سکھ برادری کو پنجاب آمد پر ’جی آیاں نوں‘ کہتے ہیں: وزیراعلیٰ مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 5th, November 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بابا گرو نانک کے جنم دن پر سکھ برادری کی پنجاب آمد پر ’’جی آیاں نوں‘‘ کہتی ہوں۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے بابا گرو نانک کے جنم دن پر دنیا بھر کی سکھ برادری کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ گورو نانک انسانیت، محبت اور اخوت کے علمبردارتھے، پُرامن معاشرے، رواداری اور بھائی چارے کی بنیاد پر قائم ہوتے ہیں، بابا گورو نانک نے ایک دوسرے کے دکھ سکھ بانٹنے کا پرچار کیا۔مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کے ہر شہری کیلئے مساوی سہولتوں اور حقوق کے علمبردار ہیں، چاہے تعلق کسی بھی مذہب سے ہو، مل جل کر پاک سرزمین کو امن و آشتی اور رواداری کی مثال بنانا ہے، بابا گرو نانک نے محبت، ہمدردی، انسانیت اور بردباری کا درس دیا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کرتارپور میں بیساکھی میلے میں شرکت یادگاردن تھا، پنجاب میں سکھ برادری کو بابا گرونانک جنم دن کی تقریبات میں بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، سکھ برادری کے گوردواروں کی دیکھ بھال، تزئین و آرائش اور سکیورٹی پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سکھ برادری نے کہا
پڑھیں:
الیکشن ٹریبونل نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کامیابی کیخلاف انتخابی عذرداری مسترد کردی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن ٹریبونل نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کامیابی کیخلاف انتخابی عذرداری مسترد کردی۔جج رانا زاہد محمود نے پی پی 159سے مہر شرافت کی انتخابی عذرداری پر فیصلہ سنایا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق الیکشن ٹربیونل نے کہاکہ عذرداری میں الیکشن ایکٹ2017کے رول 144کو پورا نہیں کیاگیا،انتخابی عذرداری کے ہر صفحے پر دستخط موجود نہیں ہیں،بیان حلفی میں اوتھ کمشنر کی تصدیق والے صفحے پر نام اور والد کا نام نہیں ،انتخابی عذرداری کو باقاعدہ ٹرائل کیلئے پیش نہیں کیا جا سکتا۔
محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، بہنوئی کے انتقال پر اظہار تعزیت
یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے مہر شرافت علی نے مریم نواز کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔
مزید :