وزیرِ اعظم شہباز شریف اور صدر آصف زرداری کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
—فائل فوٹو
وزیرِاعظم شہباز شریف اور صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی ایوانِ صدر اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔
ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم اور صدرِ مملکت کی ملاقات میں آزاد کشمیر میں اِن ہاؤس تبدیلی پر بات چیت ہوئی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے صدرِ مملکت آصف علی زرداری کو اپنے دورۂ سعودی عرب، حکومتی اور سیاسی معاملات پر بریفنگ دی۔
صدر اور وزیرِ اعظم کی ملاقات میں پاک افغان کشیدگی پر تفصیلی گفتگو ہوئی جبکہ نئے وزیرِ اعظم آزاد کشمیر کے نام اور حکومت سازی پر بھی بات چیت ہوئی۔
وزیراعظم شہباز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری، وزیرِ داخلہ محسن نقوی، راجہ پرویز اشرف، وزیرِ اعظم کے سیاسی مشیر رانا ثناء اللّٰہ، وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ، طارق فضل چوہدری، شیری رحمٰن، فاروق ایچ نائیک بھی موجود تھے جبکہ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اعظم شہباز شریف کی ملاقات
پڑھیں:
دہشتگردی میں بھارت کا کردار واضح، بلوچستان کے عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،وزیراعظم شہباز شریف
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گرد کارروائیوں میں بھارت کا کردار بالکل واضح ہے، جبکہ افغان عبوری حکومت دہشت گرد عناصر کو اپنی سرزمین استعمال کرنے سے روکنے میں ناکام رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور ملک میں پائیدار امن کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔
بلوچستان نیشنل ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا جبکہ آبادی کے اعتبار سے سب سے چھوٹا صوبہ ہے، تاہم ملکی استحکام، دفاع اور قومی یکجہتی میں اس کا کردار انتہائی اہم رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی سیاسی قیادت نے ہمیشہ قومی مفاد کو ترجیح دی اور قیامِ پاکستان میں بھی بلوچستان کے عوام نے تاریخی کردار ادا کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بے مثال قربانیاں دی ہیں اور 90 ہزار سے زائد پاکستانی اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں۔ انہوں نے مستونگ میں سیشن جج پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور دہشت گردوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
شہباز شریف نے کہا کہ ایک وقت ایسا تھا جب ملک سے دہشت گردی کا تقریباً مکمل خاتمہ ہو چکا تھا، تاہم ایک منظم سازش کے تحت دہشت گردی نے دوبارہ سر اٹھایا۔ انہوں نے زور دیا کہ اس چیلنج کا مقابلہ پوری قوم کو متحد ہو کر کرنا ہوگا تاکہ پاکستان کو امن، استحکام اور ترقی کی راہ پر گامزن رکھا جا سکے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی حالیہ سفارتی کامیابیاں عالمی سطح پر ملک کے مثبت تشخص کی عکاس ہیں۔ انہوں نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور عسکری قیادت، بالخصوص فیلڈ مارشل کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو عالمی برادری قدر کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وفاق اور چاروں صوبوں کے باہمی تعاون سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا اور پاکستان کو معاشی ترقی، امن اور خوشحالی کی نئی منزلوں تک پہنچایا جائے گا۔