اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد دھماکے کے مرکزی ملزم تک پہنچ گئے ہیں، اسلام آباد حملہ آور کا تعلق افغانستان سے ہے۔

سینیٹ اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وانا کیڈٹ کالج حملے کے حملہ آور افغانستان سے ہے، وہ بعض نہیں آرہے، دہشت گردوں کی حمایت کر رہے ہیں۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے مشکل ہو رہا ہے جیسے افغانستان کے لوگ یہاں آکر حملے کر رہے ہیں، ہمارا بڑا ٹارگٹ غیرقانونی افغان کو نکالنا ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ سری لنکا کے واپس جانے پر ہماری ٹیم سے بات ہوئی، سری لنکا کی ٹیم کے تمام خدشات دور کیے، ٹیم کو باکس سیکیورٹی دینے کا کہا، سری لنکن بورڈ اور کھلاڑیوں نے بڑی بہادری سے یہاں رہنے اور کھیلنے کا فیصلہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سری لنکن ٹیم کو یہاں رہنے پر بہت زیادہ تشویش تھی، سری لنکن صدر نے کل خود اپنی ٹیم سے بات کی اور کھیلنے پر آمادہ کیا، ہمارے فیلڈ مارشل نے خود سری لنکا کے ڈیفنس منسٹر اور سیکریٹری سے بات کی اور کنونس کیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سری لنکن اتھارٹی کو یقین دہانی کرائی گئی کہ پاکستان آرمی، رینجرز اور پولیس سیکیورٹی سنبھالے ہوئے ہیں، سری لنکن ٹیم کے ارکان ہمارے اسٹیٹ گیسٹ ہیں ان کو ہم اسی طرح کا پروٹوکول اور سیکیورٹی دے رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: اسلام ا باد

پڑھیں:

وزیرداخلہ محسن نقوی سے سری لنکن ہائی کمشنر کی ملاقات، سری لنکن ٹیم کی سکیورٹی سے متعلق گفتگو

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے سری لنکا کے ہائی کمشنر رئیر ایڈمرل (ر) فریڈ سری ویراتنے نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

ملاقات میں سری لنکا اور پاکستان کرکٹ ٹیموں کے مینجرز، پی سی بی کے سی او او سمیر احمد، چیف کمشنر اسلام آباد اور آئی جی اسلام آباد پولیس بھی موجود تھے۔

 اس موقع پر چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد پولیس نے سری لنکن ہائی کمشنر کو سری لنکا کرکٹ ٹیم کو فراہم کی گئی سیکیورٹی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

کیمیکل انجینئرنگ کے ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر محمد علی انتقال کرگئے

 سری لنکن ہائی کمشنر نے اسلام آباد میں حالیہ دہشت گرد حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور حکومتِ پاکستان سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

  محسن نقوی نے کہا کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی پاکستان کے اسٹیٹ گیسٹ ہیں، اور ان کی فول پروف سیکیورٹی کے لیے تمام ضروری اقدامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ مہمان کھلاڑیوں کو محفوظ اور پُرامن ماحول فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

اسلام آباد دھماکے پر عالمی برادری کاپاکستان سے یکجہتی کا اظہار

 سری لنکا کے ہائی کمشنر نے پاکستان کی جانب سے کیے گئے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان اور اعتماد کا اظہار کیا۔
 
 

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد دھماکے کے مرکزی ملزم تک پہنچ گئے ہیں: محسن نقوی
  • جوڈیشل کمپلیکس حملے کا مرکزی ملزم گرفتاری کے قریب، خودکش کا تعلق افغانستان سے تھا، محسن نقوی
  • فیلڈ مارشل نے سری لنکن کھلاڑیوں کو سکیورٹی کی یقین دہانی کرائی: محسن نقوی
  • سری لنکن ہائی کمشنر کی محسن نقوی سے ملاقات، اسلام آباددھماکے پرافسوس
  • اسلام آباد دھماکے کے مرکزی ملزمان تک پہنچ گئے، دھماکا کرنے والے کا تعلق افغانستان سے ہے،محسن نقوی 
  • چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی سری لنکن کھلاڑیوں سے ملاقات جاری
  • وزیرداخلہ محسن نقوی سے سری لنکن ہائی کمشنر کی ملاقات، سری لنکن ٹیم کی سکیورٹی سے متعلق گفتگو
  • محسن نقوی کی سری لنکن ہائی کمشنر سے ملاقات، سری لنکا کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی کے حوالے سے بریفنگ
  • ’سری لنکن ٹیم کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیا گیا ہے‘، محسن نقوی کا راولپنڈی اسٹیڈیم کا دورہ