data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251202-01-6
کراچی (اسٹاف رپورٹر) اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ نے قابض میئر کی جانب سے سٹی کونسل کے اجلاس کے التوا اور ان کے وڈیو بیان پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرتضیٰ وہاب پلاسٹک کے بیرسٹر ہیں جو بنیادی قانون اور رولز کی بھی پاسداری نہیں کرتے ، بطور اپوزیشن لیڈر میں نے پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرنا چاہی لیکن بجائے بات کرنے کی اجازت دینے کے مرتضیٰ وہاب نے آمرانہ طریقے سے اجلاس چلانا شروع کردیا، کونسل رولز کے مطابق مرتضیٰ وہاب کے لیے اجازت دینا ضروری تھی،وہ چاہتے ہیں کہ اپوزیشن بات بھی نہ کرے،انہوں نے کہا کہ اجلاس کا آغاز ہوتے ہی ارکان پرسکون طور پر بیٹھ گئے، کونسل کا اجلاس بھی پلاٹوں کی بندرباٹ اور نجی پارٹیوں کو کے ایم سی کی املاک حوالے کرنے کے لیے چلایا گیا،اجلاس میں شور شرابے کی آڑ میں بولٹن مارکیٹ اور بلدیہ ٹاون کی املاک نجی پارٹیوں کے حوالے کرنے کی قرارداد منظور کی گئی،پیپلزپارٹی کہہ رہی ہے یہ دیکھنا چاہیے یوسی کس کی ہے، ٹاؤن کس کا ہے، یعنی ان کا مقصد صرف واٹر کارپوریشن کو بچانا ہے ،اصل بات یہ ہے کہ دیکھنا چاہیے ذمے داری کس کی بنتی ہے، اصولی طور پر یہ سڑک کے ایم سی جبکہ ڈھکن لگانا واٹر کارپوریشن کی ذمے داری ہے اور واٹر کارپوریشن کے چیئرمین بیرسٹر مرتضیٰ وہاب صدیقی ہیں،علاوہ ازیں اپوزیشن لیڈر کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ میئر کراچی کا اپوزیشن لیڈر کو نیپا سانحہ پر گفتگو کرنے سے روک دینا قابل مذمت اور اجلاس کو بطور ایڈمنسٹریٹر چلانا انتہائی شرمناک ہے، مرتضیٰ وہاب کو شہر کے بچوں کی اموات پر افسوس تک نہیں،مرتضیٰ وہاب وڈیروں کا چہرہ بنے ہوئے ہیں،اجلاس میں کراچی کے مسائل پر گفتگو کرنے سے روکا جارہا ہے، کراچی ایک مقبوضہ شہر کی صورت اختیار کرتا جارہا ہے،جمہوریت کے نام آمرانہ طرز سیاست اختیار کیا جارہا ہے،قبل ازیں اپوزیشن اراکین نے اجلاس سے قبل سانحہ نیپا پر پرامن مظاہرہ کیا۔ سیف الدین ایڈوکیٹ نے سٹی کونسل کے اجلاس سے قبل کے ایم سی بلڈنگ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں جگہ جگہ گٹر کے ڈھکن کھلے پڑے ہیں،گزشتہ رات کا حادثہ انتہائی افسوسناک و قابل مذمت اور قابض میئر کے لیے شرمناک ہے،یہ پہلا نہیں، اس سے قبل بھی کئی ایسے واقعات ہوچکے ہیں،یہ حادثہ نہیں، مجرمانہ غفلت کے نتیجے میں ہونے والا قتل ہے جس پر واٹر کارپوریشن کے عملے کے خلاف ایف آئی ار درج ہونی چاہیے ،بطور چیئرمین واٹر کارپوریشن مرتضیٰ وہاب اس کے ذمے دار ہیں،یونیورسٹی روڈ پر بچہ گٹر میں گرگیا، یہ سوئمنگ پول کا افتتاح کرنے پہنچے ہیں،کونسل کے اجلاس کا ایجنڈا صرف پرائیوٹ کمپنیوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے لایا گیا ہے،بولٹن مارکیٹ کی پارکنگ ایک نجی کمپنی کے حوالے کی جارہی