بنگلادیش اور آئرلینڈ کے ٹیسٹ میچ کے دوران زلزلہ، ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 21st, November 2025 GMT
بنگلادیش اور آئرلینڈ کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ کے دوران زلزلے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
کرک انفو کے مطابق شیر بنگلا نیشنل اسٹیڈیم میں بنگلادیش اور آئرلینڈ کے درمیان کھیلا جانے والا دوسرا ٹیسٹ میچ تیسری صبح 5.5 شدت کے زلزلے کے باعث کچھ دیر کے لیے میچ روکنا پڑا۔
کھلاڑی اور میچ آفیشلز مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 38 منٹ پر 56ویں اوور کے دوران تقریباً تین منٹ تک پچ کے قریب جمع رہے۔
Strong earthquake in Bangladesh, hope everyone is safe.
ٹیمیں اور ان کے اسٹاف سمیت عملے کے دیگر افراد اسٹیڈیم کے اندر آگئے جبکہ بہت سے شائقین باہر چلے گئے، جن میں پانچ منزلہ میڈیا سینٹر میں موجود لوگ بھی شامل تھے۔
کچھ دیر بعد کھیل دوبارہ شروع ہوگیا تاہم بلڈنگ سے باہر آنے والے لوگوں نے خوف کے باعث اپنی نشستوں پر واپس جانے میں مزید وقت لیا۔
واضح رہے کہ بنگلادیشی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں لٹن داس (128) اور مشفق الرحیم (106) کی سنچریز کی بدولت 476 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔
آئرش ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 252 رنز بنالیے ہیں۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کرکٹ کے بعد گائیکی کا جادو، یونس خان کی گانا گاتے ویڈیو وائرل
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کی ایک گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں وہ بالی ووڈ کے مشہور گانے ’میرے دوست قصہ یہ کیا ہو گیا، سنا ہے کہ تو بے وفا ہو گیا‘ پر اپنی آواز کا جادو دکھاتے نظر آ رہے ہیں۔
یہ ویڈیو سابق فاسٹ بولر عمر گل نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یونس خان لیگ کے ٹیم ڈنر کے موقع پر گانا گا رہے ہیں، اور اُن کی گائیکی کی صلاحیتوں کو شرکا نے خوب سراہا۔
View this post on Instagram
A post shared by Umar Gul (@umargulofficial)
گانے کے دوران یونس خان ایک لمحے کے لیے گانے کے بول میں غلطی کر بیٹھے، جس پر وہ خود اور گانے کے سننے والے ہنس پڑے، جس نے ماحول کو مزید خوشگوار بنا دیا۔
واضح رہے کہ سابق کرکٹرز اس وقت ہوسٹن میں ایک لیگ کے سلسلے میں موجود ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستانی کرکٹ عمر گل ویڈیو وائرل یونس خان یونس خان گانا