2025-12-01@07:08:18 GMT
تلاش کی گنتی: 10366

«مشتبہ واجبات»:

    عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے کہا ہے کہ دو ریاستی حل ہی اسرائیل فلسطین تنازع کے خاتمے کا واحد حل ہے۔ ترکیہ سے لبنان جاتے ہوئے طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پوپ لیو نے کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ اس وقت اسرائیل اس حل کو قبول نہیں کرتا، لیکن ہم اسے ہی واحد حل سمجھتے ہیں۔ پوپ لیو نے مزید کہا کہ ویٹیکن کی اسرائیل کے ساتھ دوستی بھی ہے اور وہ دونوں فریقوں کے درمیان مُصالحانہ کردار ادا کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ ایسا حل تلاش کیا جاسکے جس میں ہر ایک کے لیے انصاف شامل ہو۔ انہوں نے بتایا کہ ترکیہ کے صدر طیب اردوان سے ملاقات میں اسرائیل-فلسطین...
    اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ٹرائل کورٹ کے آرڈر کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس اعظم خان نے کیس کی کارروائی کی، جبکہ ایمان مزاری، ہادی علی چٹھہ، ممبران اسلام آباد بار کونسل راجا علیم عباسی، ظفر کھوکھر اور متعدد وکلا عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران ریاست علی آزاد نے مؤقف اختیار کیا کہ ٹرائل شفاف طریقے سے نہیں چل رہا اور گواہوں کے بیانات ملزمان کی غیر موجودگی میں ریکارڈ کیے گئے، جو منصفانہ ٹرائل کے اصولوں کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرائل کورٹ فئیر ٹرائل کا حق نہیں دے رہی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ 24 نومبر کو کیا کارروائی ہوئی؟ جس پر ہادی علی...
    آڈیٹرجنرل کے آڈٹ برائے 2024تا25میں مشتبہ واجبات میں اضافے کے رجحان سی اے اے ہیڈکوارٹرز کاریکوری سیل واجبات وصولی کیلئے خاطرخواہ اقدامات نہیں کر سکا سول ایوی ایشن اتھارٹی میں 133ملین سے زائد کے ایروناٹیکل اورنان ایروناٹیکل واجبات کی عدم وصولی کا انکشاف ہوا ہے ۔رپورٹ کے مطابق آڈیٹرجنرل آف پاکستان کے آڈٹ برائے 2024،25 میں مذکورہ مشتبہ واجبات میں اضافے کے رجحان کا بھی ذکر ہے ،سی اے اے فنانشل اسٹیٹمنٹ 2023،24 میں مذکورہ واجبات کی مجموعی رقم 133.260ملین تھی۔رپورٹ کے مطابق سی اے اے ہیڈکوارٹرز کاریکوری سیل واجبات وصولی کیلئے خاطرخواہ اقدامات نہیں کر سکا،مشتبہ ایروناٹیکل چارجزواجبات مجموعی گراس ٹریڈ ڈیبٹ کے 92فیصدسے زائد کے مساوی ہیں،مشتبہ نان ایروناٹیکل چارجز واجبات مجموعی گراس ایروناٹیکل ڈیبٹ کے 83فیصد سے...
    اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اتوار کے روز ملک کے صدر آئیزک ہرزوگ سے اپنے طویل عرصے سے جاری بدعنوانی مقدمات میں صدارتی معافی کی باضابطہ درخواست کر دی۔ نیتن یاہو کا مؤقف ہے کہ عدالتی کارروائیاں ان کی حکمرانی کی صلاحیت کو متاثر کر رہی ہیں اور قومی مفاد میں مقدمات کا خاتمہ ضروری ہے۔ نیتن یاہو، جو اسرائیل کے طویل ترین مدت تک خدمات انجام دینے والے وزیراعظم ہیں، اپنے خلاف رشوت، دھوکا دہی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔ ان کے وکلا نے صدر کے دفتر کو بھیجی گئی درخواست میں مؤقف اپنایا کہ وہ اب بھی مکمل بریت کے پُر یقین ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: ترکیہ نے نیتن یاہو سمیت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد( آن لائن ) رواں ہفتے کے دوران 2 الگ الگ واقعات میں پاکستانی شہریوں کی ہلاکت کے واقعات میں حملہ آوروں کا تعلق افغانستان سے بتایا جا رہا ہے جبکہ تھانہ گولڑہ کی حدود میں لڑکی کے قتل کے کیس میں بھی ایک افغان شہری کے ملوث ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس کی تفتیش جاری ہے جبکہگزشتہ روز پیش آنے والے دوسرے واقعے میں بھی اسلام آباد پولیس کے اے ایس آئی علی اکبر کو خیابان پل کے قریب ایک شخص نے متعدد خنجر کے وار کرکے قتل کردیا۔ سی آئی اے اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق یہ واقعہ بھی ذاتی دشمنی یا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور ( آن لائن) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے معروف کاروباری شخصیت اور پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبے میں کھیلوں کے فروغ، نوجوان ٹیلنٹ کی سرپرستی اور پشاور میں پی ایس ایل میچز کے انعقاد سے متعلق تفصیلی گفتگو ہوئی۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کے دوران نوجوان کھلاڑیوں کی اسپانسرشپ، فلاح و بہبود اور ان کے ٹیلنٹ میں نکھار لانے کیلیے گورنر ہاؤس اور اسپس فرنچائزز کے درمیان اشتراک کے امکانات پر بھی بات چیت کی۔ گورنر نے اس بات پر زور دیا کہ پشاور میں پی ایس ایل میچز اور عالمی کرکٹ کے مقابلوں کا انعقاد ناگزیر ہے۔ انہوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251201-01-11 اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ایڈزکے عالمی دن پر پاکستان اقوام عالم کے ساتھ بھرپور آواز میں اپنے اس عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی صحت کیلیے ایڈز جیسے بڑے خطروں کا خاتمہ کریں گے اور اس بیماری سے خلاف تحفظ کو سب تک پہنچایا جائیگا۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس ضمن میں وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں سے تعاون کیساتھ ساتھ مقامی سطح پربھی اقدامات کو بار آور کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ صحت کا تخفظ بنیادی شہری حقوق میں شامل ہے۔ تمام شہری بالخصوص کمزور اور محروم طبقات تک بیماری کی روک تھام، تشخیص، علاج و نگہداشت کی مساوی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ سیف اللہ
    وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کردی ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، پیٹرول کی نئی قیمت 263 روپے 45 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 79پیسے کمی کی گئی ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 279 روپے 65 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    خیبر پختون خوا کے مشیرِ اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے کہ گورنر راج لگانا ہے تو آج ہی لگا دیں۔’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے شفیع جان نے کہا کہ گورنر راج جیسے ایڈونچر کی کوشش پر انہیں ردِ عمل پتہ چل جائے گا۔انہوں نے کہا کہ گورنر بدلنا ان کا صوابدیدی اختیار ہے، گورنر راج لگانا چاہتے ہیں توآج ہی لگا دیں۔شفیع جان نے کہا کہ عطاء اللّٰہ تارڑ نے بے بنیاد الزامات لگائے، ثابت کریں کہ ہمارے سیاسی رہنماؤں کا دہشت گردوں سے کوئی گٹھ جوڑ ہے۔ وفاقی حکومت کا خیبر پختون خوا میں گورنر راج لگانے پر غوروفاقی حکومت نے خیبر پختون خوا میں گورنر راج لگانے پر غور شروع کر دیا، اس حوالے سے تمام...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے صوبے میں گورنر راج کے حوالے سے خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ گورنرراج لگانا چاہتے ہیں تو آج ہی لگا دیں۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شفیع جان نے کہا کہ گورنر راج جیسے ایڈونچر کی کوشش پر ردعمل انہیں پتا چل جائےگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عطا اللہ تارڑ نے بے بنیاد الزامات لگائے، ثابت کریں کہ ہمارے سیاسی رہنماؤں کا دہشتگردوں سےکوئی گٹھ جوڑ ہے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے جانے سے پہلے بھی گورنر راج کی باتیں ہوتی تھیں۔ جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان...
    سٹی 42 : چینی سفیر جیانگ زائی دونگ کی آج نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے ملاقات ہوئی.  ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے تاجکستان میں افغان سرحد کے قریب تین چینی شہریوں کے المناک قتل پر تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے وانگ فُک کورٹ رہائشی کمپلیکس میں حالیہ تباہ کن آتش زدگی میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور متاثرین کے لیے دلی ہمدردی بھی پیش کی۔  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 35 پیسے تک کمی کا امکان اسحاق ڈار نے اعادہ کیا کہ پاکستان ان مشکل حالات میں چین کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔  ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے...
