وزیر داخلہ محسن نقوی کا ڈپلومیٹک انکلیو میں پیڈل ٹینس کورٹ و فٹنس ایرینا کا افتتاح
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
ویب ڈیسک :وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈپلومیٹک انکلیو میں پیڈل ٹینس کورٹ اور فٹنس ایرینا کا افتتاح کر دیا ہے۔
اس موقع پر وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانی چوہدری سالک حسین، سینیٹر فیصل سلیم، چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا اور قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے بھی شرکت کی۔ افتتاح کے بعد وزیر داخلہ محسن نقوی نے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر، وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین اور چیئرمین سی ڈی اے کے ہمراہ پیڈل ٹینس کھیل کر افتتاحی سرگرمی میں حصہ لیا۔
لاہور:سی سی ڈی کے مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک، 3 فرار
محسن نقوی نے کہا کہ پیڈل ٹینس کورٹ سے ڈپلومیٹک کمیونٹی کو کھیل اور تفریح کی معیاری سہولت میسر آئے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ کھیلوں اور صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینا حکومت کی ترجیح ہے۔ مزید پڑھیں:قومی ائیرلائن 5 سال بعد برطانیہ کی فضاؤں میں اُڑان بھرنے کیلئے تیار، تمام انتظامات مکمل انہوں نے بتایا کہ ڈپلومیٹک انکلیو کی تزئین و آرائش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جو جلد مکمل کر لیا جائے گا۔
یوکرین : ریلوے سٹیشن پر دھماکہ، 4 افراد ہلاک، 12 زخمی
انہوں نے کہا کہ ڈپلومیٹک کمیونٹی کو تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ڈپلومیٹک کمیونٹی کا اسلام آباد میں قیام خوشگوار اور محفوظ بنانا حکومت کا مقصد ہے,ہم اسلام آباد کو عالمی معیار کا دارالحکومت بنائیں گے، ان کا کہنا تھا کہ کھیل اور ثقافت لوگوں کو جوڑنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔
محسن نقوی نے پاکستانی قوم کی مہمان نوازی اور خوش اخلاقی کو پاکستان کی پہچان قرار دیا۔
کیا واقعی اقرار الحسن سے علیحدگی ہوگئی؟ فرح یوسف نے خاموشی توڑ دی
تقریب میں چیئرمین سی ڈی اے، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: محسن نقوی نے وفاقی وزیر پیڈل ٹینس
پڑھیں:
مانچسٹر، پاکستانی قونصل خانہ کے اوقات میں اضافہ
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیاقونصلیٹ جنرل آف پاکستان مانچسٹر نے پاکستانی کمیونٹی کی سہولت کے لیے سرکاری اوقات میں اضافہ کر دیا ہے۔
ہائی کمشنر آف پاکستان ٹیپو عثمان کی ہدایت پر اب قونصل خانہ کمیونٹی خدمات کے لئے روزانہ صبح 8:00 بجے کام کا آغاز کرے گا۔
قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئے اوقات کار سے کمیونٹی کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں گی، جبکہ روزانہ اپوائنٹمنٹ کی تعداد بھی بڑھا دی جائے گی۔
تمام درخواست گزاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ قونصل خانے کی آن لائن اپوائنٹمنٹ پورٹل کے ذریعے وقت لینا ہوگا۔
یہ اپوائنٹمنٹ ہر ہفتہ کے روز صبح 10:00 بجے جاری کی جائیں گی۔درخواست گزار اپوائنٹمنٹ بک کرتے وقت اپنی ذاتی معلومات استعمال کریں اور مقررہ وقت پر پہنچیں۔
30 منٹ سے زیادہ تاخیر سے آنے والے درخواست گزاروں کو نئی اپوائنٹمنٹ لینا ہوگی۔
قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل نے کہا کہ یہ اقدامات کمیونٹی کو مؤثر، شفاف اور بہتر خدمات فراہم کرنے میں مدد گار ثابت ہوں گے۔