ہے،یہ بلدیہ ٹاؤن کا پلاٹ بھی نجی پارٹی کے حوالے کرنا چاہتے ہیں،کراچی میں ترقیاتی اسکیموں کے نام کرپشن کا دھندا چل رہا ہے،ہزاروں ارب روپے کا بجٹ کہاں خرچ ہوا، کوئی حساب نہیں،5 سال میں مرتضیٰ وہاب نے 2 ہزار کروڑ کا بجٹ خرچ کیا جو سب کرپشن کی نظر ہوگیا،12 ارب کی حب نہر بنائی، بلاول زرداری نے افتتاح کیاجو بارش کے پانی میں بہہ گئی،کے فور کا منصوبہ 20 سال میں بھی تعمیر نہیں ہوسکا،کریم آباد کا انڈر پاس گزشتہ 3 سال سے چل رہا ہے،کوئی پروجیکٹ نہ تو مکمل ہوتا ہے، نہ ہی کام آگے بڑھتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مرتضیٰ وہاب تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی 100 یوسیز کے ساتھ تعصب کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور ان یونین کمیٹیز کو کراچی کا حصہ نہیں سمجھتے وہ کیا اس لیے کام نہیں کراتے کہ جماعت اسلامی اس میں کرپشن نہیں کرنے دے گی،اپنے جرائم اور نا اہلی و ناکامی سے توجہ ہٹانے کے لیے ٹاؤن پر الزام لگا تے ہیں، اگر ٹاؤن کو ذمے داری دینا چاہتے ہیں تو واٹر کارپوریشن ٹائون کے حوالے کردیں۔ مرتضیٰ وہاب جماعت اسلامی کے ٹاونز کے ترقیاتی کاموں پر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں،106 سڑکوں کا دعویٰ تو کرتے ہیں لیکن سڑکیں بناتے نہیں، پھر ٹاونز میں پہنچ کر سستی شہرت حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔سیف الدین ایڈووکیٹ نے کہا کہ ایم کیو ایم کی چائنا کٹنگ کو مرتضیٰ وہاب نے پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کا نام دیا ہے،کراچی کے پارک ایکڑ کے حساب سے قبضہ کیے جارہے ہیںاس کے خلاف جماعت اسلامی نے عدالت سے رجوع کیا، ہائیکورٹ نے قبضے ختم کرانے کا حکم دیا،مرتضیٰ وہاب اور سندھ حکومت فیصلے کے خلاف اپنی ہی بنائی گئی آئینی عدالت پہنچ گئے، ان کا کہنا ہے کہ میں یورپ سے ہوکر آیا ہوں اس لیے پارکوں کی دیواریں گرانی ہیں، میئر صاحب یہ یورپ نہیں کراچی ہے، یہاں بچے گٹر میں گرکر جاں بحق ہوجاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں ایک اہم مسئلہ زمینوں اور شہریوں کی املاک پرقبضوں کا ہے،گلشن اقبال میں جو واقعہ ہوا، یہ’’سسٹم‘‘ کی ایک مثال ہے،پولیس اور کالے کوٹ میں موجود نام نہاد وکیل اس کا حصہ بنے،جماعت اسلامی کے کارکنان کو سلام پیش کرتے ہیں جو ان کے خلاف ڈٹ گئے۔

اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ سٹی کونسل کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں

سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: واٹر کارپوریشن کونسل کے اجلاس جماعت اسلامی اپوزیشن لیڈر سیف الدین کے ایم سی نے کہا کہ کے حوالے کے خلاف کے لیے

پڑھیں:

اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔   ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاروزانہ تعین ; سینٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا