پی این ایس سیف کا مالدیپ کی بندرگاہ پہنچنے پر پرتپاک استقبال
اشاعت کی تاریخ: 7th, November 2025 GMT
پاک بحریہ کے مشن کمانڈر کموڈور ایم ذیشان نبی شیخ مالدیپ کے چیف آف ڈیفینس فورسز میجر جنرل ابراہیم حلمی کے ساتھ ایم این ڈی ایس ہیڈ کوارٹر مالے میں ملاقات کے موقع پر۔( تصویر سوشل میڈیا)۔
پاکستان نیوی کا جہاز سیف مالے کی بندرگاہ پر پہنچ گیا، بندرگاہ پہنچنے پر مالدیپ کے حکام نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے موقع پر مشن کمانڈر نے مالدیپ کی عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں اور باہمی دلچسپی کے امور، بحری تعلقات اور سمندری سلامتی کے شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مختلف ممالک کے سرکاری عہدیداران، سفیر اور سفارتی برادری کے ارکان نے پی این ایس سیف کا دورہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پی این ایس سیف نے مالدیپ کوسٹ گارڈ کے جہازوں کے ساتھ ایک پیسج ایکسرسائز بھی کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کے جہازوں کے مالدیپ کے باقاعدہ دورے دونوں ممالک کے مضبوط دوطرفہ تعلقات کی عکاسی کرتے ہیں، دورے دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی صلاحیتوں میں مزید اضافہ کریں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: آئی ایس پی آر کے مطابق
پڑھیں:
سری لنکا نے پاکستان کے دورے کے لیے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز کا اعلان کر دیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سری لنکا کرکٹ بورڈ (ایس ایل سی) نے پاکستان کے آئندہ دورے کے لیے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
دورے کے دوران سری لنکن ٹیم نہ صرف دو طرفہ ون ڈے سیریز کھیلے گی بلکہ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ہونے والی سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی حصہ لے گی۔
ایس ایل سی کے مطابق چاریتھ اسالنکا دونوں فارمیٹس میں ٹیم کی قیادت کریں گے، جب کہ پاتھون نسانکا، کوشال مینڈس، کامینڈو مینڈس، کامل مشرا اور جانتھ لیاناگے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی دونوں اسکواڈز میں شامل ہیں۔
اس کے علاوہ ونندو ہسارنگا، مہیش ٹیکاشانا، دشمانتھا چمیرا، اسیتھا فرنینڈو اور ایشان ملنگا بھی دونوں ٹیموں کا حصہ ہوں گے۔
ون ڈے اسکواڈ میں لاہیرو ادارا، سمارا وکرما، پون رتنائیکے، جافری وندارسے اور پرمود مدھوشان کو شامل کیا گیا ہے، جبکہ داسون شناکا، کوشال پریرا، بھنوکا راجہ پکسا، دوشان ہیمانتھا اور نوان توشارا صرف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلیں گے۔
سری لنکن کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹیم 8 نومبر کو کولمبو سے پاکستان روانہ ہو گی، جہاں وہ سیریز کی تیاریوں کا آغاز کرے گی۔