    سٹی 42 : پاکستان افریقہ اکنامک کونسل (PAEC) نے محمد مرتضیٰ نور کو اسلام آباد ریجن کے لیے جنرل سیکرٹری مقرر کر دیا ۔  یہ اعلان پی اے ای سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز اور سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی جانب سے کیا گیاہے جنہوں نے بین الاقوامی تعاون کے فروغ کے لیے ان کی خدمات، قیادت اور مستقل کاوشوں کو سراہاہے۔ محمد مرتضیٰ نور اپنے نئے منصب میں ادارے کے انتظامی امور، ممبرشپ ڈویلپمنٹ،ایونٹ کوآرڈینیشن اور اسٹریٹیجک رابطہ کاری کی نگرانی کریں گے، پی اے ای سی کی قیادت نے ان پر اظہارِ اعتماد کرتے ہوئے کہاہے کہ ان کی فعال قیادت کونسل کی رسائی میں مزید اضافہ کرے گی اور پاکستان اور افریقہ کے درمیان اقتصادی و ادارہ جاتی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آسٹریلیا: سڈنی کے جنوب مغربی علاقے میں دوران پرواز دو چھوٹے طیارے ایک دوسرے سے ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں ایک پائلٹ موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرا طیارہ محفوظ طریقے سے واپس اتر گیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق حادثہ نیپیئر فیلڈ ائیر فیلڈ کے قریب پیش آیا۔ ایک طیارہ زمین پر گر کر مکمل طور پر تباہ ہو گیا اور اس میں موجود پائلٹ کی لاش ریسکیو عملے نے طیارے کے ملبے سے نکالی،  دوسری جانب دوسرا طیارہ بغیر کسی نقصان کے ہوائی اڈے پر اترا اور اس کا پائلٹ محفوظ رہا۔ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ یہ دونوں طیارے فریڈم فارمیشن ڈسپلے ٹیم کے حصہ تھے اور دیگر دو طیاروں کے ساتھ فضائی...
    پشاور: خیبر پختون خوا کابینہ کا ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا گیا، جس میں بانی چیئرمین سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے اور سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے بتایا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کابینہ کا اجلاس طلب کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی اور پارٹی کابینہ کا بھی اجلاس آج بلایا ہے، کابینہ اجلاس کے بعد وزیراعلیٰ میڈیا کو فیصلوں سے آگاہ کریں گے۔
    خیبر پختونخوا حکومت نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18 ہری پور میں ضمنی انتخابات کی انکوائری کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے این اے 18 ہری پور ضمنی انتخابات کی انکوائری کا فیصلہ کر لیا اور پارٹی کو انکوائری کا اختیار دے دیا ہے۔ شفیع جان کے مطابق ضمنی الیکشن میں کلاس فور سے لیکر ڈپٹی کمشنر تک کی مکمل انکوائری ہوگی، کسی بھی اہلکار یا افسر کے ملوث ہونے پر سخت تادیبی کارروائی ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں یقین ہے کہ صوبائی حکومت کے ماتحت ملازمین اور افسران دھاندلی میں ملوث نہیں، پھر بھی شفافیت کیلیے انکوائری کر رہے ہیں۔ شفیع...
    37روز سے کسی کی ملاقات نہیں کرائی جارہی، بہن علیمہ خانم کو ملاقات کی اجازت کا حکم دیا جائے سپرنٹنڈنٹ کو حکم دیا جائے کہ سلمان اکرم راجہ،فیصل ملک سے ملاقات کی اجازت دی جائے ، وکیل بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقات سے متعلق درخواستوں پر سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔ہفتہ کوانسداد دہشت گردی عدالت جج امجد علی شاہ نے سماعت کی۔دوران سماعت وکیل نے کہا کہ بانی چیئرمین میرے کلائنٹ ہیں ملاقات میرا استحقاق ہے ، بانی سے جی ایچ کیو حملہ کیس ویڈیو لنک پر مشاورت کرنا ہے ،فوری ملاقات کرانے کا سپرنٹنڈنٹ کو حکم دیا جائے ۔ انہوںنے کہاکہ وکلاء سلمان اکرم راجہ،فیصل ملک سے ملاقات اجازت...
    اطلاعات کے مطابق ٹرمپ وینیزویلا میں سی آئی اے کی خفیہ کارروائیوں کی منظوری بھی دے چکے ہیں اور جلد زمینی کارروائیوں کا عندیہ دے رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ واشنگٹن نے وینیزویلا کے گرد فضائی حدود سے متعلق نیا سخت انتباہ جاری کیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وینیزویلا اور اس کے اطراف کی فضائی حدود کو ’’مکمل طور پر بند‘‘ تصور کیا جائے، تاہم انہوں نے اس فیصلے کی مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔ رائٹرز کے مطابق امریکا، صدر نکولس مادورو کی حکومت پر دباؤ بڑھا رہا ہے۔ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر اپنی پوسٹ میں ایئرلائنز، پائلٹس، اور مبینہ منشیات اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس علاقے...
    ایرانی میڈیا نے کہا ہے کہ بھارت میں امتیازی سلوک کے بڑھتے واقعات نے مسلمانوں میں تشویش کی لہر پیدا کر دی۔ پریس ٹی وی کے مطابق بھارت میں مسلمانوں کو جان بوجھ کر تعصب کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، مہاراشٹرا میں 3 مسلم طلبہ کو کلاس روم میں نماز پڑھنے پر مورتی کے سامنے جھکنے پر مجبور کیا گیا۔ پریس ٹی وی کا کہنا ہے کہ تاج محل کے قریب مسلم ٹیکسی ڈرائیور کو 2 نوجوانوں نے’جے شری رام‘ کا نعرہ لگانے پر مجبور کیا۔ ایرانی میڈیا نے کہا کہ دائیں بازو کے گروہ مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقریریں اور تشدد کی دھمکیاں دیتے ہیں، بریلی شہر میں مسلمان کی دو منزلہ مارکیٹ کو غیرقانونی...
    عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ دہلی پولیس آتشزدگی اور لوٹ مار کے الزامات ثابت کرنے کیلئے کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کر سکی۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی فسادات کے ایک کیس میں عدالت نے 5سال کی قیدو بند کے بعد 6 مسلمان نوجوانوں کو بے قصور قرار دیتے ہوئے بری کر دیا۔ ذرائع کے مطابق اس فیصلے سے نوجوانوں کے گھروں میں برسوں بعد راحت اور خوشی دیکھنے کو ملی، تاہم یہ سوال کھڑا ہو گیا کہ بے قصور نوجوانوں کی زندگیاں برباد کرنے والے پولیس افسران کی ذمہ داری کون طے کریگا؟ جن نوجوانوں کو بری کیا گیا ہے ان میں گلزار، شہزاد، واجد، ساجد، شہباز اور سلیم شامل ہیں۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ دہلی پولیس...
    لاہور میں اس وقت دن کے 10 سے 11 بجے کے دوران ہوا کی رفتار 3 سے 7 کلومیٹر ہونے سے آلودگی میں واضح کمی متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی سائنٹفک اسموگ مینجمنٹ اور بروقت اقدامات نے اس سال سموگ کو خطرناک سطح تک جانے سے روکا ہے۔ عوامی تعاون اورحکومتی اقدامات کے باعث ابھی تک موٹروے بند نہیں ہوٸی جبکہ بہتری اسکول اوردیگر سسٹمز شٹ ڈأٶن کے بغیرحأصل کی گٸی ہے۔ صنعتوں، بھٹوں اور کھلے جلاؤ پر زیرو ٹالرنس کے تحت سخت کارروائیاں جاری ہیں اور جرمانوں و سیلنگ میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ اس سال حکومتی اقدامات کے باعث اسموگ کے مریضوں میں نمایاں کمی ریکارڈ ہوئی اور کلین ایئر سسٹم سے ریئل ٹائم...
    فائل فوٹو خیبرپختونخوا حکومت نے ہری پور ضمنی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی انکوائری کا فیصلہ کرلیا۔معاونِ خصوصی برائے اطلاعات خیبرپختونخوا شفیع جان نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے ہری پور ضمنی انتخابات کی انکوائری کا حکم دیا ہے۔شفیع جان کا کہنا تھا کہ کلاس فور سے لے کر ڈسٹرکٹ کمشنر تک تمام سطح پر انکوائری کی جائے گی اور اگر کوئی ملوث پایا گیا تو سخت سزا دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ہمارے ماتحت افسران ملوث نہیں ہیں، تاہم شفافیت کے لیے یہ انکوائری کی جا رہی ہے، میرے خیال میں سہیل آفریدی نے جس طرح انتخابات کا انعقاد کیا، اس کی مثال نہیں ملتی۔ان کا کہنا تھا...
