جاپان: 5 دہائیوں کی بدترین آتشزدگی، 170 عمارتیں جل کر راکھ، ایک شخص ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جاپان کے جنوبی ساحلی شہر اوئٹا میں آگ نے 170 سے زائد عمارتوں کو لپیٹ میں لے لیا، بدترین آتشزدگی کے نتیجے میں ایک شخص بھی ہلاک ہو گیا۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فوجی اور فائر فائٹنگ ہیلی کاپٹرز کی مدد سے ملک کی تقریبا نصف صدی کی سب سے بڑی شہری آگ کو بجھانے کی کوششیں جاری ہیں، براڈکاسٹرز کی فوٹیج میں دکھایا گیا کہ مکانات ملبے میں بدل گئے اور اوئٹا شہر کے پہاڑی ضلع ساگانوسیکی سے دھواں اٹھ رہا ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق ممکنہ طور پر تیز ہواؤں کی وجہ سے آگ کے شعلے قریبی جنگلات اور ساحل سے ایک کلومیٹر سے دور واقع غیر آباد جزیرے تک پھیل گئے۔
جاپان کی فائر اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی نے بتایا کہ آگ منگل (18 نومبر) کی شام شروع ہوئی اور اس نے 48 ہزار 900 مربع میٹر رقبہ کو جلا کر راکھ کر دیا، خوفناک آگ کی وجہ سے ضلع کے 175 رہائشیوں کو ہنگامی پناہ گاہوں میں منتقل ہونا پڑا، ایجنسی نے مزید کہا کہ آگ لگنے کی ممکنہ وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق آگ سے جھلس کر ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے، جب کہ 50 سالہ خاتون کو معمولی جھلسنے کے زخموں کے ساتھ ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔
جاپان کی وزیر اعظم سانائے تاکائچی نے سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر جاری پوسٹ میں کہا کہ سردی میں نقل مکانی کرنے والے تمام رہائشیوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتی ہوں، حکومت مقامی حکام کے ساتھ مل کر زیادہ سے زیادہ مدد فراہم کرے گی۔
کویوشو الیکٹرک پاور کے مطابق ضلع کے تقریبا 300 گھروں میں بجلی بند ہو گئی ہے۔
عمارتوں کی تعداد اور رقبے کے لحاظ سے یہ آگ 1976 میں ساکاتا کی آگ کے بعد جاپان کی سب سے بڑی شہری آگ ہے۔
2016 میں ایٹوئگاوا میں لگنے والی آگ سے 147 عمارتیں اور تقریبا 40 ہزار مربع میٹر رقبہ جل کر راکھ ہو گیا تھا، تاہم خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی بھی شخص ہلاک نہیں ہوا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
مزید پڑھیںکیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی
2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