9 مئی کے مقدمات میں سزا یافتہ پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے جنید افضل ساہی نے گرفتاری دے دی
اشاعت کی تاریخ: 5th, November 2025 GMT
9 مئی کے مقدمات میں سزا یافتہ پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے جنید افضل ساہی نے گرفتاری دے دی۔
جنید افضل ساہی ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ پیش ہوئے تھے، عدالت نے متعلقہ تھانے میں سرنڈر کرنے کا حکم دیا۔
جنید افضل ساہی نے تھانہ سول لائن میں پیش ہوکر گرفتاری دے دی۔
نومئی مقدمات میں جنید ساہی کو تین سال کی سزا سنائی گئی تھی، جنید افضل ساہی پی پی 98 سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
سزا کے بعد حلقہ خالی ہونے پر 23 نومبر کو پی پی 98 میں ضمنی انتخابات ہوں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جنید افضل ساہی
پڑھیں:
اسکردو: سیلفی بناتے کچورا جھیل میں گرے موبائل کو نکالتے ہوئے نوجوان گر کر جاں بحق
— فائل فوٹواسکردو میں کچورا جھیل میں سیاح گر کر جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق مرنے والے شخص کی لاش جھیل سے نکال لی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سیلفی بناتے ہوئے جھیل میں گرنے والے موبائل کو نکالتے ہوئے نوجوان جھیل میں جا گرا۔