    راولپنڈی (جنرل رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور شوکت خانم ہسپتال کے اکاونٹ ڈی فریز کرنے سے متعلق دو درخواستوں پر سماعت مزید کارروائی کیلئے یکم دسمبرجبکہ بانی پی ٹی آئی کی سات مقدمات میں درخواست ضمانتوں پر سماعت مزید کارروائی کیلئے 6دسمبر تک ملتوی کر دی۔ علیمہ خان اور سلمان اکرم راجہ نے جلد سماعت کیلئے دو درخواستیں گزشتہ روز دائر کی تھیں۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کئے تھے،جیل انتظامیہ نے بھی رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے شوکت خانم کی دوائیاں پورٹ پر پڑی ہیں، بنک اکاونٹ بند ہونے کی وجہ سے مریضوں کی زندگیاں خطرے...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اپوزیشن نے بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات نہ کرانے پر سخت تنقید کی ہے اور ہری پور کے ضمنی الیکشن کے نتائج پر بھی اعتراضات اٹھا دیئے۔ پی ٹی آئی رہنما تیمور جھگڑا نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ دوسرا بڑا عہدہ ہے وزیراعلیٰ خیبر پی کے سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا جا رہا۔ ہری پور میں 25 ہزار کی لیڈ لی تھی۔ مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا عوام سے ووٹ کا حق چھین لیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پی کے سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ تمام آئینی اور قانونی راستے اپنا چکے مگر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہوئی۔ اب ہمارے پاس احتجاج...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ اسپیکر ایاز صادق نے عمران خان سے ملاقات کی یقین دہانی کروائی ہے، قومی اسمبلی اسپیکر ایاز صادق ن لیگ کے وہ واحد بندے ہیں جو فارم سنتالیس والے نہیں ہیں۔ وی نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے سردار لطیف خان کھوسہ نے بتایا کہ ہماری کل اسپیکر ایاز صادق سے ملاقات ہوئی، اس ملاقات میں پیپلزپارٹی کے نوید قمر، ن لیگ سے رانا ثناء اللہ، طارق فضل چوہدری موجود تھے۔ ان کی موجودگی میں میں نے اسپیکر کو کہا کہ آپ فارم سنتالیس والے نہیں ہیں جس کے بعد اسپیکر سے عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے بات کی جس پر انہوں نے...
    کراچی: شہر قائد میں فائرنگ کے دو علیحدہ واقعات پیش آئے جن میں خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔ نیو کراچی کے علاقے خمیسو گوٹھ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک خاتون زخمی ہوگئیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے اور زخمی خاتون کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا۔ دوسرا واقعہ سپر ہائی وے نیو سبزی منڈی میں دعا ریسٹورنٹ کے قریب پیش آیا جہاں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔ زخمی کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
    پی پی خواتین ونگ گلگت بلتستان کی صدر نے ایک بیان میں کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی رہنمائی میں گلگت بلتستان کے ہر گلی کوچے میں موجود کارکنان پرعزم ہیں اور عوام کا جوش و خروش یہ واضح پیغام دے رہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں عوامی طاقت کا سیلاب تمام رکاوٹیں بہا لے جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ صدر پیپلز پارٹی شعبہ خواتین ونگ گلگت بلتستان کلثوم مہدی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے 58 ویں یوم تاسیس کے موقع پر ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم اپنے بانی قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کے عظیم مشن، یعنی روٹی، کپڑا اور مکان اور عوام کی حکمرانی کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔یہ دن...
    فلسطینی عوام سے یکجہتی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں سربراہ پیپلز پارٹی نے کہا کہ عالمی برداری غزہ میں جنگ بندی کو پائیدار و منصفانہ امن میں تبدیل کرے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عالمی برادری فلسطین کے دو ریاستی حل کیلئے فیصلہ کن اقدامات کرے۔ بلاول بھٹو زرداری نے فلسطینی عوام سے یکجہتی کے عالمی دن پر جاری کردہ پیغام میں کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کیلئے غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا، پیپلز پارٹی فلسطینی عوام کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برداری غزہ میں جنگ بندی کو پائیدار و منصفانہ امن میں تبدیل کرے۔ چیئرمین پی پی نے کہا کہ فلسطین...
    پاک بحریہ کا جہاز سیف—فائل فوٹو بین الاقوامی فلیٹ ریویو 2025ء میں شرکت کے لیے سری لنکا کے دارلحکومت کولمبو کی بندرگاہ پر موجود پاک بحریہ کے جہاز ’سیف‘ نے سمندری طوفان سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں کی ہیں۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سمندری طوفان اور شدید بارشوں سے سری لنکا کے مختلف علاقوں میں وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ پی این ایس سیف نے متاثرہ آبادی کی مدد کے لیے امدادی اشیاء سری لنکن حکام کے حوالے کیں۔ پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف کا دورہ تھائی لینڈپاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف نےتھائی لینڈ کا سفر مکمل کرلیا...
    بانی پی ٹی آئی: فائل فوٹو  بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ملاقات اور اسپتال کے اکاؤنٹ ڈی فریز کرنے سے متعلق دو درخواستوں پر سماعت میں بانی پی ٹی آئی کا کوئی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوا۔بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور شوکت خانم کینسر اسپتال کے بینک اکاؤنٹ ایمرجنسی بنیادوں پر ڈی فریز کرنے سے متعلق دائر دو درخواستوں کی سماعت کے دوران پی ٹی آئی کا کوئی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوا۔ نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں، اسحاق ڈاراسحاق ڈار نے کہا کہ قانون اپنا راستہ خود بنائے گا، خود اسپانسرڈ قسم کی خبریں پھیلائی جاتی ہیں، پراسیکیوشن ٹیم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کرپشن الزامات پر یوکرینی صدر  ولادیمیر زیلنسکی کے چیف آف اسٹاف نے استعفا دیدیا۔عالمی خبر ایجنسی کے مطابق یوکرینی صدر زیلنسکی نے تصدیق کی ہےکہ ان  کے چیف آف اسٹاف اینڈری یرمک بدعنوانی اسکینڈل پر مستعفی ہوگئے۔خبرایجنسی کے مطابق یوکرین کی انسداد  بدعنوانی ایجنسی نے جمعے کے روز اینڈری یرمک کے گھر پر چھاپہ مارا تھا، اینڈری یرمک کا کہنا ہے کہ وہ تفتیش کاروں کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں۔زیلنسکی نے حال ہی میں یرمک کو  روس سے جنگ بندی کے معاملے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مذاکرات کی ذمہ داری بھی دی تھی۔اپنے خطاب میں صدر زیلنسکی نے یرمک کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ‘میں اینڈری کا شکر گزار ہوں کہ...
    حکومتی ذرائع کے مطابق این آئی اے کو مسجد کے امام جماعت کے خلاف کچھ اہم اشارے ملے ہیں اور اسی بنیاد پر این آئی اے نے انہیں حراست میں لے لیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی لال قلعہ دھماکے کی تحقیقات کرنے والی بھارت کی قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کو اتراکھنڈ کے ہلدوانی میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔ اتراکھنڈ پولس ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق این آئی اے کی ٹیم نے ہلدوانی سے کئی ایسے افراد کو حراست میں لیا ہے جن کا دہلی دھماکہ کے کلیدی ملزم ڈاکٹر محمد عمر سے تعلق سامنے آیا ہے۔ دہلی دھماکے کی جانچ اب ہلدوانی کے بنبھول پورہ تک پہنچ گئی ہے۔ کل دیر رات این آئی اے،...
    اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ حکومت کے نظام چلانے کے انداز نے ملک میں غیر یقینی صورتحال پیدا کر دی ہے اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے اس کا پردہ چاک کر دیا ہے۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس میں ضمنی انتخابات اور حکومتی اقدامات پر تشویش کا اظہار کیا۔ مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ اس وقت ملک میں آئین، قانون اور عدلیہ کی وقعت تقریباً ختم ہو چکی ہے، اور ضمنی انتخابات میں جو کچھ ہوا، وہ سب کے سامنے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت جس طرح نظام چلا رہی ہے، آئی ایم ایف نے بیچ چوراہے بھانڈا پھوڑ دیا...
    عمران خان سے جیل میں ملاقات سے متعلق درخواستوں پر سماعت مکمل،فیصلہ محفوظ WhatsAppFacebookTwitter 0 29 November, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس )بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقات سے متعلق درخواستوں پر سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔انسداد دہشت گردی عدالت جج امجد علی شاہ نے سماعت کی، وکیل نے کہا کہ بانی چیئرمین میرے کلائنٹ ہیں ملاقات میرا استحقاق ہے، بانی سے جی ایچ کیو حملہ کیس ویڈیو لنک پر مشاورت کرنا ہے، آج ہفتہ کو ہی ملاقات کرانے کا سپرنٹینڈنٹ کو حکم دیا جائے۔ وکلا سلمان اکرم راجہ،فیصل ملک ایڈووکیٹس سے ملاقات اجازت دی جائے، گزشتہ 37 روز سے بانی سے کسی کی ملاقات نہیں کرائی...
    گزشتہ دنوں عالمی سطح پر دہشتگردی کے واقعات میں افغانستان کا کردار کھل کر سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)گزشتہ دنوں عالمی سطح پر دہشتگردی کے واقعات میں افغانستان کا کردار کھل کر سامنے آگیا۔ پاکستان میں دہشتگردی، امریکا میں فائرنگ اور تاجکستان میں چینی ملازمین پر ڈرون حملہ اسی کی کڑی ہے۔یو این رپورٹ کے مطابق افغان طالبان رجیم کا دہشتگرد گروہوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرنا خطے کی سلامتی کے لیے شدید خطرہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق ساری دنیا افغانستان کی سرزمین پردہشتگردوں کی موجودگی پرمہر ثبت کرچکی ہے مگر بھارت افغانستان کے ساتھ روابط بڑھا رہا ہے۔ساوتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق بھارت، افغانستان ایک دوسرے...
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب میں ہر مرلہ، ہر کنال اور ہر ایکڑ پر صرف اصل مالک کا ہی قبضہ ہوگا۔ زمین یا پراپرٹی کے قبضے سے متعلق شہری ڈپٹی کمشنر آفس میں درخواست دے سکتے ہیں، اور چند دنوں میں فیصلہ ہو جائے گا۔ مریم نواز کی سربراہی میں اجلاس میں پراپرٹی آرڈیننس کے مؤثر نفاذ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ کے مطابق ایک ہزار پانچ خاندانوں کو صرف 48 گھنٹوں میں زمین کی ملکیت کا حق واپس مل گیا۔ اب پنجاب میں خواتین کے زمین کے مقدمات کو اولین ترجیح دی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا،زمین کا اصل مالک جب تک قبضہ نہ لے، فیصلہ ادھورا ہے۔ یہ صرف کاغذ...
    پہلا بین الاقوامی مقابلہ حسن قرات، ملائیشیا کے قاری نے پہلا انعام جیت لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان میں پہلے بین الاقوامی مقابلہ حسن قرات میں دنیا کے 37 ممالک سے آئے قاری حضرات نے شرکت کی اور ملائیشیا کے قاری نے پہلا انعام جیت لیا۔اسلام آباد میں ہونے والے پہلے بین الاقوامی مقابلہ قرات کی تقریب تقسیم انعامات کا آغاز قاری سید صداقت علی کی قرات سے ہوا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف کا کہنا تھا کہ دنیا بھر سے آئے قاری حضرات کو پاکستان میں خوش آمدید کہتا ہوں، 37 ممالک کے قاری پاکستان میں آئے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے تقریب سے خطاب کرتے...
    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ آج کے دن اور ہمیشہ کیلئے ہم فلسطینی عوام کیساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں، امن معاہدے میں پاکستان نے مثبت اور تعمیری کردار ادا کیا ہے، فلسطینی شہریوں کو خوراک، علاج، صاف پانی، رہائش اور سلامتی جیسے بنیادی انسانی حقوق تک بھی رسائی حاصل نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے عالمی یوم یکجہتی فلسطین کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حکومت اور پاکستانی عوام پختہ عزم اور یکجہتی کیساتھ فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ ہیں، فلسطینی عوام دہائیوں سے حق خودارادیت کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں، فلسطینیوں کی ہمت اور غیرمتزلزل حوصلے نے تاریخ میں نیا باب رقم کیا ہے، فلسطینی عوام کی جرات، بہادری اور عزم...
    پاکستان فلسطینی عوام کے لیے غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا، بلاول بھٹو زرداری — فائل فوٹو چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عالمی برادری فلسطین کے دو ریاستی حل کے لیے فیصلہ کن اقدامات کرے۔ بلاول بھٹو زرداری نے فلسطینی عوام سے یکجہتی کے عالمی دن پر جاری کردہ پیغام میں کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے لیے غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا۔ پیپلز پارٹی فلسطینی عوام کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی برداری غزہ میں جنگ بندی کو پائیدار و منصفانہ امن میں تبدیل کرے۔چیئرمین پی پی کا کہنا ہے کہ فلسطین کو درپیش مصائب انسانیت کے اجتماعی ضمیر پر گہرا زخم ہیں، فلسطین میں معصوم جانوں...
    فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا  اسلام آباد میں ہونے والے انٹرنیشنل قراّت مقابلے میں ملائشیا کے قاری ایمن رضوان بن محمد رملان نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔قراّت کے مقابلے میں ایران کے قاری عدنان نے دوسری اور پاکستانی قاری عبد الرشید نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر سردار یوسف نے پوزیشنز حاصل کرنے والے قراء میں انعامات تقسیم کیے۔ نوجوان قرآن کریم کے ساتھ اپنا رشتہ مضبوط بنائیں: اسحاق ڈارنائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ قرآن کریم امّت مسلمہ کا روحانی ورثہ ہے، نوجوان قرآن کریم کے ساتھ اپنا رشتہ مضبوط بنائیں۔ تقریب سے خطاب میں نائب وزیرِ اسحاق ڈار نے کہا کہ قرآن کریم امت مسلمہ کا روحانی ورثہ...
    بانی چیئرمین عمران خان سے جیل ملاقات کے معاملے پر سرکاری وکیل نے دلائل کے لئے مہلت کی درخواست دائر کر دی۔ سرکاری وکیل  نے کہا کہ میری تیسری نہیں مجھے وقت دیا جائے۔جیل حکام سے جواب بھی لینا ہے، عدالت نے پراسیکیوٹر کی استدعا منظور کرتے یکم دسمبر تک سماعت ملتوی کر دی۔ سپرنٹینڈنٹ جیل اڈیالہ سے بھی یکم دسمبر کو جواب طلب کرلیا،  بانی چیئرمین سے جیل ملاقات کی درخواست پر سماعت یکم دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔
    گزشتہ دنوں عالمی سطح پر دہشتگردی کے واقعات میں افغانستان کا کردار کھل کر سامنے آگیا۔ پاکستان میں دہشتگردی، امریکا میں فائرنگ اور تاجکستان میں چینی ملازمین پر ڈرون حملہ اسی کی کڑی ہے۔ یو این رپورٹ کے مطابق افغان طالبان رجیم کا دہشتگرد گروہوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرنا خطے کی سلامتی کے لیے شدید خطرہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق ساری دنیا افغانستان کی سرزمین پردہشتگردوں کی موجودگی پرمہر ثبت کرچکی ہے مگر بھارت افغانستان کے ساتھ روابط بڑھا رہا ہے۔ ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق بھارت، افغانستان ایک دوسرے کے ملک میں اپنے سفارتخانوں میں تجارتی نمائندے تعینات کریں گے۔ پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان اور بھارت کے بڑھتے تعلقات...
    ڈائریکٹر جعفر امام صدیقی کی نگرانی میں بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزیاں ، مکین تنگ عزیز آباد نمبر 2 کے پلاٹ 1142 پر منہدم شدہ کمرشل یونٹس کی ازسرنو تعمیرشروع ضلع وسطی گلبرگ ٹاؤن کے علاقے عزیز آباد بلاک 2 میں واقع پلاٹ نمبر 1142 پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی کارروائی کے محض چند ماہ بعد ہی غیرقانونی تعمیرات کا سلسلہ دن کے اجالے میں جاری ہے ۔مقامی ذرائع کے مطابق،ڈائریکٹر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی جعفر امام صدیقی کی سربراہی میں منہدم کی جانے والی عمارتوں، کمرشل پورشن یونٹ اور دکانوں کی ازسرنو تعمیر کا آغاز ہو چکا ہے ۔ یہ عمل اتھارٹی کے انہدامی اقدامات کی اثر پذیری پر سوالات کھڑے کر رہا ہے ۔جرأت سروے ٹیم سے...
    کراچی (نیوزڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عالمی برادری فلسطین کے دو ریاستی حل کے لیے فیصلہ کن اقدامات کرے۔ فلسطینی عوام سے یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اب عالمی برادری کے لیے یہ ناگزیر ہو چکا ہے کہ وہ دو ریاستی حل کے نفاذ کے لیے فیصلہ کن اقدامات کرے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ فلسطین کو درپیش مصائب انسانیت کے اجتماعی ضمیر پر گہرا زخم ہیں، فلسطین پر جاری قبضے کے دوران ہر معصوم جان کا ضیاع اور ہر گھر کا برباد ہونا دنیا کے لیے ایک کال ہے کہ وہ اخلاقی جراَت، انصاف اور ہمدردی کے ساتھ اپنا کردار ادا کرے۔...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک )پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارتی عسکری قیادت کے حالیہ دعوؤں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں خود فریبی کی سوچ رکھنے والی قیادت کی اجارہ داری قائم ہو چکی ہے۔ پاکستان کے خلاف جعلی بیانیہ اور بیرونی پراپیگنڈا ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی ایک منظم کوشش ہے۔ ہندوستانی قیادت کی خود فریبی، افغان صورتحال، سوشل میڈیا پراپیگنڈا اور دہشت گردی کے خلاف اقدامات کے حوالے سے اہم پریس بریفنگ میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ بھارتی آرمی چیف کے اس بیان کو ’’خود فریبی‘‘ قرار دیا جس میں کہا گیا تھا کہ ’’آپریشن سندور‘‘ کے دوران بھارت نے ایک “ٹریلر” دکھایا تھا۔ ترجمان کے...
    —فائل فوٹو نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات پی ٹی آئی قیادت کا سیاسی حق ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ احتجاج اپوزیشن کا حق ہے، پارلیمانی کارروائی میں اپوزیشن کا کردار بڑا اہم ہے۔لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ پنجاب بلدیاتی ایکٹ غیرجمہوری عوام کے شہری حقوق کا دشمن ہے، بااختیار بلدیاتی نظام عوام کے مسائل کا حل ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی میں پاکستانی طلبہ کا مباحثہ میں بھارت سے جیت قابل فخر ہے۔
    یوکرینی صدر کے ذاتی چیف آف اسٹاف اینڈری یرمک کرپشن الزامات پر مستعفی ہوگئے۔ صدر زیلینسکی نے بتایا کہ ان کے چیف آف اسٹاف اینڈری یرمک نے بدعنوانی اسکینڈل پر استعفیٰ دیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق یوکرین کی انسداد بدعنوانی ایجنسی نے جمعے کے روز اینڈری یرمک کے گھر پر چھاپہ مارا تھا۔ اینڈری یرمک کا کہنا ہے کہ وہ تفتیش کاروں کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں۔
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) گینز ورلڈ ریکارڈز نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (این آئی ٹی) کے وائس چانسلر محمد شاہ زیب اعوان کو دنیا کے کم عمر ترین مرد یونیورسٹی چانسلر کے طور پر تسلیم کر لیا ہے۔29 سالہ شاہ زیب اعوان کے لیے یہ اعزاز نہ صرف ان کی ذاتی کامیابی کی علامت ہے بلکہ پاکستان کی نئی قیادت اور ابھرتے ہوئے تعلیمی رجحانات کی نمائندگی بھی کرتا ہے۔ شاہ زیب اعوان نے بتایا کہ این آئی ٹی ایک وفاقی رجسٹرڈ چارٹرڈ ادارہ ہے جو اپنی تعلیمی شراکت داری کے ذریعے ملک میں اعلیٰ تعلیم کے نئے رجحانات متعارف کرا رہا ہے۔ یہ شراکت داری امریکا کی معروف اور جدت پسند ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی کے ساتھ قائم ہے۔
    وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے خیبر پختونخوا حکومت کا رویہ افسوس ناک اور قابلِ مذمت قرار دیدیا۔ایک بیان میں وفاقی وزیراطلاعات نے سوال کیا کہ اگر یہ دھرنے دیتے رہے تو صوبے پر کون توجہ دے گا؟عطا تارڑ نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت غیرقانونی مطالبات کررہی ہے، جیل مینوئل کے خلاف مطالبات کیے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی میگا کرپشن کیس میں سزا یافتہ ہیں ، عمران خان نے ملکی معیشت کو تباہ کیا، پاکستان کو سفارتی محاذ پر تنہا کیا، کبھی کسی قیدی کو اتنی مراعات حاصل نہیں ہوئیں جتنی بانی پی ٹی آئی کو حاصل ہیں۔وزیراطلاعات نے کہا کہ بھارت اور افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا جارہا ہے،...
    اسلام آباد (وقائع نگار) علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 24 مارچ کے حکم پر عملدرآمد نہ کرنے پر دائر توہین عدالت درخواست میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل، وفاقی سیکرٹری داخلہ و سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو فریق بناتے ہوئے استدعا کی گئی ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر عمل نہ کرنے پر ذمہ داران کو توہین عدالت کی سزا دی جائے۔ علیمہ خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ بدمزگی ہم نے نہیں پولیس اہلکاروں نے کی تھی، پولیس سے کہا آپ بھی ہمارے بچے ہو ہم کسی طرح بدنظمی نہیں چاہتے‘پورا پاکستان پولیس بیوکریسی اور اداروں...
    لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت بڑھتے ٹریفک مسائل پر اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ٹریفک کے جدید نظام کی منصوبہ بندی، روڈ سیفٹی اور نظم و نسق پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں ہیلمٹ، چھتوں پر سواریاں بٹھانے اور دیگرخلاف ورزیوں پر چالان کی رپورٹ پیش کی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب میں 60 سالہ پرانے ٹریفک ایکٹ میں 20 بڑی اصلاحات/ ترامیم لائی گئی ہیں۔ اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ پنجاب میں کسی بھی گاڑی کا بار بار چالان ہوگا تو گاڑی نیلام ہوگی۔ کوئی قانون سے بالاتر نہیں، قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی سرکاری گاڑیوں کو بھاری جرمانہ ہوگا۔ اس موقع پر پنجاب میں ون وے کی خلاف...
    لاہور: سسٹینیبل سوشل ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن نے خواتین کے خلاف تشدد سے متعلق اپنی تازہ قومی فیکٹ شیٹ  میں انکشاف کیا ہے کہ جنوری سے جون 2025ء کے دوران ملک بھر میں ایسے 20 ہزار 698 واقعات رپورٹ ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ کیسز پنجاب میں سامنے آئے جہاں تعداد 15 ہزار 376 رہی جہاں رپورٹنگ اور رسائی کا نظام دیگر صوبوں کے مقابلے میں زیادہ فعال ہے،سندھ میں 3 ہزار 709، خیبر پختونخوا میں 875، اسلام آباد میں 423 جبکہ بلوچستان میں 315 واقعات ریکارڈ ہوئے۔ ان کیسز میں زیادتی، اغوا، غیرت کے نام پر قتل، ہراسگی، سائبر کرائم، گھریلو تشدد اور جسمانی تشدد جیسے جرائم شامل ہیں،تاہم ملک بھر میں سزا کی مجموعی شرح 0.3...
    اسلام آباد: پاکستان کے ڈپٹی وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی دعوت پر عرب جمہوریہ مصر کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد عبدالعاطی 29 اور 30 نومبر 2025 کو پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور مصر کے دیرینہ، برادرانہ اور خوشگوار تعلقات کی مضبوطی کا واضح اظہار ہے۔ دونوں ممالک کے تعلقات مشترکہ ایمان، ثقافتی ہم آہنگی اور علاقائی و عالمی معاملات پر یکساں مؤقف کی بنیاد پر استوار ہیں۔ اس دورے سے سیاسی، معاشی، دفاعی، ثقافتی اور عوامی روابط سمیت دو طرفہ تعاون کے تمام شعبوں میں تعلقات کو نئی سمت اور مزید وسعت ملنے کی توقع ہے۔ دورے کے دوران مصری وزیرِ خارجہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(خبرایجنسیاں)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل خان آفریدی کی چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سرفراز ڈوگر سے ملاقات نہ ہوسکی۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا، بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان اور وکلا چیف جسٹس کے سیکرٹری کے آفس سے واپس لوٹ گئے۔اس موقع پر سہیل خان آفریدی نے کہا کہ ہماری شنوائی نہیں ہوئی، ہمیں چیف جسٹس کی طرف سے پیغام ملا کہ میں آپ سے نہیں مل سکتا،ایسا کونسا راستہ بچا ہے جس کے بعد میں اپنے لیڈر سے ملاقات کر سکوں۔سہیل آفریدی نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس نہیں چلنے دیں گے، آئندہ منگل کو ہائیکورٹ کے باہر بھی اور اڈیالہ جیل کے باہر بھی اکٹھے ہوں گے۔ایڈووکیٹ جنرل خیبر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد /راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان پر فاتحہ پڑھنے والی بات کرنے والوں کو شرم نہیں آتی؟ کس نے کہا فاتحہ پڑھ لو! اگر عمران خان کا بال بھی ٹوٹا تو پھر دیکھیں عوام ان کا کیا حال کرے گی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ بدمزگی ہم نے نہیں پولیس اہل کاروں نے کی تھی، پولیس سے کہا آپ بھی ہمارے بچے ہو، ہم کسی طرح بدنظمی نہیں چاہتے، پورے پاکستان کی پولیس، بیورو کریسی اور اداروں کے اندر لوگ دل سے ہمارے ساتھ ہیں۔علیمہ خان نے کہا کہ جوان بچوں کا غصہ دیکھ کر مجھے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو کی خصوصی ہدایت پر گزشتہ روز کی جعلی وفینسی نمبر پلیٹس، ٹنٹڈ گلاسز اور بلیو لائٹس کے خلاف کارروائیوں کے تسلسل میں تھانہ جات قاسم آباد،حسین آباد، نسیم نگر اور بلدیہ کی جانب سے 7 مقدمات درج کیے گئے ہیںتھانہ حسین آباد پولیس نے جعلسازی اور دھوکہ کرتے ہوئے جعلی وفینسی نمبر پلیٹس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کرائم نمبر 233/2025 اور 234/2025 بجرم دفعہ420، 170,171 پی پی سی کے تحت دو مقدمات درج کرکے ملزمان روحان خان پٹھان اور شافع عباسی کو گرفتار کرلیا ہے۔ قاسم آباد پولیس نے جعلی وفینسی نمبر پلیٹس پر کارروائی کرتے ہوئے کرائم نمبر 577/2025 اور 578/2025 بجرم دفعہ 420، 170، 171 پی پی...
    وزیراعلیٰ پختونخواہ کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے بھی سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان کی پارلیمنٹ  کی کارروائی نہ چلنے دینے کی دھمکی دے دی ہے۔  خیبر پختون خوا کے وزیراعلیٰ اپنی حکومت کی تمام ذمہ داریاں چھوڑ کر راول پنڈی کی اڈیالہ جیل کے قریب ایک پولیس چیک پوسٹ پر ایک دن بیٹھے رہے، ان کی ضد تھی کہ جیل کے حکام ان کی جیل میں قید کی سزا کاٹ رہے ان کی پارٹی کے بانی سے ملاقات کروائیں۔ جیل حکام کا کہنا ہے کہ وہ سیاسی ملاقاتیں کرنے کی اجازت نہیں دے رہے، یہ ملاقاتین جیل کے قواعد کے خلاف ہیں۔ جیل حکام کے اس انکار کو لے کر خیبر پختونخوا کے...
    خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور میں رواں سال اب تک 517 افراد قتل کیے جا چکے ہیں۔ ’جیو نیوز‘ کو موصول پولیس رپورٹ کے مطابق پشاور میں 517 افراد کے قتل کے ساتھ اقدام قتل کے 785 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق رواں ماہ کے پہلے 3 ہفتے میں 9 افراد قتل ہوئے، اسٹریٹ کرائمز کے دوران راہزنوں نے 10 شہریوں کو زخمی کیا۔ صوبے کے سب سے بڑے شہر میں 8 بچوں سمیت 37 افراد اغوا ہوئے، ان میں اغواء برائے تاوان کے 9 واقعات شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق چوری ڈکیتی کے 370 واقعات مختلف تھانوں میں درج ہوئے ہیں، کاری چوری کے 89، کار چھیننے کے 40 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ پولیس رپورٹ میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے بانی تحریکِ انصاف عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے پارلیمان کی کارروائی نہ چلنے دینے کی دھمکی دے دی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات اڈیالہ جیل کے باہر کارکنان کے ہمراہ دھرنا دیے بیٹھے رہے تاکہ انہیں اپنے قائد سے ملاقات کی اجازت مل سکے، تاہم رات بھر انتظار اور کوششوں کے باوجود یہ ملاقات ممکن نہ ہو سکی۔ہفتہ کی صبح وزیراعلیٰ سہیل آفریدی قانونی راستہ اختیار کرتے ہوئے عدالت پہنچے، جہاں انہوں نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سے ملاقات کی درخواست کی، لیکن چیف جسٹس نے ان سے ملنے سے انکار کردیا، صورتحال پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خیبر پختون خوا کے دارالحکومت پشاور میں امن و امان کی صورتحال انتہائی تشویش ناک ہوتی جا رہی ہے، پولیس کی تازہ رپورٹ کے مطابق رواں سال کے دوران شہر میں قتل و غارت، اغوا اور اسٹریٹ کرائم کے سنگین واقعات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کو موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق پشاور میں سال بھر میں 517 افراد کو قتل کیا گیا، جب کہ اقدامِ قتل کے 785 واقعات بھی مختلف تھانوں میں درج ہوئے، جو شہر میں بڑھتے ہوئے پرتشدد واقعات کی سنگینی واضح کرتے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں ماہ کے ابتدائی تین ہفتوں میں ہی 9 شہری قتل ہوئے، جب کہ اسٹریٹ کرائمز کے دوران راہزنوں نے...
    وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی نے بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر پارلیمنٹ کی کارروائی نہ چلنے دینے کی دھمکی دے دی۔سہیل آفریدی نے منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے سامنے احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا۔اڈیالہ جیل کے باہر رات بھر کے دھرنے کے بعد عدالت جانے والے وزیرِ اعلیٰ کے پی سے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا۔ آپ نے مجھے کیوں روکا؟ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا پولیس افسران سے سوالاس موقع پر سہیل آفریدی نے پولیس افسران سے سوال کیا آپ نے مجھے کیوں روکا؟ ہم ڈیڑھ سال سے قانون اور آئین کا احترام کر رہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے...
    ملاقات کے بعد ڈاکٹر ممتاز رضوی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مولانا کلب جواد سے کچھ ایسی باتیں ہوئی ہیں جنکا ذکر وقت آنے پر کیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے نائب صدر اور مجلس علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا سید کلب جواد، شاہی امام کربلا جورباغ مولانا سید محمد قاسم، امام جمعہ بڑی مسجد خوریجی مولانا عابد عباس سینیئر صحافی ادیب و قلمکار اور سیاستداں ڈاکٹر ممتاز عالم رضوی کی خصوصی ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر مولانا کلب جواد اور تمام علماء کرام نے سب سے پہلے ڈاکٹر ممتاز رضوی کو بی ایس پی میں شامل ہونے پر گلدستہ پیش کرتے ہوئے مبارکباد دی اور اپنی خوشی کا اظہار کرتے...
    لاہور: سسٹین ایبل سوشل ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ایس ایس ڈی او) نے رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ملک بھر میں رواں برس جنوری سے جون تک خواتین کے ریپ، اغوا سمیت تشدد کے 20 ہزار 698 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں اور صوبوں میں پنجاب سرفہرست ہے۔ ایس ایس ڈی او نے جنوری سے جون 2025 تک ملک بھر میں خواتین پر تشدد کے کیسز کی رپورٹ میں بتایا کہ پنجاب 15 ہزار 376 کیسز کے ساتھ خواتین پر تشدد کی رپورٹنگ میں سرفہرست ہے، سندھ میں 3 ہزار 709، خیبر پختونخوا میں 875 اور اسلام آباد میں 423 واقعات رپورٹ ہوئے اور بلوچستان میں خواتین پر تشدد کے 315 کیسز سامنے آئے۔ رپورٹ کے مطابق ریپ، اغوا، غیرت...
    نماز جنازہ کے دوران فضاء سوگوار اور ہر آنکھ اشکبار دکھائی دے رہی تھی، مرحومین کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ ملائیشیا میں دو الگ ٹریفک حادثات میں رستم سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق نوجوانوں محمد کاشف اور فاروق کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد وطن لائی گئیں۔ دونوں کی نماز جنازہ مرکزی عیدگاہ رستم میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ کے دوران فضاء سوگوار اور ہر آنکھ اشکبار دکھائی دے رہی تھی، مرحومین کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔
    بھارتی اداکارہ سلینا جیٹلی نے اپنے شوہر اور ہوٹل انڈسٹری کی معروف شخصیت یپٹر ہاگ پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے گھریلو تشدد کا مقدمہ درج کروادیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 44 سالہ اداکارہ نے انکشاف کیا کہ انہیں اولاد کی پیدائش کے تین ہفتے بعد شوہر نے نہ صرف گھریلو تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ جبری طور پر گھر سے بے دخل بھی کردیا تھا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ پیٹر نے دھکے دیے، گھڑی چھینی اور انہیں اُس وقت گھر سے باہر نکالا جب وہ بچے کو دودھ پلا رہی تھیں۔ اداکارہ کے مطابق انہوں نے معمول کے مطابق کپڑے پہننے کی مہلت مانگی تو پیٹر نے دھکا دے کر گھر سے نکالا۔ اداکارہ نے ان سارے معاملات...
