چین میں روبوٹ نے 66 میل پیدل چل کر عالمی ریکارڈ قائم کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT
چین میں ایک روبوٹ نے 66 میل (تقریباً 106.3 کلومیٹر) پیدل چل کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔
روبوٹ کا نام ہے AgiBot A2 جو انسانی جسامت رکھتا ہے۔ اس نے چینی شہر سوزہو سے چلنا شروع کیا اور صبح شنگھائی پہنچا۔ یہ سفر تین دنوں پر محیط تھا اور روبوٹ نے بیٹریاں بدلنے کے باوجود چلنا نہ روکا کیونکہ یہ “لانگ اسٹینڈ” پیدل چلنے کا ٹیسٹ تھا۔
اس ٹریک کے بعد اسے گنیز ورلڈ ریکارڈز میں طویل سفر پیدل چلنے والا روبوٹ کے عنوان سے عالمی اعزاز سے نوازا گیا۔
اس واقعے سے ثابت ہوتا ہے کہ موجودہ دور کے ہیومنائیڈ روبوٹ “لیبارٹری پروٹوٹائپ” سے آگے نکل چکے ہیں حتّیٰ کہ شہری سڑکیں، مختلف فرش، ٹریفک، دن رات کے فرق میں اپنا راستہ خود ناپ سکتے ہیں۔
اس ٹیسٹ کے ذریعے روبوٹکس کے شعبے میں استحکام، خودمختاری اور برداشت کی صلاحیتوں کا مظاہرہ ہوا ہے جو مستقبل میں روبوٹک سائنس کے لیے عملی طور پر مفید ثابت ہوسکتے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پشاور: سرکاری اسپتال کا بلیک میلرسی سی ٹی وی آپریٹر گرفتار
پشاور(نیوزڈیسک )این سی سی آئی کی کارروائی،خاتون کی شکایت پربلیک میلنگ نیٹ ورک بےنقاب۔پشاور میں خاتون کی شکایت پرخطرناک بلیک میلنگ نیٹ ورک بےنقاب ہوگیا۔ این سی سی آئی نے کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم سرکاری اسپتال میں سی سی ٹی وی آپریٹر نکلا، مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
این سی سی آئی کے مطابق ملزم عمران نے شادی کاجھانسہ دے کر متاثرہ خاتون کی تصاویر و ویڈیوزحاصل کیں اور بعد ازاں بلیک میل کرکے لاکھ روپے تاوان مانگا۔ ریکارڈ کیے گئے بیانات کے مطابق ملزم نے متاثرہ خاتون کے بہنوئی کو نازیبا ویڈیو بھیج کربلیک میلنگ کی کوشش کی۔این سی سی آئی اے نے تاتارا پارک میں خفیہ ملاقات طے کروا کے چھاپہ مارکر ملزم کو موقع پرگرفتارکیا۔ گرفتاری کے دوران قیمتی موبائل فون، واٹس ایپ چیٹ اور متعدد خواتین کی خفیہ ویڈیوز بھی برآمد کرلی گئیں۔