سٹی 42: عازمین حج کیلئے حج آپریشن 2026 کے حج پیکج حوالے اہم گائیڈ لائنز جاری  کردی گئی ۔

وزارت مذہبی امور  کے مطابق بنیادی پیکیج کی دوسری قسط (6 لاکھ 50 ہزار روپے) جمع کروانے کی آخری تاریخ 15 نومبر مقرر  کی گئی ہے ۔ اضافی سہولیات مثلا 2 بیڈ الگ کمرہ منتخب کرنے والے درخواست گذاروں کو دوسری قسط کے ساتھ 2 لاکھ روپے/فی کس اضافی جمع کرانا ہوں گے۔

 تین بیڈ الگ کمرہ منتخب کرنے والے درخواست گذاروں کو 67 ہزار روپے /فی کس اضافی  جمع کرانا ہوں گے۔4 تا 6 افراد فیملی روم یا شیئرنگ روم کے لیے کوئی اضافی اخراجات نہیں ہیں۔  بینک میں دوسری قسط جمع کرواتے وقت پیکیج کی تفصیلات کے مطابق واجبات جمع کروائیں۔ 

افغان کرکٹر راشد خان کی دوسری اہلیہ کون؟ تصاویر سامنے آگئیں

 سعودی عرب پہنچ کر حج پیکیج کی تبدیلی ممکن نہیں ہو گی۔

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

حج سیزن میں ادویات اور خون کے نمونوں کی ترسیل کیلئے ڈرونز کے استعمال کا فیصلہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سعودی عرب نے رواں حج سیزن میں صحت کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال مزید بڑھاتے ہوئے ادویات اور خون کے نمونے منتقل کرنے کے لیے ڈرونز استعمال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

سعودی وزیرِ صحت فہد الجلاجل کے مطابق روایتی گاڑیوں کے ذریعے ادویات یا سیمپلز منتقل کرنے میں ڈیڑھ سے 3 گھنٹے لگ جاتے ہیں، جبکہ ڈرونز کے ذریعے یہ وقت صرف 5 سے 10 منٹ تک رہ جائے گا، جس سے ہنگامی حالات میں فوری رسپانس ممکن ہو سکے گا۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ اس نئی سہولت سے نہ صرف میڈیکل سروسز کے معیار میں بہتری آئے گی بلکہ مقاماتِ مقدسہ پر موجود عازمین کی طبی سہولتوں تک رسائی بھی کہیں زیادہ تیز اور مؤثر ہو جائے گی۔ ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے ایک مقام سے دوسرے مقام تک دوائی اور سیمپلز کی فوری نقل و حمل کے باعث وقت کی بچت ہوگی اور میڈیکل ٹیموں پر بوجھ بھی کم ہوگا۔

سعودی وزیر صحت نے عازمینِ حج کو ویکسینیشن سے متعلق ہدایات پر بھی زور دیا اور بتایا کہ وزارت صحت ہر سال حج سے قبل خصوصی رہنمائی جاری کرتی ہے، تاکہ عازمین کی صحت کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ ملکوں کے لیے مخصوص ویکسینز لازمی ہیں جبکہ تمام عازمین کیلئے گردن توڑ بخار (Meningitis) کی ویکسین لگوانا لازم قرار دیا گیا ہے، جس کا مقصد بڑے اجتماعات میں انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔

متعلقہ مضامین

  •  خط لکھنے والے جج کی قانون اور آئین کی پاسداری کی تاریخ ذاتی طور پر جانتا ہوں، پہلے گریبان میں جھانکیں فیرچٹھیاں پاؤ: وزیر دفاع 
  • قصور، پولیس نے منشیات سپلائی کرنے والے بڑے نیٹ ورک کو پکڑ لیا، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
  • ‏ خط لکھنے والے جج کی قانون اور آئین کی پاسداری کی تاریخ ذاتی طور پر جانتا ہوں، وزیردفاع
  • خط لکھنے والے جج کی تاریخ ذاتی طور پر جانتا ہوں، وزیردفاع
  • خط لکھنے والے جج کی قانون اور آئین کی پاسداری تاریخ میں ذاتی طور پہ جانتا ہوں،خواجہ محمد آصف
  • سعودی حکومت کا حج کے دوران جدید ڈرون ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا فیصلہ 
  • حج سیزن میں ادویات اور خون کے نمونوں کی ترسیل کیلئے ڈرونز کے استعمال کا فیصلہ
  • 1500روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان
  • حج 2026: حج واجبات کی دوسری قسط کی ادائیگی کے لیے 15 نومبر کی ڈیڈلائن