۔

متعلقہ مضامین

  • عرفان صدیقی کے انتقال پر خالی سینیٹ کی جنرل نشست کیلئے ضمنی الیکشن کا اعلان
  • عرفان صدیقی مرحوم کی خالی سینیٹ نشست پر ضمنی انتخاب کا اعلان
  • پنجاب میں سینیٹ کی خالی نشست کیلئے ضمنی انتخابات کا حتمی شیڈول جاری
  • سینیٹر عرفان صدیقی کی خالی سینیٹ نشست پر ضمنی انتخاب کا اعلان
  • اسلام آباد:وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک ترکیے کے سفیر عرفان نذیر اوغلو سے ملاقات کررہے ہیں
  • جماعت اسلامی نے بلدیاتی ایکٹ مسترد کردیا، 7 دسمبر کو احتجاج کا اعلان
  • وزیراعلیٰ کا سینئر صحافی سید عبدالحفیظ نوری کے انتقال پراظہار افسوس
  • لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لاہور ڈیولپمنٹ فیز ٹو سے متعلق اجلاس کی صدارت کررہی ہیں
  • الیکشن کمیشن نے این اے 18 ہری پور کے ضمنی انتخاب پر عائد کردہ الزامات مسترد کر دیے