علامتی تصویر۔

کراچی کے علاقے منگھوپیر میں طالب علم پر تشدد کرنے والے استاد کو گرفتار کرلیا گیا۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کراچی غربی طارق مستوئی کے مطابق مدرسے کے استاد نے 6 سال کے طالب عالم پر تشدد کیا اور اس کے سر کی ہڈی توڑ دی تھی۔ 

انھوں نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

ملک میں خواتین پر تشدد کے واقعات میں تشویشناک اضافہ، تفصیلی رپورٹ جاری

ساحل میڈیا ٹیم نے جنوری سے نومبر 2025 تک صنفی بنیاد پر تشدد کے واقعات کی رپورٹ جاری کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 2024 سے ساحل صنفی بنیاد پر تشدد کی معلومات اکٹھا کرنے میں ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے، جس کا مقصد محفوظ اور زیادہ مساوی کمیونٹیز کو یقینی بنانا ہے۔

ساحل 2025 رپورٹ اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں کے 81 قومی اخبارات سے جمع کردہ ڈیٹا کی بنیاد پر مرتب کی گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ خواتین کے خلاف تشدد کے واقعات 2024 میں (5253) رپورٹ ہوئے جبکہ 2025 میں (6543) رپورٹ ہوئے۔ یعنی پچھلے سال کی رپورٹ سے 25 فیصد کیسز بڑھے۔

کیسز کی کل تعداد 6543 ہے جس میں قتل 1414، اغوا 1144، تشدد 1060، خودکشی 649 اور عصمت دری کے 585 کیسز رپورٹ ہوئے۔ 

کُل کیسز میں سے 32% میں بدسلوکی کرنے والوں میں جاننے والے تھے جبکہ 17% اجنبی تھے اور 12% بدسلوکی کرنے والے شوہر تھے جبکہ 21% کیسز میں زیادتی کرنے والے نامعلوم تھے۔

صنفی بنیاد پر تشدد کے زیادہ تر واقعات ذاتی جگہوں پر پیش آئے جن میں متاثرہ اپنے گھر میں تھی جس کے (60% کیسز) ہیں اور بدسلوکی کرنے والے کی جگہ پر (13% کیسز) بنتے ہیں۔


کل کیسز میں سے 78% پنجاب اور 14% کیس سندھ سے رپورٹ ہوئے۔ باقی کیسز دوسرے صوبوں سے رپورٹ ہوئے جن میں 6% کیسز کے پی سے، 2% کیسز بلوچستان اور باقی جموں کشمیر، اسلام آباد اور گلگلت بلتستان سے ہوئے۔

تمام رپورٹ شدہ کیسز میں سے 77% کیسز پولیس کے پاس رجسٹرڈ ہوئے، 21% کیسز میں رجسٹریشن کا ذکر نہیں کیا گیا اور 1% کیسز پولیس کے پاس غیر رجسٹرڈ تھے جبکہ 2 کیسز میں پولیس نے کیس درج کرنے سے انکار کیا۔

متعلقہ مضامین

  • میٹرک کی طالبہ کو جنسی ہراساں کرنے والا موٹر سائیکل رائیڈر گرفتار
  • کراچی: کمسن ابراہیم کی لاش تلاش کرنے والے تنویر کو پولیس کا اعزاز، ریسکیو دعوؤں پر سوالات اٹھ گئے
  • سانحہ نیپامجرمانہ غفلت کے نتیجے میں ہونے والا قتل ہے‘سیف الدین
  • پشاور:خواتین کی خفیہ ویڈیوز بنانے والا اسپتال کا سی سی ٹی وی آپریٹر گرفتار
  • ملک میں خواتین پر تشدد کے واقعات میں تشویشناک اضافہ، تفصیلی رپورٹ جاری
  • کمسن بچہ کھلے مین ہول میں گرنے کے بعد لاپتہ، ’ایف آئی آر میئر کراچی پر کاٹی جائے‘
  • اسلام آباد پولیس کے اہلکار کو قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک، 2 ساتھی گرفتار
  • خواتین کی خفیہ ویڈیوز بنانے والا اسپتال کا سی سی ٹی وی آپریٹر گرفتار
  • کراچی؛ انتظامیہ کی مبینہ غفلت، گلشن اقبال میں کمسن بچہ کھلے مین ہول میں گر کر لاپتہ ہوگیا