2025-12-03@10:15:18 GMT
تلاش کی گنتی: 962
«غاصب صیہونی ریاست»:
اسلام ٹائمز: اگر ان تمام باتوں کو مدنظر رکھا جائے تو کہا جا سکتا ہے کہ اسرائیل اور اس کے عہدیداروں اور صیہونی آبادکاروں کا یہ خوف یا اسرائیل کی نابودی کا ڈرائونا خواب سو فیصد حقیقی اور نظریاتی بھی ہے۔ اسی لیے اسرائیل کے اندر خود ماہرین بارہا کہتے ہیں کہ اگر یہ مسائل حل نہ ہوئے تو ریاست مستقبل میں کمزور ہوسکتی ہے۔ یہی وہ ڈرائونا خواب ہے، جو ہمیشہ غاصب صیہونی ریاست کے دل و دماغ میں بے چینی کو جاری رکھے گا۔ یہی فلسطینی عوام، ان کی مزاحمت اور مزاحمت کی حمایت کرنے والے اتحادیوں کی کامیابی ہے۔ تحریر: ڈاکٹر صابر ابو مریم سیکرٹری جنرل فلسطین فائونڈیشن پاکستان غاصب صیہونیوں کی ناجائز ریاست اسرائیل جو 1948ء...
اسلام ٹائمز: علاقائی منظرنامے پر ایک اور اہم پیشرفت یہ ہے کہ موجودہ حالات میں ایران اور پاکستان باہمی طور پر ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم بنتے جا رہے ہیں۔ حالیہ سفارتی تحرکات، خصوصاً ڈاکٹر علی لاریجانی کا دورۂ پاکستان، پاک ایران تعلقات اور خطے کی بدلتی ہوئی صورتِحال میں غیر معمولی اہمیت کے حامل ہیں۔ پاکستان نہ صرف ایران اور چین کے درمیان ایک مؤثر پل کا کردار ادا کرسکتا ہے بلکہ دفاعی اور سرحدی سلامتی کے شعبوں میں بھی تعاون کو نئی جہت دے سکتا ہے۔ ایران، خصوصاً پاک ایران سرحد پر دہشتگرد عناصر کی سرکوبی کیلئے پاکستان کیساتھ مشترکہ اقدامات کا خواہاں ہے، جبکہ خطے میں اسلحہ کے توازن اور دفاعی تعاون کے معاملات میں بھی...
قابض صیہونی فورس نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس جنگجو رفع میں سرنگوں کے خلاف آپریشن کے دوران شہید کیے گئے، جنوبی غزہ کی سرنگوں میں درجنوں حماس جنگجو موجود ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ قابض اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ گذشتہ ہفتے کے دوران 40 سے زائد حماس جنگجوؤں کو شہید کر دیا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج کی غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، قابض صیہونی فورس نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس جنگجو رفع میں سرنگوں کے خلاف آپریشن کے دوران شہید کیے گئے، جنوبی غزہ کی سرنگوں میں درجنوں حماس جنگجو موجود ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق سرنگوں کے اوپر کے علاقے اسرائیلی فوج کے کنٹرول میں ہیں، جنوبی غزہ کے ٹنل نیٹ ورک...
اپنے ایک خطاب میں احمد ابوالغیط کا کہنا تھا کہ تاریخ اسرائیلی قبضے کی بجائے، فلسطینی ریاست کے قیام کیجانب بڑھ رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عرب لیگ کے سربراہ احمد ابوالغیط نے صیہونی رژیم کے بے شمار مظالم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس رژیم نے اپنا وحشی اور مجرمانہ چہرہ واضح کر دیا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے دن کے موقع پر اپنے خطاب میں کیا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں میں غاصب صیہونی رژیم قتل، تباہی اور قحط پھیلانے کا مرتکب ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل ایک ایسی فوج میں تبدیل ہو چکا ہے جو کھنڈرات پر قبضے کرتی ہے اور معصوم بچوں کو...
اسلام ٹائمز: غاصب صیہونی رژیم کی مغربی کنارے کے شمالی حصوں پر جارحیت کے دوران شدید بے رحمانہ مناظر دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ دو فلسطینی شہری المنتصر بااللہ عبداللہ اور یوسف اساسہ ایک عمارت کے باہر کھڑے تھے۔ جب صیہونی فوجیوں ان کے قریب آئے تو انہوں نے ہینڈز اپ کے طور پر اپنے دونوں ہاتھ اوپر اٹھا لیے لیکن صیہونی فوجیوں نے انتہائی قریب سے انہیں گولیوں کا نشانہ بنا کر شہید کر ڈالا۔ یہ افسوسناک واقعہ جمعرات کے روز پیش آیا ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ سب کچھ میڈیا کے کیمروں کے سامنے ہوا ہے اور پوری دنیا نے اسے دیکھا ہے۔ اس واقعے کے نتیجے میں پوری دنیا میں غم و غصے کی...
تجزیہ ایک ایسا پروگرام ہے جس میں تازہ ترین مسائل کے بارے میں نوجوان نسل اور ماہر تجزیہ نگاروں کی رائے پیش کی جاتی ہے۔ آپکی رائے اور مفید تجاویز کا انتظار رہتا ہے۔ یہ پروگرام ہر اتوار کے روز اسلام ٹائمز پر نشر کیا جاتا ہے۔ متعلقہ فائیلیںتجزیہ انجم رضا کے ساتھ موضوع: کیا اسرائیل جنگ بڑھانا چاہتا ہے؟ مہمان تجزیہ نگار: سید کاشف علی میزبان: سید انجم رضا پیشکش: آئی ٹائمز ٹی وی اسلام ٹائمز اردو موضوعات و سوالات لبنان اور فلسطین میں ہزاروں بار سیز فائر کی خلاف ورزی ؟ کیا اسرائیل جنگ بڑھانا چاہتا ہے؟ ڈاکٹر علی لاریجانی کا پاکستان کا اہم دورہ، کیا سعودیہ پاکستان ایران دفاعی معاہدہ خطہ کیلئے فائدہ مند ہے؟ جمعہ کے...
عید الجلاء کی مناسبت سے اپنے ایک جاری بیان میں سید عبدالمالک الحوثی کا کہنا تھا کہ برطانیہ نے اپنے 128 سالہ قیام کے دوران قتل، قحط اور بیماریوں کے پھیلاؤ سمیت وسیع پیمانے پر مظالم ڈھائے۔ اسلام ٹائمز۔ رواں شب یمن کی مقاومتی تحریک "انصار الله" کے سربراہ "سید عبدالمالک الحوثی" نے کہا کہ یمنی قوم، صیہونی جارحیت کے مقابلے میں کبھی بھی فلسطین، لبنان اور امت مسلمہ کو تنہاء نہیں چھوڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم وعدہ الہی پر ایمان کی بنیاد پر صیہونی رژیم کے زوال پر محکم یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار یمن کے یوم آزادی "عید الجلاء" کے موقع پر ایک جاری بیان میں کیا۔ عید الجلاء، "عدن" سے آخری...
المیادین کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی گولہ باری نے غزہ شہر کے مشرقی علاقوں، بیت لاہیا کے قصبے، البریج کیمپ کے مشرقی حصّے، رفح شہر، اور خان یونس کے مشرق میں واقع القرارہ اور بنی سہیلہ کو نشانہ بنایا۔ اسی طرح جنگی طیاروں نے شجاعیہ اور التفاح کے محلّوں (مشرقی غزہ) پر کئی فضائی حملے کیے اسلام ٹائمز۔ قابض اسرائیلی فوج نے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات غزہ کے مختلف علاقوں پر اپنے زمینی، سمندری اور فضائی حملوں میں شدت پیدا کر دی اور وسیع علاقے کو بمباری کا نشانہ بنایا۔ المیادین کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی گولہ باری نے غزہ شہر کے مشرقی علاقوں، بیت لاہیا کے قصبے، البریج کیمپ کے مشرقی حصّے، رفح شہر، اور خان یونس کے مشرق...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251129-01-2 سدیگورا (مانیٹرنگ ڈیسک) یوکرین کے شہر سدیگورا میں واقع تاریخی کنیسہ (یہودی عبادت گاہ) جسے کلویز قدیشہ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے،رات گئے نذرآتش کردیا گیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک شخص کسی طرح کنیسہ میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگیا اور آگ لگادی۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ شخص انتظار میں تھا اور جیسے ہی سیکورٹی گارڈ چند لمحوں کے لیے کسی کام سے گیا۔ اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مشتبہ شخص کنیسہ میں گھس گیا۔تاریخی یہودی عبادت گاہ میں آگ لگنے سے مقدس کتب جل گئیں اور عمارت کو بھی نقصان پہنچا ہے البتہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ملزم کو سیکورٹی گارڈ نے قابو میں...
اپنے ایک جاری بیان میں انصار اللہ کا کہنا تھا کہ جو لوگ تاریخ سے سبق نہیں لیتے اور اپنے دفاعی حق سے دستبردار ہو جاتے ہیں ان کا انجام بہت برا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یمن کی مقاومتی تحریک "انصار اللہ" کے پولیٹکل آفس نے اعلان کیا کہ وہ "دمشق" کے مضافات میں "بیت جن" پر صیہونی جارحیت کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے جاری بیان میں کہا کہ حالیہ صیہونی حملہ، شامی سالمیت کی واضح خلاف ورزی ہے جس کا مقصد قبضے کے دائرہ کو بڑھانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس علاقے کے باشندوں کی اسرائیلی فوجیوں کے خلاف شجاعانہ مزاحمت کو سراہتے ہیں۔ صرف جہاد اور مقاومت ہی دشمن سے نمٹنے کا ہتھیار ہیں۔...
یوکرین کے شہر سدیگورا میں واقع تاریخی کنیسہ (یہودی عبادت گاہ) جسے کلویز قدیشہ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے،رات گئے نذرآتش کردیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک شخص کسی طرح کنیسہ میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگیا اور آگ لگادی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ شخص انتظار میں تھا اور جیسے ہی سیکیورٹی گارڈ چند لمحوں کے لیے کسی کام سے گیا۔ اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مشتبہ شخص کنیسہ میں گھس گیا۔ تاریخی یہودی عبادت گاہ میں آگ لگنے سے مقدس کتب جل گئیں اور عمارت کو بھی نقصان پہنچا ہے البتہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ملزم کو سیکیورٹی گارڈ نے قابو میں کرکے پولیس کے حوالے کردیا جس سے تھانے میں کافی دیر...
یوکرین (ویب ڈیسک) شہر سدیگورا میں واقع تاریخی کنیسہ (یہودی عبادت گاہ) جسے کلویز قدیشہ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے،رات گئے نذرآتش کردیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک شخص کسی طرح کنیسہ میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگیا اور آگ لگادی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ شخص انتظار میں تھا اور جیسے ہی سیکیورٹی گارڈ چند لمحوں کے لیے کسی کام سے گیا۔ اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مشتبہ شخص عمارت میں گھس گیا۔ تاریخی یہودی عبادت گاہ میں آگ لگنے سے مقدس کتب جل گئیں اور عمارت کو بھی نقصان پہنچا ہے البتہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ملزم کو سیکیورٹی گارڈ نے قابو...
اپنے ایک جاری بیان میں قطر کی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم ہر اس کاوش کی حمایت کریں گے جس کے ذریعے شام کی سلامتی، استحکام اور علاقائی سالمیت کو محفوظ بنایا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ "دمشق" کے مضافاتی علاقے "بیت جن" پر صیہونی جارحیت کے خلاف دنیا بھر میں شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ اسی سلسلے میں قطر کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کیا، جس میں دوحہ نے موقف اپنایا کہ ہم دمشق کے دیہی علاقے میں آج قابض اسرائیلی فورسز کی دراندازی اور اس کے بعد ہونے والے حملوں کی سخت مذمت کرتے ہیں جس کے نتیجے میں کئی شامی شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ قطری وزارت خارجہ نے کہا کہ...
اسلام ٹائمز: مغربی کنارے کی تاریخ مختلف قسم کے نشیب و فراز سے بھری پڑی ہے اور وہ غاصب صیہونی رژیم کے ظلم و ستم سے لہو لہو ہے۔ 7 اکتوبر 2023ء کے دن طوفان الاقصی آپریشن اور اس کے بعد غزہ جنگ کے آغاز سے اب تک صیہونی فوج نے مغربی کنارے کو بارہا جارحیت اور بربریت کا نشانہ بنایا ہے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اس دوران تقریباً 1 ہزار فلسطینی شہری شہید ہو چکے ہیں۔ صرف اکتوبر 2023ء سے 2024ء کے آخر تک غاصب صیہونی فوج نے 1860 مرتبہ مغربی کنارے پر جارحیت کی ہے۔ ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اکثر مواقع پر صیہونی فوجیوں نے غیر قانونی شدت پسندی کا مظاہرہ...
اپنے ایک جاری بیان میں حماس کا کہنا تھا کہ اس طرح کے واقعات صیہونی رژیم کی خطے میں افراتفری پھیلانے کی پالیسی کا تسلسل ہیں کہ اس وقت جس کا نشانہ ہمارا برادر عرب ملک بنا ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شام کے دارالحکومت "دمشق" کے مضافاتی علاقے "بیت جن" پر صیہونی جارحیت کے خلاف دنیا بھر میں شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ اسی سلسلے میں فلسطین کی مقاومتی تحریک "جہاد اسلامی" نے کہا کہ بیت جن کے خلاف صیہونی جارحیت ظاہر کرتی ہے کہ یہ رژیم ہمارے خطے میں عدم استحکام اور شرارت کا منبع ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل، جنگ کے دائرے کو وسیع کرنا چاہتا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ہم بیت جن...
اپنے ایک بیان میں حزب الله کے پارلیمانی رکن کا کہنا تھا کہ مختلف ممالک بالخصوص امریکہ، اسرائیل اور ان کے حواری اپنی سازشوں و چالوں کے باوجود، مزاحمت کی شمع نہیں بجھا سکتے۔ اسلام تائمز۔ لبنانی پارلیمنٹ میں "حزب الله" كے سیاسی دھڑے "الوفاء للمقاومۃ" كے پارلیمانی ركن "علی عمار" نے کہا کہ جب تک ہماری سرزمین پر اسرائیلی قبضہ باقی ہے اور ہمارے مقدسات کی توہین کا سلسلہ جاری ہے، اُس وقت تک مقاومت، کبھی بھی غیر مسلح نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ جب تک اسرائیل، بین الاقوامی قراردادوں اور معاہدوں پر عمل نہیں کرتا، تمام مقبوضہ مقامات سے پیچھے نہیں ہٹتا، قیدیوں کو رہا نہیں کرتا اور زمینی، بحری و فضائی جارحیت کی تمام شکلوں...
آسٹریلیا نے ایرانی فوج کو دہشت گردوں کی سرپرستی کرنے والا ادارہ قرار دے دیا آسٹریلیا نے ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کور (IRGC) کو باضابطہ طور پر دہشت گردی کی ریاستی سرپرستی کرنے والے اداروں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔ آسٹریلوی وزیرِ خارجہ پینی ویونگ نے بتایا کہ انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق IRGC نے آسٹریلیا میں یہودی کمیونٹی کے خلاف حملوں کی منصوبہ بندی کی تھی۔ واضح رہے کہ اس سال اگست میں سڈنی اور میلبورن میں دو یہودی اداروں کو نشانہ بنانے کی آتشزدگی کی وارداتوں کے لیے ایران پر ہدایات دینے کا الزام بھی لگا تھا۔ اسی سلسلے میں آسٹریلوی حکومت نے تہران کے سفیر کو سات دن میں ملک چھوڑنے کی ہدایت دی،...
آسٹریلیا نے ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کور (IRGC) کو باضابطہ طور پر دہشت گردی کی ریاستی سرپرستی کرنے والے ادارے کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔ آسٹریلوی وزیرِ خارجہ پینی ویونگ نے کہا کہ انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق آئی آر جی سی نے آسٹریلیا کی یہودی کمیونٹی کے خلاف ہونے والے حملوں کی منصوبہ بندی کی تھی۔ آسٹریلیا نے رواں برس اگست میں ایران پر سڈنی اور میلبورن میں دو یہودی اداروں کو نشانہ بنانے والی آتشزدگی کی وارداتوں کی ہدایت دینے کا الزام لگایا تھا۔ اسی سلسلے میں آسٹریلوی حکومت نے منگل کے روز تہران کے سفیر کو ملک چھوڑنے کے لیے سات دن کی مہلت بھی دی، جو کہ دوسری جنگِ عظیم کے بعد...
