کراچی:

ڈیفنس فیز 6 میں ڈکیتی کی بڑی واردات میں ڈاکوؤں نے سرکاری افسر کے گھر سے 2 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا جبکہ ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ڈاکو سرکاری افسر کے بنگلے سے ڈیڑھ کروڑ نقدی اور 80 لاکھ مالیت کا طلائی زیورات سمیت دیگر قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے ہیں۔

درخشاں پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور پولیس نے ڈاکوؤں کی تلاش میں نوشہرو فیروز میں چھاپے مارے ہیں۔

ایس ایچ او درخشاں شاہد تاج نے بتایا کہ پولیس نے مقدمے میں نامزد گھریلو ملازم عدنان کو گرفتار کرلیا اور دیگر 2 ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

شاہد تاج نے بتایا کہ ڈاکوؤں کی جانب سے واردات کیماڑی کے مختیار کار گدا حسین ابڑو کے بنگلے پر کی گئی،، جس میں گھر کا ملازم اور اس کے دیگر 2 ساتھی ملوث پائے گئے ہیں۔

کیماڑی کے مختیار کار نے بیان میں کہا گیا کہ ملزمان نے گھر میں موجود ڈیڑھ کروڑ روپے نقدی لوٹ لیا، ڈاکو گھر سے 80 لاکھ روپے مالیت کا سامان جس میں طلائی زیورات، آئی فون، لیپ ٹاپ اور ٹیبلٹ لوٹ کر فرار ہوگئے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل: گرفتار پولیس اہلکار 13 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

پشاور کی احتساب عدالت  نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں گرفتار ملزم کو  13 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔

احتساب جج امجد ضیاء نے ملزم کو 13 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالہ کیا،  تفتیشی افسر  نے کہا کہ ملزم نصیرالدین بابر پولیس میں سب انسپیکٹر ہے،  ملزم اپر کوہستان اسکینڈل میں ملوث ہے۔

تفتیشی افسر نے مؤقف اپنایا کہ ملزم کے قبضے سے کروڑوں روپے برآمد ہوئے، ملزم پر 6 کروڑ روپے سے زائد رقم غبن کرنے کا الزام ہے۔

تفتیشی افسر نے استدعا  کی کہ ملزم سے تفتیش کی ضرورت ہے، جسمانی ریمانڈ دیا جائے، عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا منظور کردی۔

عدالت نے ملزم کو 13 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔

متعلقہ مضامین

  • سی سی ڈی کا انسپکٹر تاجر کے اغوا کی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا۔
  • چمن میں ریلوے کی کروڑوں روپے مالیت کی زمین واگزار
  • گلستانِ جوہر میں خاتون سے ڈکیتی کی کوشش ناکام
  • کسٹمز کی کارروائیاں، کروڑوں روپے کی چاندی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
  • دنیا کے عجائب گھروں میں ہونے والی 10 بڑی چوریاں
  • سب انسپکٹر کی ڈاکو کے ساتھ مل کر ڈکیتی کی واردات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
  • اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل: گرفتار پولیس اہلکار 13 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے
  • پشاور: کوہستان اسکینڈل میں اہم پیشرفت، ملزم کے گھر سے کروڑوں روپے مالیت کا 115 تولے سونا برآمد  
  • رشوت کا الزام، ایڈیشنل ڈائریکٹر نیشنل سائبر کرائم ایجنسی چودھری سرفراز سمیت 4 افسر گرفتار