پاکستان کا خصوصی طیارہ امدادی ٹیم اور سامان لے کر کولمبو پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) پاکستان کا خصوصی طیارہ C130 امدادی ٹیم اور سامان لے کر کولمبو پہنچ گیا۔ وزیر اعظم کی خصوصی ہدایات پر سری لنکا میں حالیہ سیلاب میں امداد کیلئے پاکستان آرمی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم اور سامان بھیجا گیا ہے۔ سری لنکن ڈپٹی منسٹر پورٹ اور پاکستان ہائی کمشنر سری لنکا نے پاکستانی ٹیم کا استقبال کیا۔ سیلاب متاثرین کیلئے حکومت پاکستان کی جانب سے جلد 200 ٹن کی امداد براستہ سمندر بھی پہنچ جائے گی۔ سری لنکن ڈپٹی منسٹر پورٹ نے پاکستانی ہائی کمشنر اور پاکستان کے امدادی دستے کا شکریہ ادا کیا اور ہر ممکن معاونت کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر پاکستانی ہائی کمشنر نے کہا کہ مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان سری لنکا کے ساتھ کھڑا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چوتھے روز بھی اضافہ کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 24 جولائی کیلیے اضافہ کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔
حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