’’اعزازیہ کارڈ برائے امام مسجد‘‘ کی منظوری، اجرا کیلئے فروری کی ڈیڈ لائن مقرر
اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ +نیوز رپورٹر) مریم نواز نے ’’وزیراعلیٰ پنجاب اعزازیہ کارڈ برائے امام مسجد صاحب‘‘کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے اور تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں فروری2026ء تک اعزازیہ کارڈ کے اجراء کی ڈیڈ لائن مقررکی گئی۔ وزیراعلیٰ نے یکم جنوری سے آئمہ کرام کو اعزازیہ کی ادائیگی شروع کرنے کا حکم دے دیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ آئمہ کرایم کو پہلی مرتبہ پے آرڈر دیئے جائیں گے۔ یکم فروری سے باقاعدہ طور پر ’’وزیراعلیٰ پنجاب اعزازیہ کارڈ برائے امام مسجد صاحب‘‘ کے ذریعے ادائیگی ہوگی۔ مریم نواز نے آئمہ کرام کی مزیدرجسٹریشن کا عمل بھی مسلسل جاری رکھنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب بھر میں آئمہ کرام کی رجسٹریشن کے لئے 62994فارم وصول ہوئے اور تصدیق کا عمل جاری ہے۔ ملک و قوم کے مفادات کے خلاف اور اخلاقی یا مالی جرائم میں ملوث امام مسجد کا اعزازیہ بند کر دیا جائے گا۔ اجلاس میں صوبے بھر میں مسجد مینجمنٹ کمیٹیاں اور تحصیل مینجمنٹ کمیٹیاں بھی قائم کی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اسسٹنٹ کمشنروں کو ہر ماہ آئمہ کرام کو مدعو کرکے میٹنگ کی ہدایت کی۔ حساس ایریا میں مسلسل کومبینگ آپریشن جاری رکھنے کا حکم دیا۔ اجلاس میں سیف سٹی کیمروں اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر سخت کارروائی کے لئے قانون سازی کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے فورتھ شیڈول جرائم پیشہ افراد کی ڈیجیٹل نگرانی کے لئے ضروری اقدامات اور غیر قانونی طور پر مقیم افغانوں کے خلاف آپریشن مسلسل جاری رکھنے کا حکم بھی دیا۔ مریم نواز نے خصوصی افرادِ باہمت کے عالمی دن پراپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ افرادِ باہمت ہمارے ہیرو ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔خصوصی افرادِ باہمت بوجھ نہیں،پنجاب کے ماتھے کا جھومر ہمارے لئے رحمت اور ہمارا فخر ہیں۔ پنجاب میں خصوصی افرادِ باہمت اب ترس نہیں خود داری کے ساتھ اپنا حق لے رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ جو لوگ زندگی کی مشکلات کے باوجود مسکرانا نہیں چھوڑتے وہی اصل بہادر اور اصل فاتح ہیں۔ ہر ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ سپیشل افراد کو احساسِ محرومی نہیں، احساسِ ملکیت دے۔ وزیراعلیٰ نے سعودی شہزادہ عبداللہ بن فہد بن عبداللہ بن عبدالعزیز کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور سوگوار خاندان سے اظہارہمدردی و تعزیت بھی کیا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لئے صبروہمت کی دعا بھی کی ہے۔ جبکہ راجن پور میں نومولودہ بچے پر آوارہ کتے کے حملے کا نوٹس لیا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے نومولود بچے کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا اور ڈپٹی کمشنرراجن پور سے افسوس ناک واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مریم نواز شریف نے اعزازیہ کارڈ اجلاس میں کے لئے
پڑھیں:
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کم عمر بچوں کو سمارٹ کارڈ، موٹرسائیکل ڈرائیونگ لائسنس کے اجراکا اعلان
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کم عمر بچوں کو سمارٹ کارڈ، موٹرسائیکل ڈرائیونگ لائسنس کے اجراکا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 2 December, 2025 سب نیوز
لاہور(سب نیوز)وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کم عمر طلبہ کوگرفتار کرنے سے روک دیا۔مریم نواز نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بچوں کو ہتھکڑیاں لگانے پر بھی سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں 16سال کے بچوں کو سمارٹ کارڈ اور موٹرسائیکل ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کا اصولی فیصلہ بھی کیا گیا ہے، ہیلمٹ نہ پہننے پر پہلی خلاف ورزی کی صورت میں وارننگ چالان ہوگا۔
پنجاب بھر میں ٹریفک پولیس کو عوام بالخصوص طلبہ کے لیے ہفتہ آگاہی منایا جائے گا جبکہ ٹریفک کے لیے پہلی مرتبہ ڈرون اور باڈی کیم کا استعمال شروع کردیا گیا ہے۔وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ کم عمر طلبہ یا بچوں سے زیادہ والدین کو ٹریفک قوانین سے متعلق کردار ادا کرنا چاہیے، ٹریفک قوانین عوام کی جان کی حفاظت کے لیے بنائے جاتے ہیں، عوام کو اپنی حفاظت کے لیے عادتوں کو بدلنا ہوگا، ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ہر شہری اپنا کردار ادا کرے۔مریم نواز نے کہا کہ معصوم بچوں کو نہیں پکڑنا چاہتے مگر قانون کی پاسداری ضروری ہے، بچوں کا قصور نہیں، ہم نے انہیں ہیلمٹ پہننے کی عادت ہی نہیں ڈالی، والدین بچوں کو روڈ سیفٹی کے لیے ہیلمٹ کی اہمیت اور ضرورت سے آگاہ کریں۔
وزیر اعلی پنجاب نے ٹریفک پولیس کو ہدایت کی کہ ٹریفک پولیس عوام کی عزت نفس کا خصوصی خیال رکھے اور بداخلاقی اور بدتمیزی نہ کی جائے۔اس سے قبل چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ عالیہ نیلم نے کم عمرڈرائیورز کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہارکیا تھا اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پرکم عمرافراد کوگرفتارکرنے سے روک دیا تھا۔قبل ازیں جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کم عمر ڈرائیورز سے متعلق پہلے آگاہی مہم چلائی جائے اور پہلے کم عمرموٹر سائیکل اورکار چلانے والے بچوں کو وارننگ دی جائے، غلطی دہرانے پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربرآمدات میں اضافے پر مبنی معاشی ترقی کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں، وزیراعظم برآمدات میں اضافے پر مبنی معاشی ترقی کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں، وزیراعظم پی ٹی آئی کا صوابی انٹرچینج پراحتجاج، موٹروے بند کردی عمران خان سے ملاقات بہنوں کا حق تھا جو مل گیا، جیل میں سیاسی ملاقاتیں ممکن نہیں ہیں، فیصل واوڈا سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں 2کارروائیاں، 7خوارج جہنم واصل عمران خان کی صحت الحمدللہ ٹھیک ہے ،بہن کی ملاقات کے بعد گفتگو ،بانی پر ذہنی ٹارچر کا الزام سی ڈی اے کا بڑا فیصلہ ،35افسران کو پہلے ایچ آر ڈی رپورٹ کا حکم دیا گیا ، اب گاڑیاں بھی واپس جمع کروانے...Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم