بانی سے ملاقات‘ شوکت خانم ہسپتال اکاؤنٹ ڈی فریز کرنے کی درخواستوں پر سماعت کل ہو گی
اشاعت کی تاریخ: 30th, November 2025 GMT
راولپنڈی (جنرل رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور شوکت خانم ہسپتال کے اکاونٹ ڈی فریز کرنے سے متعلق دو درخواستوں پر سماعت مزید کارروائی کیلئے یکم دسمبرجبکہ بانی پی ٹی آئی کی سات مقدمات میں درخواست ضمانتوں پر سماعت مزید کارروائی کیلئے 6دسمبر تک ملتوی کر دی۔ علیمہ خان اور سلمان اکرم راجہ نے جلد سماعت کیلئے دو درخواستیں گزشتہ روز دائر کی تھیں۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کئے تھے،جیل انتظامیہ نے بھی رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے شوکت خانم کی دوائیاں پورٹ پر پڑی ہیں، بنک اکاونٹ بند ہونے کی وجہ سے مریضوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئی ہیں، دوسری درخواست میں بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق تشویش ظاہر کی گئی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