متحدہ عرب امارات کے 5 ہوائی اڈوں کے انتظام پر مامور ابوظہبی ایئرپورٹس نے اعلان کیا ہے کہ ایئرسیال نے لاہور اور اسلام آباد کے لیے اپنی براہِ راست پروازوں کا آغاز کر دیا ہے۔

اس پیش رفت جس سے متحدہ عرب امارات میں مقیم بڑی پاکستانی کمیونٹی کے لیے سفر مزید آسان ہو جائے گا۔

ایئرسیال ابوظہبی کے زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے لاہور کے لیے ہفتہ وار 3 پروازیں اوردارالحکومت اسلام آباد کے لیے ہفتہ وار 4 پروازیں چلائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور متحدہ عرب امارات مزید 2 ایئرلائنز کی پروازیں شروع کرنے پر متفق

ابوظہبی ایئرپورٹس کے مطابق یہ نئے روٹس پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مضبوط ہوتے اقتصادی و سماجی روابط کی علامت ہیں۔

Ceremony at Zayed International Airport – Abu Dhabi to celebrate flights linking Abu Dhabi with Islamabad and Lahore started by AirSial.

pic.twitter.com/zxgg6to5Zw

— Pakistan Aviation News ???????? (@avpak3) December 3, 2025

ایئر سیال کی افتتاحی پرواز گزشتہ روز زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی، جہاں 12 منٹ کے اندر ’گیٹ ٹو کرب‘ سہولت سمیت 160 سے زائد ریٹیل آؤٹ لیٹس مسافروں کو بہترین سفر کا تجربہ فراہم کرتے ہیں۔

اس موقع پر ابوظہبی ایئرپورٹس کی مینیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او ایلینا سورلینی نے ایئرسیال کا زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر خیرمقدم کرتے ہوئے اس نئے روٹ کو اپنے اسٹریٹجک وژن کے عین مطابق قرار دیا۔

مزید پڑھیں: دبئی ایئرشو 2025، پاک فضائیہ کے طیارے اور پائلٹس لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

ان کے مطابق، ان پروازوں کے آغاز سے تجارت، سیاحت اور بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی خاندانی ملاقاتوں کو بھی فروغ ملے گا۔

ایئرسیال کے چیئرمین فضل جیلانی نے ابوظہبی کے لیے براہ راست پروازوں کے آغازکوعلاقائی رابطے کو مضبوط بنانے کے مشن میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔

’یہ نیا فضائی راستہ پاکستانی کمیونٹی اور کاروباری طبقے کے لیے ایک اہم اور سہل سفری سہولت فراہم کرتا ہے، جو پاکستان اور یو اے ای کے دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا۔‘

مزید پڑھیں:

سیالکوٹ کے کاروباری برادری کی معاونت سے وجود میں آنے والی ایئرسیال اب اپنے گھریلو مراکز سے بین الاقوامی سطح پر توسیع کرتی ہوئی زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے نیٹ ورک میں شامل ہو گئی ہے، جو اسے ایک عالمی گیٹ وے کے طور پر نمایاں کرتا ہے۔

حالیہ پیش رفت

اتحاد ایئرویز نے رواں برس 29 ستمبر کو ابوظہبی سے پشاور کے لیے براہِ راست پروازوں کا آغاز کیا تھا، جو ابتدا میں ہفتہ وار 5 پروازیں تھیں، یہ پاکستان کے لیے ان کا چوتھا نان اسٹاپ روٹ ہے، جس میں کراچی، اسلام آباد اور لاہور پہلے سے شامل ہیں۔

اس سے قبل ایئرعربیہ ابوظہبی نے  17 جولائی 2025 سے سیالکوٹ کے لیے ہفتہ وار 3 براہِ راست پروازیں شروع کیں، جو فیصل آباد اورملتان کے لیے جاری سروسز کے ساتھ کاروباری طبقے اور تارکین وطن کو سہولت فراہم کرتی ہیں۔

فلائی دبئی بھی دبئی سے کوئٹہ سمیت پاکستان کے مختلف شہروں کے لیے براہِ راست پروازیں چلا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ابوظہبی ابوظہبی ایئرپورٹس امارات ایئر سیال پاکستان زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ سیالکوٹ فلائٹ فیصل آباد کوئٹہ ملتان

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ابوظہبی ایئرپورٹس امارات ایئر سیال پاکستان زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ سیالکوٹ فلائٹ فیصل ا باد کوئٹہ ملتان زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ ابوظہبی ایئرپورٹس متحدہ عرب امارات ہفتہ وار کے لیے

پڑھیں:

پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری

اسلام آباد: پاکستان میں سریے کی قیمت جمعرات 23 جولائی 2026 کو مجموعی طور پر مستحکم رہی، تاہم مختلف برانڈز اور گریڈز کے لحاظ سے معمولی فرق دیکھا گیا۔ تعمیراتی شعبے سے وابستہ افراد کے لیے جاری کردہ تازہ مارکیٹ اپ ڈیٹ کے مطابق ملک بھر میں سریے کی قیمت 258 روپے سے 265 روپے فی کلوگرام کے درمیان برقرار ہے۔

تعمیراتی ماہرین کے مطابق رہائشی اور کمرشل منصوبوں میں سب سے زیادہ گریڈ 40 اور گریڈ 60 سریا استعمال کیا جاتا ہے، کیونکہ یہ مضبوطی اور معیار کے لحاظ سے موزوں تصور کیے جاتے ہیں۔

پاکستان میں سریے کے تازہ ریٹس
سریے کا گریڈ قیمت (روپے فی کلوگرام)
گریڈ 40 260 روپے
گریڈ 60 265 روپے
مارکیٹ ریٹ 258 سے 265 روپے

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سریے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کئی عوامل سے متاثر ہوتا ہے، جن میں خام مال کی قیمت، بجلی اور گیس کے نرخ، ٹرانسپورٹ کے اخراجات اور تعمیراتی شعبے کی مجموعی طلب شامل ہیں۔

انہوں نے خریداروں اور بلڈرز کو مشورہ دیا ہے کہ بڑی مقدار میں سریا خریدنے سے قبل مقامی ڈیلرز سے تازہ نرخ ضرور معلوم کریں، کیونکہ مختلف شہروں، برانڈز اور مینوفیکچررز کے لحاظ سے قیمتوں میں معمولی فرق ہو سکتا ہے۔

تعمیراتی صنعت سے وابستہ ماہرین کے مطابق اگر خام مال یا توانائی کی قیمتوں میں نمایاں تبدیلی آتی ہے تو آئندہ دنوں میں پاکستان میں سریے کی قیمت بھی متاثر ہو سکتی ہے، اس لیے مارکیٹ کی صورتحال پر نظر رکھنا ضروری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری
  • پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان