کراچی:

شہر میں بے قابو ہیوی ٹریفک کے دلخراش حادثات کا سلسلہ جاری ہے اور ماڑی پور روڈ دعا ہوٹل کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق ہوگئیں۔

پولیس کے مطابق ٹریلر کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والی موٹرسائیکل سوار خاتون کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے سول اسپتال پہنچائی جہاں ان کی شناخت 28 سالہ ریحانہ کے نام سے ہوئی۔

کلری تھانے کے ڈیوٹی افسر شکیل نے بتایا کہ خاتون موٹر سائیکل پر سوار تھی جنہیں ٹریلر نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں خاتون سڑک پر گر گئی اور ٹریلر کے پہیوں تلے کچل کر جاں بحق ہوگئی۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور لقمان کو حراست میں لے کر ٹریلر اپنے قبضے میں لے لیا۔

ڈیوٹی افسر شکیل نے بتایا کہ متوفیہ بلدیہ اتحاد ٹاؤن کی رہائشی اور بیوہ تھیں اور ان کے والد کا بھی انتقال ہوچکا ہے اور متوفیہ کا بیٹا بھی اسپتال پہنچ گیا تاہم پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد متوفیہ کی لاش ان کی والدہ کے حوالے کر دیا۔

پولیس افسر کے مطابق متوفیہ کے ورثا کا کہنا تھا کہ وہ تدفین کے بعد قانونی کارروائی کے لیے آئیں گے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی میں 13 ہزار ہیوی وہیکلز میں ٹریکر نصب، فوڈ رائیڈرز کو بھی سخت وارننگ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: شہر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی روکنے کے لیے اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کے مطابق کراچی میں 13 ہزار ہیوی وہیکلز میں ٹریکر نصب کر دیے گئے ہیں اور باقی 13 ہزار میں ٹریکر کی تنصیب کا کام جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹریکرز کا کنٹرول براہِ راست ٹریفک پولیس کے پاس ہوگا اور اگر کوئی ہیوی وہیکل حد رفتار 30 کلومیٹر فی گھنٹہ سے تجاوز کرے گا تو چالان کیا جائے گا۔

اسی طرح ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے آن لائن فوڈ رائیڈرز کے خلاف بھی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی نے بتایا کہ فوڈ رائیڈرز کو بلا کر ضابطہ اخلاق اور قوانین کی پابندی کے لیے ہدایت دی گئی ہے تاکہ وہ سڑک پر محفوظ طریقے سے ڈلیوری کر سکیں۔

یہ اقدامات شہریوں کی حفاظت اور شہر میں ٹریفک نظم و ضبط قائم رکھنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں خونی حادثات جاری، ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق
  • کراچی میں ہیوی ٹریفک کا ایک اور سانحہ، ٹریلر کی زد میں آکر خاتون موٹرسائیکل سوار جاں بحق
  • کراچی میں 13 ہزار ہیوی وہیکلز میں ٹریکر نصب، فوڈ رائیڈرز کو بھی سخت وارننگ
  • کراچی میں ہیوی وہیکلز میں ٹریکر نصب، آن لائن فوڈ رائیڈرز کو وارننگ جاری
  • آن لائن کاروبار سے منسلک خاتون کی کئی روز پرانی لاش گھر سے برآمد
  • کراچی، بے قابو ٹینکر نے بائیک سوار نوجوان کو کچل ڈالا
  • کورنگی میں تیز رفتار ٹینکر کی ٹکر سے بائیک سوار نوجوان جاں بحق، دوسرا زخمی
  • کراچی، ہیوی گاڑیوں سے جان لیوا حادثات، واٹر ٹینکر کی ٹکر سے نوجوان دم توڑ گیا، خاتون بھی جاںبحق
  • کراچی میں ہیلمٹ قوانین مزید سخت، موٹر سائیکل سواروں کے لیے نئی شرط عائد