      اسلام آباد: (نیوزڈیسک) وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان غیر قانونی ہجرت کے خاتمے کے لیے بین الاقوامی برادری کے ساتھ کھڑا ہے۔پاکستان میں تارکین وطن کی سمگلنگ کے سدِباب پر بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا کہ ‎‎مہاجرین کی سمگلنگ ایک عالمی چیلنج ہے، اس کا حل صرف مربوط حکمتِ عملی اور معلومات کے تبادلے سے ممکن ہے۔ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ ‎‎پاکستان خطے میں محفوظ اور قانونی ہجرت کے فروغ کے لیے ہمیشہ پرعزم ہے، ‎‎انسانی سمگلنگ کے نیٹ ورکس کو توڑنے کے لیے عالمی تعاون ناگزیر ہے۔ وزیر مملکت داخلہ نے کہا کہ ‎‎کانفرنس میں 30 ممالک کے...
    اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان پر فاتحہ پڑھنے والی بات کرنے والوں کو شرم نہیں آتی؟ کس نے کہا فاتحہ پڑھ لو! اگر عمران خان کا بال بھی ٹوٹا تو پھر دیکھیں عوام ان کا کیا حال کرے گی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ بدمزگی ہم نے نہیں پولیس اہل کاروں نے کی تھی، پولیس سے کہا آپ بھی ہمارے بچے ہو ہم کسی طرح بدنظمی نہیں چاہتے، پورے پاکستان کی پولیس، بیورو کریسی اور اداروں کے اندر لوگ دل سے ہمارے ساتھ ہیں۔ علیمہ خان نے کہا کہ جوان بچوں کا غصہ دیکھ کر مجھے ڈر لگ رہا...
    روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ وہ امریکا کے نئے امن منصوبے کے کچھ پہلوؤں پر بات کرنے کے لیے تیار ہیں، لیکن خبردار کیا کہ اگر یوکرین جنگ بندی کی شرائط قبول نہیں کرتا تو روسی افواج ڈونباس میں پیش قدمی جاری رکھیں گی۔ یہ بھی پڑھیں:پیوٹن کا ’سوجا اور زخمی‘ ہاتھ، روسی صدر کس بیماری کا شکار ہوگئے؟ پوٹن نے یوکرینی صدر وولوڈیمیر زیلنسکی کو قانونی طور پر مزید جائز رہنما نہ ماننے کا بھی دعویٰ کیا، اور کہا کہ یوکرین کے صدارتی انتخابات کی تاخیر معاہدے کو ناممکن بناتی ہے۔ امریکی اور یوکرینی حکام نے منصوبے کا مختصر ورژن تیار کیا ہے، جس پر مبینہ طور پر یوکرین نے رضامندی دی، اور اگلے ہفتے...
    ملائیشیا میں ٹریفک کے خوفناک حادثات،2 پاکستانی نوجوان جاں بحق پشاور:(نیوزڈیسک)ملائیشیا میں دو الگ ٹریفک حادثات میں رستم سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان جاں بحق ہوگئے۔جاں بحق نوجوانوں محمد کاشف اور فاروق کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد وطن لائی گئیں۔ دونوں کی نماز جنازہ مرکزی عیدگاہ رستم میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ کے دوران فضاء سوگوار اور ہر آنکھ اشکبار دکھائی دے رہی تھی، مرحومین کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔
    عوام کے لیے خوشی کی خبر، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 28 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) عوام کے لیے خوشی کی خبر ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 35 پیسے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 75 پیسے فی لیٹر جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 10 پیسے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 73 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6 روپے 35 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ذرائع کا مزید...
    اسلام ٹائمز: منظر کشی کے دوران بیت سیدہ فاطمہ زہراء (س)، شہادت بی بی سیدہ (س) سے متعلق واقعات، بیت الحزن، جناب سیدہ (س) کے باغ فدک، مدینہ منورہ، روضہ رسول خدا (ص)، جنت البقیع، میدان کربلا معلیٰ و دیگر متعلقہ موضوعات کی مناسبت سے ماڈلز بنائے گئے۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید ظفر جعفری شہر قائد کے علاقے نیو رضویہ سوسائٹی میں بزم خادمان اہلبیتؑ کے زیر اہتمام مسجد و امام بارگاہ سامرہ میں ایام شہادتِ حضرت سیدہ فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے دلسوز منظر کشی کی گئی۔ اس موقع پر بیت سیدہ فاطمہ زہراء (س)، شہادت بی بی سیدہ (س) سے متعلق واقعات، بیت الحزن، جناب سیدہ (س) کے باغ فدک، مدینہ منورہ، روضہ رسول خدا...
    اسلام آباد: سینیٹ اجلاس میں بانی پی ٹی آئی کی صحت اور ان سے ملاقات نہ کرانے پر پی ٹی آئی نے آج بھی سینیٹ میں شدید احتجاج کیا، اجلاس میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کراؤ کی نعرہ بازی بھی کی گئی۔ وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت بالکل ٹھیک ہے، بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیرِ صدارت سینیٹ اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔ اجلاس میں سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ جب تک وفاقی وزیر بانی پی ٹی آئی سے متعلق جواب نہیں دیں گے تو اجلاس نہیں چلنے دیں گے، جس پر چیئرمین سینیٹ...
    امریکی محققین کے مطابق نوجوانوں میں صرف ایک ہفتے تک سوشل میڈیا کا استعمال محدود کرنے سے ذہنی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔ نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ سوشل پلیٹ فارمز سے دوری نے بے چینی، ڈپریشن اور بے خوابی کی علامات میں واضح کمی پیدا کی۔ یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنا کس وقت ذہنی صحت کے لیے مضر ہوتا ہے؟ مطالعے کے دوران 295 نوجوانوں نے اپنی روزانہ کی سوشل میڈیا سرگرمی کو تقریباً 2 گھنٹے سے کم کر کے صرف 30 منٹ تک محدود کیا۔ ہر شریک کو اس تحقیق میں حصہ لینے کے لیے 150 ڈالر ادا کیے گئے۔ ایک ہفتہ مکمل ہونے کے بعد کیے گئے سروے میں اوسطاً یہ...
    حسن خیل میں گیس پائپ کو دھماکے سے اڑانے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق سی ٹی ڈی پشاور تھانے میں مقدمہ متنی ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمے میں دہشت گردی کے دفعات سمیت خوف و ہراس پھیلانے سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔ مقدمے کے متن کے مطابق دہشت گروں نے تخریب کاری کے لیے گیس پائپ لائن کو بارودی مواد سے اڑایا، ایک دھماکا ریمورٹ کنٹرول ہوا اور دوسرا پائپ کے ساتھ بارودی مواد نصب تھا۔ گیس پائپ لائن پر دھماکا 26 نومبر کو ہوا تھا، دھماکے سے پشاور سمیت صوبے کے مختلف علاقوں کو گیس کی سپلائی معطل ہوئی تھی۔ 
    علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف توہین عدالت کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کردی۔پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی بہن علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ اور دیگر حکام کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست دائر کر دی۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے اس حکم پر عمل درآمد نہیں کیا گیا .جس میں سابق وزیراعظم کے لیے ہفتے میں دو بار ملاقاتوں کا شیڈول بحال کیا گیا تھا۔یہ درخواست اس وقت دائر کی گئی جب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کئی دیگر پی ٹی آئی ارکان کے ہمراہ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر رات بھر دھرنا...
    پشاور: حسن خیل میں گیس پائپ کو دھماکے سے اڑانے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق سی ٹی ڈی پشاور تھانے میں مقدمہ متنی ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمے میں دہشت گردی کے دفعات سمیت خوف و ہراس پھیلانے سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔ مقدمے کے متن کے مطابق دہشت گروں نے تخریب کاری کے لیے گیس پائپ لائن کو بارودی مواد سے اڑایا، ایک دھماکا ریمورٹ کنٹرول ہوا اور دوسرا پائپ کے ساتھ بارودی مواد نصب تھا۔ گیس پائپ لائن پر دھماکا 26 نومبر کو ہوا تھا، دھماکے سے پشاور سمیت صوبے کے مختلف علاقوں کو گیس کی سپلائی معطل ہوئی تھی۔
    وفاقی وزیر سردار یوسف - فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا  وفاقی وزیر سردار یوسف نے کہا ہے کہ بین الاقوامی مقابلہ حسن قراّت میں فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کی رہنمائی حاصل رہی، فیلڈ مارشل پر اللّٰہ تعالی کی عنایات کا ایک سبب ان کے سینے میں قرآن کا ہونا ہے۔دنیا بھر سے آئے قراء کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو اللّٰہ نے جو عزت دی ہے وہ قرآن کے صدقے دی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ ہر سال پاکستان میں بین الاقوامی مقابلہ حسن قراّت کا انعقاد کیا جائے گا، قراء کی میزبانی کا شرف پاکستان کو ملنا اللّٰہ کی...
