لاہور ہائیکورٹ: انجینئر مرزا محمد علی نے ایف آئی اے تحقیقات کیخلاف درخواست دائر کردی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
لاہور:
مذہبی اسکالر انجینئر مرزا محمد علی نے ایف آئی اے کی تحقیقات کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔
انجینئر مرزا محمد علی نے ایڈووکیٹ نبیل جاوید کاہلوں کی وساطت سے درخواست دائر کی ہے جس میں ایف آئی اے اور پنجاب قرآن بورڈ کو فریق بنایا گیا ہے۔
مرزا محمد علی نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ایف آئی اے نے انہیں نوٹس جاری کیے بغیر تحقیقات شروع کر دی ہیں، ایف آئی اے نے سوشل میڈیا سے ویڈیو پر فتویٰ کے لیے پنجاب قرآن بورڈ بھجوا دی۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ پنجاب قرآن بورڈ نے پرانی ویڈیو پر درخواست گزار کو گنہگار قرار دیا ہے، پنجاب قرآن بورڈ کو کسی طرح کا فتویٰ جاری کرنے کا اختیار نہیں ہے، پنجاب قرآن بورڈ صرف قرآن پاک کی اشاعت کو دیکھتی ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت درخواست گزار کے خلاف جاری فتویٰ کو کالعدم قرار دے کر تحقیقات ختم کرنے کا حکم دے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مرزا محمد علی نے ایف آئی اے
پڑھیں:
طلبا کو امتحان میں شرکت سے روکنے کیخلاف داؤد یونیورسٹی سے جواب طلب
سندھ ہائیکورٹ نے طلبہ کو امتحان میں شرکت سے روکنے کیخلاف درخواست پر داؤد یونیورسٹی سے جواب طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ میں طلبہ کو امتحان میں شرکت سے روکنے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔
داؤد یونیورسٹی کا کوئی نمائندہ پیش نہیں ہوا۔ درخواستگزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ عدالتی حکم پر طلبہ کو امتحان میں بیٹھنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
درخواستگزارعزیر اور دیگر نے امتحان دے دیا ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ طلبہ کا امتحان ہوگیا ہے، یونیورسٹی کا جواب آجائے تو فیصلہ کریں گے۔
عدالت نے بعد ازاں سماعت ملتوی کردی۔