ویب ڈیسک  : سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی سینیٹ کی جنرل نشست کے لیے ضمنی انتخاب کا اعلان کردیا گیا۔

 ترجمان الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق امیدوار 4 دسمبر سے 5 دسمبر 2025 تک ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے، نامزد امیدواروں کی فہرست 6 دسمبر 2025 کو شائع کی جائے گی۔

 کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 8 دسمبر 2025 تک مکمل کی جائے گی، کاغذات نامزدگی منظو یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 10 دسمبر 2025 تک دائر کی جا سکیں گی، اپیلوں کے فیصلوں کی آخری تاریخ 12 دسمبر 2025 مقرر کی گئی ہے، امیدواروں کی نظرِ ثانی شدہ فہرست 13 دسمبر 2025 کو جاری کی جائے گی۔

چین نے بھارت کیساتھ سرحد پر مشین گنوں سے لیس روبوٹس تعینات کر دیئے

امیدوار 15 دسمبر 2025 تک اپنے کاغذاتِ نامزدگی واپس لے سکیں گے، پولنگ 24 دسمبر 2025 کو صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک صوبائی اسمبلی پنجاب میں منعقد ہو گی، کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر کے دفتر 10 کورٹ سٹریٹ لاہور میں 4 سے 5 دسمبر کے درمیان وصول کیے جائیں گے۔
 

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

گرفتار، نظربند اور زیرحراست افراد سے تفتیش بارے بل سینیٹ سے منظور

گرفتار، نظربند اور زیرحراست افراد سے تفتیش بارے بل سینیٹ سے منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 1 December, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس )سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے گرفتار، نظربند اور زیرحراست افراد سے تفتیش بارے بل سینیٹ میں پیش کردیا۔ سینیٹ کے اراکین نے بل متفقہ طور پر منظور کر لیا۔
سینیٹر فارق نائیک کا کہنا تھا کہ بل میں یہ ہے اگر کوئی آدمی پکڑا گیا تو اسے تحریری طور پر بتایا جائے کہ اسے کیوں پکڑا گیا۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی جیل میں ہو تو اسے گھر کا کھانا، دوائیاں دی جائے، اِن سب کے لیے پہلے اسے عدالت سے رجوع کرنا پڑتا ہے اور یہ عدالت کی صوابدید ہے۔سینیٹر فاروق نائیک کا مزید کہنا تھا کہ ملزم پر جرم ثابت ہونے سے پہلے بھی اِس کے حقوق ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرکراچی میں رینجرز کی تعیناتی میں مزید ایک سال کی توسیع، سندھ کابینہ نے منظوری دیدی کراچی میں رینجرز کی تعیناتی میں مزید ایک سال کی توسیع، سندھ کابینہ نے منظوری دیدی مریم نواز کے کام کرنے کی رفتار ترکیہ سے بھی تیز ہے، ترک رکن پارلیمنٹ برہان کایاترک کی ملاقات میں گفتگو جسٹس طارق جہانگیری کے استعفے کی خبروں پر انہی کی عدالت میں تذکرہ سری لنکا میں بدترین سمندری طوفان، پاکستان کے ریلیف آپریشن میں بھارتی حکومت رکاوٹ بن گئی متنازع ٹویٹس کیس، ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی فوری حکم امتناع کی استدعا مسترد نورین نیازی اور میری ویڈیو حکومت نے اے آئی سے بنا کر خود سوشل میڈیا پر ڈالی، علیمہ خان TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • عرفان صدیقی کے انتقال پر خالی سینیٹ کی جنرل نشست کیلئے ضمنی الیکشن کا اعلان
  • عرفان صدیقی مرحوم کی خالی سینیٹ نشست پر ضمنی انتخاب کا اعلان
  • پنجاب میں سینیٹ کی خالی نشست کیلئے ضمنی انتخابات کا حتمی شیڈول جاری
  • پنجاب میں بلدیاتی نمائندوں کے انتخاب کے نئے طریقہ کار پر اعتراضات
  • سینیٹ کا اجلاس: پاکستانیوں کو ویزے نہ ملنے پر خلیجی ممالک میں سفارت خانے بند کرنے کا مطالبہ
  • گرفتار، نظربند اور زیرحراست افراد سے تفتیش بارے بل سینیٹ سے منظور
  • گرفتار، نظربند اور زیرحراست افراد سے تفتیش، بل سینیٹ سے منظور
  • قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آج ہوں گے
  • الیکشن کمیشن نے این اے 18 ہری پور کے ضمنی انتخاب پر عائد کردہ الزامات مسترد کر دیے