    جدہ: اوورسیز پاکستانیز کمیشن کے وائس چیئرمین اور قونصل جنرل کی صحافیوں سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 28 November, 2025 سب نیوز جدہ (خالد نواز چیمہ ) اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے وائس چیئرمین بیرسٹر امجد ملک اور قونصل جنرل پاکستان جدہ خالد مجید نے جدہ میں مقیم پاکستانی صحافیوں سے ملاقات کییہ ملاقات مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے زیر اہتمام قونصل جنرل کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب کے موقع پر ہوئی، جس میں پاکستانی کمیونٹی کے نمائندگان، سماجی کاروباری شخصیات بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران کمیونٹی کے اہم مسائل، اوورسیز پاکستانیوں کے لیے حکومتی اقدامات اور مستقبل کی حکمت عملی پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔صحافیوں نے بیرسٹر امجد ملک کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان کی ہلاکت اور اس کے بعد ہونے والی ہنگامہ آرائی کے کیس میں ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود کی عبوری ضمانت منظور کرلی گئی۔انسدادِ دہشت گردی عدالت میں رامسوامی واقعے سے متعلق دو مقدمات کی سماعت ہوئی، جن میں نوجوان کی ہلاکت اور بعد ازاں ہونے والی توڑ پھوڑ شامل ہے۔عدالت نے لیاقت محسود کی دونوں مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے 50، 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔درخواست گزار کے وکیل حیدر فاروق جتوئی کے مطابق گارڈن تھانے میں ملزم پر دو مقدمات درج ہیں، جبکہ سیشن عدالت نے ان میں دہشت گردی کی دفعات شامل کرنے کی ہدایت بھی کی تھی۔پولیس کے مطابق...
    عمران خان صحتمند ہیں، اڈیالہ جیل آنے والے ہر شخص کی ان سے ملاقات کروائی جاتی ہے: جیل ذرائع WhatsAppFacebookTwitter 0 28 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) اڈیالہ جیل ذرائع کا بتانا ہے کہ عمران خان صحتمند ہیں اور جیل آنے والے ہر شخص کی بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کروائی جاتی ہے۔جیل ذرائع کا بتانا ہے کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں محفوظ اور صحتمند ہیں، ہفتے میں ایک بار بانی پی ٹی آئی سے بشریٰ بی بی کی ملاقات بھی کرائی جاتی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ اڈیالہ جیل میں ایک بیرک کے 6 کمرے بانی پی ٹی آئی کے زیر استعمال ہیں، بانی پی ٹی آئی کو ٹی وی اور...
    لاہور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی پانچ مقدمات میں عبوری ضمانت میں 9 جنوری تک توسیع کر دی۔ جمعہ کو لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے سابق وفاقی وزیر فواد چو ہدری کیخلاف مختلف مقدمات پر سماعت کی،فواد چوہدری آج عبوری ضمانت کی مدت ختم ہونے کے باوجود عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر وکلاء کی جانب سے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ فواد چودھری بیمار ہیں اور ہسپتال میں داخل ہیں جس پر عدالت نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر فواد چوہدری کے وکیل سے ضمانتوں پر دلائل طلب کر لیے۔ فواد...
    عوام کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 3 روپے 75 پیسے کمی متوقع ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 10 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ اسی طرح مٹی کا تیل 73 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کی توقع ہے، اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6 روپے 35 پیسے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئل انڈسٹری نے قیمتوں میں مجوزہ ردوبدل کی ورکنگ مکمل کر کے اوگرا کو ارسال کر دی ہے، جس کے بعد اوگرا اپنی سفارشات کی بنیاد پر قیمتوں میں تبدیلی کی سمری...
    ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود کے خلاف قانونی کارروائی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے حکم پر ایس پی ساؤتھ نے ملزم کے خلاف انسداد دہشتگردی (ATA) اور اقدام قتل کی دفعات شامل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ایس پی انویسٹی گیشن ساؤتھ نے دو مقدمات میں لیاقت محسود کے خلاف ATA کی دفعات شامل کرنے کا حکم دیا اور آئی او کو ہدایت کی کہ زیر دفعہ 173 رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سماعت میں عدالت نے ملزم کی عبوری ضمانت مسترد کر دی تھی اور کہا تھا کہ اس کے خلاف فائرنگ اور دہشت پھیلانے کے شواہد موجود ہیں، جس کی بنیاد پر دہشتگردی کی دفعات...
    اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے اپوزیشن کے سینیٹرز اور اراکینِ قومی اسمبلی نے ملاقات کی، جس میں سیاسی ماحول، باہمی روابط اور مذاکرات کے امکانات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ملاقات میں سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس، سینیٹر فیصل جاوید، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، بیرسٹر گوہر علی خان، اقبال آفریدی، عاطف خان، ڈاکٹر امجد علی خان، سردار لطیف کھوسہ اور محمد جمال احسن خان شریک تھے۔ مزید پڑھیں: اسپیکر سردار ایاز صادق نے اپوزیشن کو مذاکرات کی ایک بار پھر پیشکش کردی اسپیکر ایاز صادق نے اپوزیشن وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ سیاست سے بڑھ کر اراکین کے درمیان بھائی چارے اور رواداری کا رشتہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست ہمیشہ نہیں رہتی...
    فیڈرل بورڈ نے ایس ایس سی پارٹ ون اور ٹو کے سالانہ دوم 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پارٹ ون کے سالانہ دوم امتحانات میں 88746 طلبہ نے حصہ لیا۔ پارٹ ون کے سالانہ دوم امتحانات میں 71845 طلبہ پاس اور 15628 طلبہ فیل ہوئے ہیں۔ امیدواروں کی ایس ایس سی I میں پاس شرح 82 فیصد رہی جبکہ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات دوم میں 18611 طلبہ نے حصہ لیا۔ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات دوم میں 11682 طلبہ پاس اور 8198 طلبہ فیل ہوئے۔ امیدواروں کی ایس ایس سی II میں پاس شرح 65.35 فیصد رہی۔
    پنجاب میں 60 سال پرانے ٹریفک قوانین میں 20 بڑی اصلاحات متعارف کر دی گئیں، جن کے بعد صوبے میں ٹریفک مینجمنٹ کا نیا دور شروع ہونے جا رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت اجلاس میں ٹریفک کے جدید نظام، روڈ سیفٹی اور شہریوں کے تحفظ کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔ اصلاحات کے مطابق، بار بار چالان ہونے پر گاڑی نیلام کی جا سکے گی اور قانون توڑنے والی سرکاری گاڑیوں پر بھی بھاری جرمانے ہوں گے۔ مزید پڑھیں: بابا گرو نانک کا پیغام محبت، ہمدردی اور بھائی چارے پر مبنی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف صوبے میں ون وے کی خلاف ورزی ختم کرنے کے لیے 30 دن کی مہلت دی گئی ہے جبکہ...
    بیرونِ ملک سفر کرنے والے پاکستانی شہریوں کے ہوائی اڈوں پر آف لوڈ ہونے کے بڑھتے ہوئے واقعات کے بعد وزارتِ داخلہ نے نئی اور واضح ہدایات جاری کر دی ہیں، تاکہ ویزا موجود ہونے کے باوجود مسافروں کو سفر سے محروم نہ ہونا پڑے۔ وزارتِ داخلہ کے مطابق امیگریشن حکام کو قائل کرنا ہر مسافر کی ذمہ داری ہے، اور اگر کسی شہری کی معلومات یا دستاویزات ناکافی ہوں تو امیگریشن افسران اسے سفر سے روک سکتے ہیں۔ یہ اقدامات پاکستان کی بین الاقوامی ساکھ اور امیج کو بہتر بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ وزارت نے بتایا کہ بعض شہری خصوصاً سینی گال ویزے کے ذریعے غیر قانونی یا مشکوک طریقوں سے بیرونِ ملک سفر کرنے کی...
    ---فائل فوٹو  پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر جیل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر کی۔درخواست کے متن کے مطابق 24 مارچ کے عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ کرنے پر توہینِ عدالت کی درخواست دائر کی گئی ہے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا وزیراعلیٰ کے پی سے ملنے سے انکارسہیل خان آفریدی نے کہا کہ ہماری شنوائی نہیں ہوئی، ہمیں چیف جسٹس کی طرف سے پیغام ملا کہ میں آپ سے نہیں مل سکتا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالتی حکم...
    بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر ان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔دائر درخواست میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل، وفاقی سیکرٹری داخلہ و سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے۔علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ کرائے جانے پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی ہے، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت کے 24 مارچ کے حکم پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر عمل نہ کرنے پر ذمہ داران کو توہین عدالت کی سزا دی جائے۔