پی ٹی آئی کا صوابی انٹرچینج پر احتجاجی مظاہرہ ختم، پشاور میں 7 دسمبر کو پاور دکھانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے صوابی انٹرچینج پر دھرنا ختم کر کے 7 دسمبر کو پشاور میں عوامی پاور شو کا اعلان کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان پارٹی کی ہدایت پر صوابی انٹرچینجر پہنچے اور انہوں نے موٹروے کو بند کرتے ہوئے احتجاج کیا۔
احتجاج میں پی ٹی آئی رہنما احمد خان نیازی بھی شریک ہوئے، کارکنوں نے ریسٹ ایریا کے مقام پر موٹروے کو دونوں اطراف سے بند کیا اور ٹائر نذر آتش کیے۔
پی ٹی آئی کارکنان کے احتجاج کی وجہ سے موٹروے پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی جبکہ ایمبولینسیں پھنسنے سے مریض بھی رُل گئے۔
مظاہرین سے خطاب میں احمد نیازی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر پابندی کے خلاف احتجاج کررہے ہیں، ایک ماہ سے ملاقاتوں پر پابندی خلاف قانون ہے، ہمارے احتجاج پر آج بانی کو بہن سے ملاقات کی اجازت دی گئی۔
بعد ازاں پی ٹی آئی قیادت نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کیا جس پر کارکنان نے موٹروے کو کھل دیا اور سب منتشر ہوگئے۔ احمد خان نیازی نے اعلان کیا کہ 7 دسمبر کو پشاور میں پی ٹی آئی عوامی قوت کا مظاہرہ کرے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
پنجاب حکومت (Punjab Government)نے یکم اور 2 اگست کو ہفتہ اور اتوار کی سرکاری تعطیلات کے پیش نظر صوبے کے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی تنخواہیں، الاؤنسز اور پنشن مقررہ تاریخ سے قبل ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
محکمہ خزانہ پنجاب کے مطابق تمام سرکاری ملازمین کو جولائی کی تنخواہیں اور واجب الاؤنسز 31 جولائی کو ادا کیے جائیں گے، جبکہ صوبے کے تمام پنشنرز کو بھی اسی روز جولائی کی پنشن جاری کر دی جائے گی۔
محکمہ خزانہ نے بتایا کہ اس سلسلے میں گورنر پنجاب (Governor of Punjab) نے 31 جولائی کو تنخواہوں، الاؤنسز اور پنشن کی قبل از وقت ادائیگی کی منظوری دے دی ہے تاکہ تعطیلات کے باعث ادائیگی میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔
مزیدپڑھیں:دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری
فیصلے پر عملدرآمد کے لیے محکمہ خزانہ نے اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب (Accountant General Punjab)، تمام ضلعی ٹریژری دفاتر اور ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسران کو باضابطہ ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اس کے ساتھ متعلقہ بینکوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 31 جولائی کو سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنرز کی پنشن کی بروقت ادائیگی کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کریں۔
حکام کے مطابق یکم اور 2 اگست کو ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو بروقت ادائیگی یقینی بنائی جا سکے اور انہیں مالی معاملات میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