عرفان صدیقی کے انتقال پر خالی سینیٹ کی جنرل نشست کیلئے ضمنی الیکشن کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
—فائل فوٹو
مسلم لیگ ن کے رہنما عرفان صدیقی کے انتقال پر خالی ہونے والی سینیٹ کی جنرل نشست کے لیے ضمنی الیکشن کا اعلان کر دیا گیا۔
الیکشن کمشنر پنجاب کے ترجمان کے مطابق امیدوار 4 سے 5 دسمبر تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے، فہرست 6 دسمبر 2025 کو شائع کی جائے گی۔
ترجمان نے کہا کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ 8 دسمبر اور امیدواروں کی نظرِ ثانی شدہ فہرست 13 دسمبر کو جاری کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ امیدوار 15 دسمبر تک کاغذاتِ نامزدگی واپس لے سکیں گے جبکہ پولنگ 24 دسمبر کو پنجاب اسمبلی میں ہو گی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
شہری پراپرٹی پر قبضے کے مقدمات کے فوری حل کا اعلان، مریم نواز
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب میں ہر مرلہ، ہر کنال اور ہر ایکڑ پر صرف اصل مالک کا ہی قبضہ ہوگا۔ زمین یا پراپرٹی کے قبضے سے متعلق شہری ڈپٹی کمشنر آفس میں درخواست دے سکتے ہیں، اور چند دنوں میں فیصلہ ہو جائے گا۔
مریم نواز کی سربراہی میں اجلاس میں پراپرٹی آرڈیننس کے مؤثر نفاذ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ کے مطابق ایک ہزار پانچ خاندانوں کو صرف 48 گھنٹوں میں زمین کی ملکیت کا حق واپس مل گیا۔ اب پنجاب میں خواتین کے زمین کے مقدمات کو اولین ترجیح دی جائے گی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا،زمین کا اصل مالک جب تک قبضہ نہ لے، فیصلہ ادھورا ہے۔ یہ صرف کاغذ پر نہیں ہوگا۔” انہوں نے واضح کیا کہ زمین کے مقدمات میں فیصلے پر فوری قبضہ دیا جائے گا اور کوئی سفارش نہیں چلے گی۔