اسرائیلی آبادکاروں نے مغربی کنارے میں مسجد کو آگ لگا دی، 25 فلسطینی گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT
مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں نے ایک مسجد کو آگ لگا دی جبکہ اسرائیلی فورسز نے مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران 25 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔
فلسطینی خبر رساں ادارے وفا نیوز ایجنسی کے مطابق واقعہ مغربی کنارے کے شہر سلفیت کے قریب پیش آیا، جہاں اسرائیلی آبادکاروں نے مسجد کے دروازے پر آتش گیر مواد چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش کی۔ رپورٹ کے مطابق آبادکاروں نے مسجد کی دیواروں پر نسل پرستانہ نعرے بھی لکھے۔ تاہم مقامی شہریوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔
دوسری جانب، اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں تازہ کارروائیوں کے دوران 25 فلسطینی شہریوں کو گرفتار کیا۔ رپورٹ کے مطابق طولکرم کے قریب دیر الغصون کے علاقے میں تین نوجوانوں کو گھروں پر چھاپے مار کر حراست میں لیا گیا۔
اسی طرح الخلیل کے قریب دورا کے علاقے میں 18 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ جنوبی الخلیل میں بزرگوں سمیت کئی شہریوں سے فیلڈ انویسٹی گیشن بھی کی گئی۔ مزید برآں نابلس کے جنوب میں بیتا اور قریوت کے علاقوں سے چار افراد کو بھی گرفتار کیا گیا۔
فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیلی فورسز کی جانب سے چھاپے اور گرفتاریاں تقریباً روزانہ کی بنیاد پر جاری ہیں، جنہیں عالمی برادری نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: آبادکاروں نے کے مطابق
پڑھیں:
کراچی، شہریوں پر رعب جمانے اور ہراساں کرنے والا جعلی پولیس اہلکار گرفتار
کراچی:کھارادر پولیس نے شہریوں پر رعب جمانے اور انہیں ہراساں کرنے والے جعلی پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ڈسٹرکٹ سٹی کے مطابق گرفتار جعلی پولیس اہلکار کی شناخت عدنان کے نام سے ہوئی ہے اور ان کے قبضے سے پولیس ٹی شرٹ، پولیس کیپ اور 2 بیگ سمیت دیگر سامان برآمد کرلیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم کھارادر کے مختلف علاقوں میں پولیس اہلکار بن کر شہریوں کو ہراساں کر کے پولیس کو بدنام کر رہا تھا۔
ترجمان نے بتایا کہ کھارادر پولیس نے دوران پیٹرولنگ ملزم کو روکا تو اس نے خود کو پولیس کانسٹیبل ظاہر کیا تاہم شک کی بنا پر پولیس اسے تھانے لے گئی اور تفتیش کے دوران وہ جعلی پولیس اہلکار نکلا جس پر اسے گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔
ان کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم عدنان اس سے قبل بھی مقدمہ الزام نمبر 402/2022 بجرم دفعہ 380 کے تحت اسلام آباد میں بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے تاہم پولیس نے گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا۔