وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان روانہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, November 2025 GMT
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کے لیے روانہ ہوگئے۔
وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کی خصوصی دعوت پر آذربائیجان گئے ہیں۔
وہ آج آذربائیجان کے یومِ فتح کی پانچویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کریں گے۔
وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا اللّٰہ تارڑ بھی موجود ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
عالمی انوائرمنٹ کانفرنس میں شرکت؛ مریم نواز کل سرکاری دورے پر برازیل روانہ ہونگی
سٹی 42 : پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کل سرکاری دورے پر برازیل روانہ ہوں گی.
وزیر اعلیٰ مریم نواز برازیل میں عالمی انوائرمنٹ کانفرنس میں شرکت کریں گی۔ پنجاب حکومت ماحولیاتی آلودگی کےخاتمےکیلئےکیےگئے اقدامات سےعالمی رہنماؤں کوآگاہ کرے گی ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کی ماحولیاتی آلودگی پھیلانے بارے اقدامات کو دنیا کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ بھارتی پنجاب میں ماحولیاتی آلودگی کے حوالے سے اقدامات کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کل سرکاری دورے پر برازیل روانہ ہوں گی
وزیراعلیٰ مریم نواز ایک ہفتہ بیرون ملک قیام کریں گی۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب بھی اُن کے ہمراہ برازیل جائیں گی۔ اس کے علاوہ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان سمیت 6 افراد ہمراہ ہوں گے۔