ہر سال 3 دسمبر کو دنیا بھر میں معذور افراد کا عالمی دن اس عزم کے ساتھ منایا جاتا ہے کہ معاشرے میں وہ تمام رکاوٹیں ختم کی جائیں جو جسمانی کمزوری کے باعث کسی بھی شہری کو مکمل زندگی گزارنے سے روکتی ہیں۔

لیکن آزاد جموں و کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں یہ دن محض ایک رسمی کارروائی محسوس ہوتا ہے کیونکہ شہر میں سہولیات کی وہ بنیادی شکل بھی میسر نہیں جو ایک معذور شہری کی آزادانہ نقل و حرکت کے لیے ضروری ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

مظفرآباد کی گلیاں، بازار، عوامی دفاتر اور پبلک پوائنٹس وہ تمام بنیادی تقاضے پورے نہیں کرتے جو کسی بھی بیسٹ پریکٹس شہر میں معذور افراد کے لیے لازمی سمجھے جاتے ہیں۔

نہ وہیل چیئر کے لیے تیار شدہ راستے موجود ہیں نہ اسٹیٹ آفسز اور اہم عمارتوں میں رسائی کے لیے ریمپ نہ ہی سڑک پار کرنے کے محفوظ پوائنٹس، جسمانی معذوری  کے ساتھ جینے والے شہریوں کے لیے شہر گویا مسلسل رکاوٹوں کا ایک جال بن چکا ہے۔

پیدائشی معذوری کے باعث وہیل چیئر پر انحصار کرنیوالے مظفرآباد کے رہائشی  محمد عدیل کے مطابق مسئلہ صرف جسمانی کمزوری کا نہیں بلکہ شہر کے ڈھانچے کی کمزوری کا ہے۔

مزید پڑھیں:

’ہمارے لیے شہر کا ہر راستہ ایک چیلنج ہے، دفاتر میں داخل ہونا ہو بازار جانا ہو یا سڑک پار کرنا ہر جگہ ہمیں یہ احساس دلایا جاتا ہے کہ شاید اس شہر کی تعمیر میں ہماری موجودگی کو کبھی مدنظر ہی نہیں رکھا گیا۔‘

رسائی کے اس بحران کے باعث معذور افراد عملی طور پر اپنے گھروں تک محدود ہونے کو ترجیح دیتے ہیں۔

معذور افراد اس بات پر زور دیتے ہیں کہ حکومت کو رسائی کے مسئلے کو عارضی اقدامات سے نہیں بلکہ مستقل اور سوچے سمجھے منصوبوں کے ذریعے حل کرنا ہوگا۔

وہ چاہتے ہیں کہ شہر کی تعمیر و ترقی میں انہیں برابر شہری سمجھا جائے اور انفراسٹرکچر ایسے اصولوں کے تحت تیار کیا جائے جو ہر فرد کے لیے قابلِ استعمال ہو۔

مزید پڑھیں:

ان کے مطابق مظفرآباد میں وہیل چیئر کے لیے مخصوص راستوں کی فراہمی سرکاری و نجی عمارتوں میں درست زاویے والے ریمپس اور اسپتالوں و تعلیمی اداروں میں مناسب سہولیات کی شمولیت نہ صرف ضرورت ہے بلکہ بنیادی شہری حق ہے۔

جب تک شہری منصوبہ بندی میں یہ نکات شامل نہیں کیے جائیں گے معذور افراد کی شمولیت خود مختاری اور باعزت زندگی کا سفر ادھورا ہی رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آزاد جموں و کشمیر چیلنج رسائی عالمی دن مظفرآباد معذود منصوبہ بندی وہیل چیئر.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: چیلنج عالمی دن وہیل چیئر معذور افراد وہیل چیئر کے لیے

پڑھیں:

اوباڑو: سوئی سدرن گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ، شہری شدید پریشان

شیرباز بلوچ:  اوباڑو میں سوئی سدرن گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔

 گیس کی شدید قلت کے باعث گھریلو صارفین کے چولہے بجھ گئے ہیں اور کھانا پکانا مشکل ہوچکا ہے۔

 شہریوں کا کہنا ہے کہ گیس نہ ہونے کی وجہ سے وہ مہنگی ایل پی جی خریدنے پر مجبور ہیں، جس سے گھریلو بجٹ شدید متاثر ہو رہا ہے.

 بازار میں ایل پی جی اور لکڑی کے نرخ بھی آسمان سے باتیں کرنے لگے ہیں، جس کے باعث سرد موسم میں شہری دوہری مشکلات کا شکار ہیں, گیس کی عدم فراہمی نے نہ صرف گھریلو زندگی متاثر کی ہے بلکہ کاروباری سرگرمیاں بھی بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 35 پیسے تک کمی کا امکان

شہریوں نے حکامِ بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر گیس کی لوڈشیڈنگ ختم کی جائے اور گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو درپیش مسائل کم ہوسکیں۔

متعلقہ مضامین

  • بینظیر انکم سپورٹ پروگرام: معذور افراد کی شمولیت کیلیے اہم اقدام
  • نادرا دفاتر میں معذور افراد کیلیے خصوصی سہولیات
  • نادرا کی جانب سے معذور افراد کی سہولت کے لیے اہم اعلان
  • معذوروں کا عالمی دن: سوچ بدلنے کا سفر
  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج "معذوروں کا دن" منایا جا رہا ہے
  • الخدمت سندھ کے تحت یوم معذوراں کے حوالے سے تقریبات
  • خصوصی افراد کا خیال رکھیں اور اُن کی شناخت کا احترام کریں
  • اوباڑو: سوئی سدرن گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ، شہری شدید پریشان
  • نارووال: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال معذور افراد میں وہیل چیئر تقسیم کررہے ہیں