ملائیشیا میں ٹریفک کے خوفناک حادثات، 2 پاکستانی نوجوان جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
ملائیشیا میں ٹریفک کے خوفناک حادثات،2 پاکستانی نوجوان جاں بحق
پشاور:(نیوزڈیسک)ملائیشیا میں دو الگ ٹریفک حادثات میں رستم سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان جاں بحق ہوگئے۔جاں بحق نوجوانوں محمد کاشف اور فاروق کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد وطن لائی گئیں۔
دونوں کی نماز جنازہ مرکزی عیدگاہ رستم میں ادا کی گئی۔
نماز جنازہ کے دوران فضاء سوگوار اور ہر آنکھ اشکبار دکھائی دے رہی تھی، مرحومین کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
آسٹریلیا میں شارک کا خوفناک حملہ، خاتون جاں بحق اور ایک شخص شدید زخمی
آسٹریلیا کی ریاست نیو ساوتھ ویلز میں شارک کے حملے کا ایک اور دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک خاتون ہلاک جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔
یہ افسوسناک واقعہ کائلز بیچ پر پیش آیا۔ حکام کے مطابق خاتون پر حملہ اتنا اچانک اور شدید تھا کہ وہ موقع پر ہی دم توڑ گئیں، جبکہ زخمی شخص کو نازک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ابتدائی رپورٹوں کے مطابق حملہ ایک بڑی بُل شارک نے کیا۔ حادثے کے بعد ساحل کو فوری طور پر بند کر دیا گیا ہے تاکہ مزید کسی ممکنہ خطرے سے بچا جا سکے۔
واضح رہے کہ رواں سال آسٹریلیا میں شارک حملوں کے کم از کم پانچ واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں، جس کے بعد ساحلی علاقوں میں حفاظتی اقدامات اور نگرانی کے نظام سے متعلق سوالات مزید بڑھ گئے ہیں۔