پنجاب کی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ ،9اضلاع کے ڈپٹی کمشنرزتبدیل ، تفصیلات سب نیوز پر
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
پنجاب کی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ ،9اضلاع کے ڈپٹی کمشنرزتبدیل ، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 3 December, 2025 سب نیوز
لاہور (سب نیوز)پنجاب حکومت نے 9اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کردیئے، نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ۔ملیحہ راشد کو ڈپٹی کمشنر خانیوال تعینات کردیا گیا،جہانزیب حسین لابر کو ڈپٹی کمشنر خوشاب تعینات کردیا گیا،احسان علی جمالی کو ڈپٹی کمشنر بھکر تعینات کردیا گیا
عائشہ رضوان کو ڈپٹی کمشنر چینوٹ تعینات کردیا گیا،عمران حسین رانجھا کو ڈپٹی کمشنر راجن پور تعینات کردیا گیا،سمیع اللہ فاروق کو ڈپٹی کمشنر ساہیوال تعینات کردیا گیا،خالد جاوید گورائیہ کو ڈپٹی کمشنر وہاڑی تعینات کردیا گیا،توقیر الیاس چیمہ کو ڈپٹی کمشنر کوٹ اددو تعینات کردیا گیا،آصف علی کو ڈپٹی کمشنر لیہ تعینات کردیا گیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی ممبران اسمبلی کو آزادقرار دینے کیخلاف درخواست خارج کردی پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی ممبران اسمبلی کو آزادقرار دینے کیخلاف درخواست خارج کردی پنجاب میں 25سال بعد پتنگ بازی کی مشروط اجازت، آرڈیننس جاری یوکرین جنگ، ٹرمپ تجاویز پر روس اور امریکا کے مذاکرات بے نتیجہ ختم، تعاون جاری رکھنے پر اتفاق آئی ایم ایف کی کرپشن پر رپورٹ، ذمہ داروں کیخلاف کارروائی نہ ہونے پر سینیٹ کمیٹی حکومت پر برہم گلگت بلتستان کے صوبائی انتخابات کا شیڈول جاری، 24جنوری کو پولنگ فیلڈ مارشل سے رائل سعودی لینڈ فورز کے کمانڈر کی ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیالCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سب نیوز
پڑھیں:
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر فیکٹریوں میں بوائلرز کی انسپیکشن کاحکم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
فیصل آباد(نامہ نگار) گذشتہ چند روز قبل جھمرہ روڈ پر واقٰع ایک کیمیکل فیکٹری میں ہونے والے دھماکے کے بعد جس میں درجنوں افراد ملازمین اور قریبی رہائشی ہلاک اور زخمی ہوئے تھے جس کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر فیصل آباد ڈویژن میں تمام صنعتی یونٹس/فیکٹریز کے بوائلرز،پریشر ویسلزکی استعداد کار کاازسر نو جائزہ لینے کے لئے جامع انسپکشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔دوران انسپکشن صنعتی یونٹ کی جیو ٹیگنگ ولوکیشن کے ساتھ این او سیز موجود ہونے کو بھی چیک کیا جائے گا جس کے لئے 4 نجی کمپینز کو 90 دن کا وقت دیا گیا ہے۔اس امر کا فیصلہ کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس میں کیا گیاجس میں انڈسٹریز،لیبر،سول ڈیفنس، ماحولیا ت سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور کمپنیز کے نمائندگان بھی موجود تھے۔کمشنر نے کہا کہ ایک محتاط اندازے کے مطابق ڈویڑن کے صنعتی یونٹس میں 12 سو سے زائد بوائلرز اور 6 ہزار سے زائد پریشر ویسلزموجود ہیں جن کی استعداد کار کااندازہ لگانا انتہائی ضروری ہے کیونکہ ایسے بوائلر اور پریشر ویسلز کی معیاد ختم ہونے پر ان کے پھٹنے اور خدانخواستہ انسانی جانوں کے ضیاع کا اندیشہ ہوتا ہیاسی مقصد کے لئے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔کمشنر نے کہا کہ ڈویڑنل انتظامیہ نے انفورسمنٹ کمیٹی بھی قائم کی ہے اور نجی کمپنیز کی طرف سے روزانہ کی بنیاد پرانسپکشن رپورٹ پر این او سیز کی عدم موجودگی سمیت دیگر ایس اوپیز کی تکمیل میں کوتاہی یا عدم توجہی پر صنعتی یونٹ کو سیل کردیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی(فیڈمک) کی انتظامیہ کو بھی پابند کیا گیا کہ وہ اپنی حدود میں قائم تمام صنعتی یونٹس،فیکٹریوں میں بوائلر/پریشر ویسلز کی درکار تقاضوں اور ان کی استعداد کار کو جانچ کرجامع رپورٹ 30 ایام میں کمشنر آفس کو بھجوائیں جس میں معمولی سی بھی غفلت یا لاپروائی کی کوئی گبجائش نہیں۔