Express News:
2026-07-24@05:15:54 GMT

کراچی کی مصروف شاہراہ پر دکاندار کی ٹارگٹ کلنگ

اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT

شہر قائد کی مصروف شاہراہ پر واقع نمائش چورنگی کے قریب دکاندار کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نمائش چورنگی کے قریب مزار قائد کے وی آئی پی دروازے کے پاس فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا جس کی شناخت  60 سالہ شبیر کے نام سے ہوئی۔

پولیس نے بتایا کہ مقتول اسپورٹس کے سامان کی دکان کا مالک تھا، جس کو موٹرسائیکل پر سوار دو ملزمان نے نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مقتول شبیر قاسم سولجر بازار کا رہائشی اور نیو ٹاؤن میں واقع دکان سے گھر کی جانب جا رہا تھا، واردات میں کوئی لوٹ مار نہیں کی گئی جبکہ مقتول کے پاس سے غیر ملکی کرنسی اور ایک لاکھ روپے سے زائد کی رقم بھی برآمد ہوئی۔

پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول کے ہمراہ موٹر سائیکل پر 2 کم عمر لڑکے بھی سوار تھے جو معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ 


 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے مطابق

پڑھیں:

کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج

کراچی:

شہر قائد میں گلشن معمار پولیس نے نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کرلیا۔

اس حوالے سے مدعی مقدمہ جاوید اقبال نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ بہادر گوٹھ میں کارپٹ کی دکان پر کام کرتا ہوں جبکہ اہلیہ گھریلو ملازمہ ہے۔ 

23 جولائی کو میں اور اہلیہ صبح 9 بجے اپنے اپنے کام پر چلے گئے جبکہ گھر پر 18 سالہ بیٹی اکیلی تھی۔ 

مدعی کے مطابق صبح سوا نو بجے 2 لڑکے ہمارے گھر میں زبردستی داخل ہوئے جو کہ شلوار قمیض پہنے ہوئے تھے جبکہ سامنے آنے پر میری بیٹی انھیں شناخت کر سکتی ہے۔ 

مدعی کے مطابق دونوں نے میری بیٹی کو پکڑا اور کمرے میں لیجا کر اس کے ساتھ زیادتی کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔ 

واقعے کے بعد میری بیٹی نے بذریعہ فون مجھے اطلاع دی جس کے بعد میں اور میری اہلیہ گھر پہنچ گئے۔ 

واقعے کی مدد گار 15 پولیس کو اطلاع دی جو موقع پر پہنچ گئی، مدعی کے مطابق میرا دعویٰ 2 نامعلوم صورت شناس لڑکوں پر میرے گھر میں گھس کر بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا ہے لہذا قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ 

گلشن معمار پولیس نے نوجوان لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ نمبر 356 سال 2026 بجرم دفعہ 376 چونتیس کے تحت درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا ۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں
  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا