Daily Mumtaz:
2025-11-21@08:19:11 GMT

بنگلادیش اور بھارت کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے

اشاعت کی تاریخ: 21st, November 2025 GMT

بنگلادیش اور بھارت کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے

بنگلادیش میں آج 5.7 شدت کا زلزلہ آیا ہے جسکے جھٹکے بنگلادیش کے مختلف حصوں میں محسوس کیے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمن ریسرچ سینٹر فار جیوسائنسز کے مطابق اس زلزلے کی گہرائی تقریباً 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کا مرکز نارسنگدی میں تھا جو ڈھاکا سے تقریباً 40 کلومیٹر کی دوری پر تھا۔ بھارت کے مشرقی علاقوں، خاص طور پر کلکتہ میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق کوئی جانی نقصانات کی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔ البتہ کچھ عارضی بنی ہوئی تعمیرات کو ہلکا نقصان پہنچا ہے۔

جھٹکے محسوس ہونے پر شہریوں کے گھروں سے باہر آجانے کی بھی اطلاعات ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

دیپیکا پڈوکون نے بھاری معاوضے والی فلمیں چھوڑنے کی وجہ بتادی

کراچی:

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے بھاری معاوضے والی متعدد فلموں کو چھوڑنے کی اصل وجہ بتادی۔

اپنے ایک تازہ انٹرویو میں دپیکا پڈوکون نے بتایا کہ انہوں نے کئی ایسے ’’بڑے معاوضے‘‘ ٹھکرائے جو ان کی قدروں اور اصولوں سے مطابقت نہیں رکھتے تھے کیونکہ صرف پیسہ ان کے فیصلوں پر اثرانداز نہیں ہوسکتا۔

واضح رہے کہ دپیکا پڈوکون نے حال ہی میں دو بڑے فلمی منصوبوں سے پیچھے ہٹنے کا فیصلہ کیا تھا، انکا کہنا تھا کہ ان کے کیریئر میں صرف ایک ہی چیز ’’ناقابلِ سمجھوتہ‘‘ ہے، اور وہ ہے اپنے آپ سے ایماندار رہنا۔ 

انہوں نے کہا کہ جو چیز مجھے حقیقی محسوس نہ ہو وہ میرے لیے قابلِ قبول نہیں، بعض لوگ بہت پیسہ دے کر سمجھتے ہیں کہ بات بن جائے گی لیکن ایسا نہیں ہے۔

اپنی فنی سفر کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے تسلیم کیا کہ کچھ پرانے فیصلوں پر آج بھی سوچنے پر مجبور ہوجاتی ہیں لیکن جو فیصلے آج کرتی ہوں وہ مجھے درست محسوس ہوتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب کے مختلف اضلاع کا فضائی معیار آج بھی انتہائی مضرصحت
  • بنگلا دیش میں زلزلے کے زور دار جھٹکے
  • بنگلادیش اور بھارت کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس
  • لوئر دیر میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس  
  • جاپان: 5 دہائیوں کی بدترین آتشزدگی، 170 عمارتیں جل کر راکھ، ایک شخص ہلاک
  • جاپان، 5 دہائیوں کی بدترین آتشزدگی، 170 عمارتیں جل کر راکھ، 1 شخص ہلاک
  • انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹ پڑا، راکھ کے بادل فضا میں 13 کلومیٹر تک بلند
  • سیاسی وجوہات کی بنا پر بنگلادیش ویمن کرکٹ ٹیم کا دورہ بھارت ملتوی
  • دیپیکا پڈوکون نے بھاری معاوضے والی فلمیں چھوڑنے کی وجہ بتادی