کراچی؛ پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT
کراچی:
شاہ لطیف ٹاؤن میں گھر میں فائرنگ سے میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے میاں محمد ارشد اور اس کی بیوی صائمہ بی بی کی لاشیں جناح اسپتال منتقل کر دی گئیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں نے پسند کی شادی کی تھی جبکہ خاتون کی دوسری شادی تھی، خاتون کے سابقہ شوہر نے ساتھی کے ساتھ مل کر فائرنگ کی۔
پویس جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر رہی ہے جبکہ ملزمان کی تلاش بھی جاری ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: پٹیل پاڑہ میں فائرنگ، ایک شخص زخمی، والد زیر حراست
کراچی کے علاقے پٹیل پاڑہ دربند بازار کے قریب فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص زخمی ہو گیا، جسے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق زخمی کی شناخت 25 سالہ عثمان ولد نیاز کے طور پر ہوئی، جنہیں سینے میں گولی لگی ہے اور حالت تشویشناک ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ گھریلو تنازع کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔
پولیس نے زخمی شخص کے گھر چھاپہ مار کر اس کے والد کو حراست میں لیا اور ایک پستول قبضے میں لے لیا۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