سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں کارروائیاں، چار دہشت گرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT
سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں کارروائیاں، چار دہشت گرد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 19 November, 2025 سب نیوز
راولپنڈی(سب نیوز)سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں کامیاب کارروائیوں کے دوران چار دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق 17اور 18نومبر کو خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں سیکیورٹی فورسز کی موثر کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 4 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔
پاک فوج کے مطابق باجوڑ ضلع میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا جہاں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک دہشت گرد جہنم واصل ہوا۔اسی طرح مزید دو دہشت گرد شمالی وزیرستان کے عمومی علاقوں سپین وام اور ذاکر خیل میں آپریشن کے دوران مارے گئے جب کہ ایک اور مقابلہ ڈیرہ اسماعیل خان میں پیش آیا جہاں فورسز نے ایک اور دہشت گرد کو ٹھکانے لگا دیا۔
پاک فوج کے مطابق بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، دہشت گرد حالیہ عرصے کے دوران ان علاقوں میں متعدد دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سینیٹائزیشن آپریشن بھی شروع کر دیا ہے تاکہ کسی بھی بھارتی سرپرست باقی دہشت گرد کے وجود کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے۔آئی ایس پی آر کے مطابق وفاقی ایپکس کمیٹی کی منظوری سے جاری ویژن “عزمِ استحکام” کے تحت سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انسدادِ دہشت گردی مہم پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گی، ،ملک سے غیر ملکی پشت پناہی یافتہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرامریکی صدر ٹرمپ نے سعودی عرب کو اہم نان نیٹو اتحادی قرار دے دیا امریکی صدر ٹرمپ نے سعودی عرب کو اہم نان نیٹو اتحادی قرار دے دیا آئندہ سال مون سون رواں سال سے 26 فیصد زیادہ شدید ہوگا، وزیر موسمیاتی تبدیلی نے خطرے کی گھنٹی بجادی پاکستان اور انڈونیشیا کی انسداد دہشت گردی آپریشنز کیلئے مشترکہ فوجی مشق پاکستان نے بھارت کیلئے فضائی حدود بندش میں توسیع کر دی، نوٹم جاری آئین کی حکمرانی بحال کریں ضمانت دیتا ہوں عمران خان کسی کیخلاف کارروائی نہیں کریگا، اچکزئی گلگت ،فیصل آباد:پاکستان سپر لیگ میں 2 نئی ٹیموں کے ممکنہ نام سامنے آگئےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں دو الگ کارروائیوں میں 15 خوارج ہلاک ، آئی ایس پی آر
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں دو مختلف کارروائیوں میں 15 خوارج کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 15 اور 16 نومبر کے دوران خیبر پختونخوا میں کیے گئے دو مختلف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں ’’انڈین پراکسی فتنہ الخوارج‘‘ سے تعلق رکھنے والے 15 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا۔ کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 10 دہشت گرد ہلاک ہوئے، جن میں ان کے سرغنہ عالم محسود بھی شامل ہے۔
محمدبن سلمان کی ٹرمپ سے ملاقات، امریکہ میں ایک کھرب ڈالر تک سرمایہ کاری بڑھانے کا اعلان
ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں کیا گیا، جہاں فورسز نے مزید 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں تاکہ کسی بھی ’’بھارتی سرپرستی یافتہ‘‘ دہشت گرد کو مکمل طور پر ختم کیا جاسکے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی ایکشن پلان کے تحت وفاقی ایپکس کمیٹی کی منظوری سے شروع کیے گئے وژن "عزمِ استحکام" کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انسدادِ دہشت گردی کی مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی، اور ملک سے بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردی کے خاتمے تک یہ کارروائیاں جاری رہیں گی۔
اسحاق ڈار کی ماسکو میں صدر پوٹن سے ملاقات
مزید :