اسلام ٹائمز: بیروت پر غاصب صیہونی رژیم کے جارحانہ حملوں کے بعد حزب اللہ لبنان کی سیاسی کونسل کے نائب صدر محمود قماطی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے "نئی ریڈ لائن" سے عبور کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا: "حزب اللہ کے اس مرکزی رہنما کی ٹارگٹ کلنگ کے جواب میں انتقامی کاروائی کے لیے تمام آپشنز زیر غور ہیں۔" دوسری طرف لبنان کے حکومتی عہدیدار تناو کم کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں اور اس مقصد کے لیے لبنانی صدر جوزف عون نے عالمی برادری سے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور ان سے کہا ہے کہ وہ لبنان اور لبنانی عوام پر غاصب صیہونی رژیم کی فوجی جارحیت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وارسا: پولینڈ اور اسرائیل کے درمیان ہولوکاسٹ سے متعلق تاریخی بیانیے کے معاملے پر نیا سفارتی تنازع کھڑا ہوگیا ہے، پولینڈ کے وزیر خارجہ رادوسواف سکوورسکی نے اسرائیلی سفیر کو طلب کرکے اسرائیلی یادگاری ادارے یاد و شیم کی ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر سخت اعتراض اٹھایا اور باضابطہ تصحیح کا مطالبہ کیا۔(یاد و شیم ایک اسرائیلی ادارہ ہے جو ہولوکاسٹ کی تاریخ محفوظ کرتا ہے، اس پر تحقیق کرتا ہے اور نازی ظلم میں مارے گئے یہودیوں کی یادگاروں کی دیکھ بھال کرتا ہے۔)بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق پولش وزارتِ خارجہ نے اسے تاریخی مسخ شدہ تاثر قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پوسٹ غلط طور پر یہ ظاہر کرتی ہے کہ یہودیوں پر پابندی پولینڈ کی...
تل ابیب: اسرائیل نے مقبوضہ علاقوں میں یہودی آبادکاروں کی تعداد بڑھانے کے لیے ایک نیا قدم اٹھاتے ہوئے بھارت میں آباد بنی میناشے قبیلے کو اسرائیل منتقل کرنے کا منصوبہ منظور کر لیا ہے، اس منصوبے کا مقصد اسرائیل کے شمالی حصے کو مزید مستحکم کرنا اور وہاں یہودی آبادی میں اضافہ کرنا ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی مرحلے میں 2026 کے دوران بنی میناشے قبیلے کے 1200 افراد کو اسرائیل منتقل کیا جائے گا جب کہ 2030 تک مزید 6 ہزار افراد کی آبادکاری مکمل کی جائے گی۔ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اس منصوبے کو اہم اور صیہونی فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بنی میناشے کی آبادکاری سے شمالی اسرائیل کو مضبوط بنانے...
اپنے ایک جاری بیان میں ایڈمرل علی شمخانی کا کہنا تھا کہ ہمیں اگر صیہونی رژیم کو سبق سکھانا ہے تو صرف اور صرف مقاومتی محاذ کو مضبوط بنانا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی دفاعی کونسل میں رہبر معظم انقلاب کے نمائندے ایڈمرل "علی شمخانی" نے "حزب الله" کے نام ایک تعزیتی پیغام جاری کیا۔ جس میں انہوں نے اس مقاوتی تحریک کے کمانڈر "هیثم علی طباطبایی" اور ان كے ساتھیوں كی صیہونی حملے میں شہادت پر لبنانی عوام، حزب الله و استقامتی محاذ سے تسلیت كا اظہار كیا۔ علی شمخانی نے اپنے پیغام میں زور دیا كہ تل ابیب کے جرائم کا سلسلہ، نہ صرف صیہونیوں کے لیے محفوظ مستقبل کو خطرے میں ڈالے گا بلکہ اس...
قابض اسرائیل کی چینل سات نے اپنے عسکری تجزیے میں بتایا کہ القسام کی ایک خفیہ یونٹ نے سنہ 2018ء سے تقریباً ایک لاکھ اسرائیلی فوجیوں اور افسران کا پانچ برس تک مسلسل پیچھا کیا۔ چینل کے مطابق تقریباً 2 ہزار 500 کارکنان پر مشتمل اس خفیہ یونٹ نے متعدد جعلی اور اصل اکاؤنٹس کے ذریعے واٹس ایپ کے بند گروپوں اور مختلف سماجی پلیٹ فارمز تک رسائی حاصل کی جن میں لڑاکا یونٹوں کے مخصوص گروپس بھی شامل تھے۔ اسلام ٹائمز۔ القسام بریگیڈ کے انتہائی دقیق اور ہمہ جہت خفیہ نظام اور سائبر وار فیئر کے انکشاف نے صیہونی میڈیا اور عسکری حلقوں میں کھلبلی مچ گئی ہے جس کی وجہ سے صیہونی فوج کو سنگین سکیورٹی چیلنجز اور...
اپنے ایک بیان میں زئیو ایلکن کا کہنا تھا کہ حالیہ جنگ کے تجربے نے ثابت کیا کہ اس مقصد کو حاصل کرنا نہ تو اسرائیلی فوج کیلیے ممکن ہے اور نہ ہی غیر ملکی امن دستوں کیلیے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل میں یروشلم امور کے وزیر اور صیہونی رژیم کی سیکورٹی کابینہ کے رکن "زئیو ایلکن" نے اعتراف کیا کہ بین الاقوامی امن فورس کے ذریعے حماس کو غیر مسلح کرنے کی تجویز زمینی حقائق کے برخلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان دنوں سیاسی حلقوں میں زیر بحث آنے والا کوئی بھی بین الاقوامی منصوبہ، حماس کی فوجی صلاحیتوں یا غزہ پٹی میں جنگ کے پیچیدہ ماحول کی درست تشخیص پر مبنی نہیں۔ زئیو ایلکن نے حماس کو غیر مسلح...
اپنے ایک بیان میں صیہونی اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت بنیادی طور پر کرپٹ ہے جو اسرائیل کو آہستہ آہستہ تباہ کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی اپوزیشن لیڈر "یائیر لیپڈ" نے اعلان کیا کہ "نتین یاہو" کی حکومت جانتی ہے کہ آئندہ انتخابات میں انہیں شکست ہو جائے گی اسی لئے وہ الیکشن ملتوی کرانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔ یہ حکومت بنیادی طور پر کرپٹ ہے جو اسرائیل کو آہستہ آہستہ تباہ کر رہی ہے۔ یائیر لیپڈ نے کہا کہ میں ایسے مباحثوں میں حصہ لینے کے لیے تیار نہیں جو یہ عوامی تاثر بناتے ہیں کہ شاید کہیں ہم ہار نہ جائیں، حالانکہ جب بھی انتخابات ہوئے تو ہم ہی جیتیں گے۔ یاد...
پاکستان نے غزہ میں اسرائیلی قابض افواج کے حالیہ حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے جن کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہریوں خصوصاً خواتین اور بچوں کی شہادتیں رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایسے اقدامات بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اور حال ہی میں شرم الشیخ میں طے پانے والے امن معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حملے خطے میں دیرپا امن و استحکام کے لیے جاری بین الاقوامی کوششوں کو بھی شدید نقصان پہنچاتے ہیں۔ حکومتِ پاکستان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ فوری اقدامات کرتے ہوئے اسرائیلی جارحیت اور جنگ بندی...
غزہ میں قابض صیہونی فورسز کی وحشیانہ کارروائیاں جاری ہیں اور جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں سامنے آئی ہیں۔ غزہ سٹی، دیرالبلاح، رفاہ اور نصیرات میں فضائی حملوں کے نتیجے میں 24 فلسطینی شہید اور بیسیوں زخمی ہو گئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ اسپتال، اسکول اور پناہ گاہیں بھی مسلسل حملوں کی زد میں ہیں، جبکہ شدید غذائی بحران کے باعث شہریوں کی زندگی مزید مشکلات کا شکار ہے۔ اسرائیل کی مغربی کنارے میں بھی پرتشدد کارروائیاں جاری ہیں، جس سے خطے میں انسانی بحران اور کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔
اپنے ایک خطاب میں حجّہ لحبیب کا کہنا تھا کہ ہماری جانب سے ضروری انسانی امداد، غزہ کی سرحدوں پر موجود ہے لیکن صیہونی رژیم بہت محدود مقدار میں اس امداد کو غزہ میں داخلے میں کی اجازت دے رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یورپی یونین کی ڈزاسٹر مینجمنٹ کی کمشنر "حجّہ لحبیب" نے کہا کہ غزہ کو بھیجی جانے والی امداد کو سیاسی نہیں بنانا چاہیے اور اسے فوجی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے سے گریز کرنا چاہئے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار برسلز میں یورپی یونین کے وزرائے خارجہ اجلاس کے دوران اپنے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر حجّہ لحبیب نے واضح کیا کہ صیہونی رژیم نے غزہ کی پٹی میں صرف تھوڑی سی امداد کے...
رپورٹ کے مطابق ایرانی ہیکرز کے ایک گروپ نے اسرائیلی دفاعی صنعتوں میں کام کرنے والے 10 سینئر انجینئرز اور ملازمین کے ناموں، تصاویر اور ذاتی تفصیلات کو جمعہ کی شب آن لائن شائع کر دیا اور ساتھ ہی ان کے موجودہ مقامات کی معلومات کے عوض 10,000 ڈالر کا انعام دینے کا اعلان بھی کیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ ایرانی ہیکرز نے صیہونی دفاعی صنعت سے وابستہ سینئر انجینئرز اور ملازمین کی ذاتی تفصیلات لیک کر دی ہیں۔ اسرائیلی نیوز سائٹ وائی نیٹ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی ہیکرز کے ایک گروپ نے اسرائیلی دفاعی صنعتوں میں کام کرنے والے 10 سینئر انجینئرز اور ملازمین کے ناموں، تصاویر اور ذاتی تفصیلات کو جمعہ کی شب آن...
اسرائیل نے الزیتون، خان یونس اور شجاعیہ میں بے گھر افراد کو نشانہ بنایا، شہید ہونے والوں میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کی جانب سے غزہ امن معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ صیہونی فورسز کے غزہ میں فضائی حملے میں مزید 28 فلسطینی شہید کر دیئے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، اسرائیل نے الزیتون، خان یونس اور شجاعیہ میں بے گھر افراد کو نشانہ بنایا، شہید ہونے والوں میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔ 10 اکتوبر سے اب تک 279 فلسطینی شہید جبکہ 652 افراد زخمی ہوچکے، اسرائیل نے 393 بار معاہدے کی خلاف ورزی کی، غزہ میں شدید بارشوں سے بھی مشکلات بڑھ گئیں، 70 ہزار خاندان متاثر ہوئے۔
اپنے ایک بیان میں لبنانی پارلیمنٹ کے سپیکر کا کہنا تھا کہ بدقسمتی کی بات ہے کہ بیروت، اقوام متحدہ کی قرارداد 1701 پر کاربند رہنے کے باوجود مورد مذمت و تنقید ٹہرا ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لبنانی پارلیمنٹ کے سپیکر "نبیہ بیری" نے کہا کہ اسرائیلی دشمن، نہتے لبنانی شہریوں اور املاک کو مسلسل اپنی جارحیت کا نشانہ بنا رہا ہے۔ جس کی تازہ ترین مثال الطیری میں ہونے والا حملہ ہے۔ بدقسمتی کی بات ہے کہ لبنان، اقوام متحدہ کی قرارداد 1701 پر کاربند رہنے کے باوجود مورد مذمت و تنقید ٹہرا ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضروری ہے کہ سلامتی کونسل میں لبنان، اسرائیل کے خلاف اپنی شکایات درج کرواتا رہے۔ انہوں نے صیہونی رژیم...
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے جس مقام کو نشانہ بنایا، وہاں حماس کے ارکان موجود تھے، جو اسرائیل کے خلاف کارروائیوں کی تیاری کر رہے تھے، تاہم اسرائیلی فوج نے اس دعوے کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا۔ اسلام ٹائمز۔ جنگی جنون میں مبتلا اسرائیل باز نہ آیا، جنگ بندی معاہدے کی دھجیاں اڑادیں، آج پھر لبنان پر حملہ کردیا, جس کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق ہوگئے. لبنانی وزارت صحت نے تصدیق کی کہ اسرائیلی فوج نے جنوبی علاقے صیدون میں فضائی حملہ کیا، اسرائیل کی جانب سے پناہ گزینوں کے زیر استعمال اوپن اسپورٹس گراؤنڈ کو نشانہ بنایا گیا، حملے میں 13 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ...
مقبوضہ مغربی کنارے میں کار سے ٹکرانے اور چاقو حملے میں ایک شخص ہلاک اور تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بیت لحم اور ہیبرون کے درمیان اسرائیلی بستیوں کے ایک جھرمٹ کے داخلی راستے پر ٹریفک جنکشن پر ایٹزیون پر حملہ کیا گیا ہے۔ حملہ آوروں نے پہلے اپنی کار سے بیریئر کو توڑا اور لوگوں کو کچلنے کی کوشش کی اور ناکامی پر باہر آکر راہگیروں پر چاقو کے وار کیے۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ حملے دہشت گردی کی واردات ہے جسے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت انجام دیا گیا۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ دو حملہ آوروں کو موقع پر ہی گولیاں مار کر بھی ہلاک کر دیا تاہم مکمل تفصیلات...
غاصب صیہونی رژیم کے عبری میڈیا نے قابض اسرائیلی فوج سے نقل کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ تل ابیب کیجانب سے لبنانی مزاحمت کیخلاف جنگ کا ایک نیا دور شروع کیا جا رہا ہے جبکہ اس کی وقوع پذیری میں صرف 1 ہی سوال باقی ہے اور وہ یہ کہ "آج یا کل؟" اسلام ٹائمز۔ ایک ایسے وقت میں کہ جب لبنانی حکومت، قابض صیہونی رژیم کے ساتھ طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کی "مکمل پاسداری" پر عمل پیرا اور قابض صیہونی رژیم، اس معاہدے میں مندرج اپنے عہد و پیمان کی روزانہ کی بنیاد پر کھلی خلاف ورزیوں میں مصروف ہے، عبری زبان کے اسرائیلی اخبار معاریو نے قابض اسرائیلی فوج سے نقل کرتے ہوئے لکھا ہے...
غاصب صیہونی رژیم کے عبری میڈیا نے قابض اسرائیلی فوج سے نقل کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ تل ابیب کیجانب سے لبنانی مزاحمت کیخلاف جنگ کا ایک نیا دور شروع کیا جا رہا ہے جبکہ اس کی وقوع پذیری میں صرف 1 ہی سوال باقی ہے اور وہ یہ کہ "آج یا کل؟" اسلام ٹائمز۔ ایک ایسے وقت میں کہ جب لبنانی حکومت، قابض صیہونی رژیم کے ساتھ طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کی "مکمل پاسداری" پر عمل پیرا اور قابض صیہونی رژیم، اس معاہدے میں مندرج اپنے عہد و پیمان کی روزانہ کی بنیاد پر کھلی خلاف ورزیوں میں مصروف ہے، عبری زبان کے اسرائیلی اخبار معاریو نے قابض اسرائیلی فوج سے نقل کرتے ہوئے لکھا ہے...
جنوبی مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی زندگی اجیرن،مسجد عبادت کیلئے بند کردی تمام داخلی راستے، چوکیاں اور گلیاں سیل،یہودی آباد کاروں کا اشتعال انگیز مارچ قابض اسرائیلی فورسز نے جنوبی مغربی کنارے کے شہر الخلیل (حیبرون) کے قدیم علاقے میں سخت کرفیو نافذ کر دیا ہے اور مسجدِ ابراہیمی کو مکمل طور پر مسلمانوں کے لیے بند کر دیا ہے۔ پابندیاں ایک یہودی مذہبی تہوار کے موقع پر لگائی گئی ہیں جس کے تحت آباد کاروں کو شہر میں آزادانہ رسائی فراہم کی جا رہی ہے۔ مقامی رہائشیوں اور سرگرم کارکنوں کے مطابق جمعے کی صبح سے شہر کے پرانے محلے غیث، سلايمہ، جابر، السہلہ، تل رمیدہ اور وادی الحصین بند ہیں۔ اسرائیلی فوج نے تمام داخلی راستے، چوکیاں اور...
یہودیوں کا مغربی کنارے میں مسجد پر حملہ‘ توڑ پھوڑ‘ آگ لگادی،اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مقبوضہ بیت المقدس /غزہ /تل ابیب /ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) یہودیوں نے مغربی کنارے میں مسجد پر حملہ کرکے توڑ پھوڑ کی اور اسے آگ لگا دی گئی۔ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابقمقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آباد کاروں کی تازہ ترین مظالم میں ایک مسجد کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی آباد کاروں نے مسجد پر حملہ کرکے اس میں توڑ پھوڑ کی اور اسے نذر آتش کردیا۔ مزید برآں اس پر گریفیٹی کا اسپرے کیا اور فلسطینیوں کے خلاف نسل پرستانہ جملے لکھے۔ اوقاف اور مذہبی امور کی وزارت نے کہا کہ آباد کاروں نے شمالی مغربی کنارے میں گاؤں سلفیت کے قریب الحاجہ حمیدہ مسجد...
اپنی ایک رپورٹ میں صیہونی نیوز ویب کا کہنا تھا کہ بدامنی اور اپنے فوجیوں کی ہلاکتوں کے امکان کے باعث دوسرے ممالک، غزہ میں اپنی افواج بھجوانے سے کترا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی وزیراعظم "نتین یاہو" نے کہا کہ ہتھیاروں سے پاک غزہ منصوبہ ترک نہیں کیا جا سکتا۔ ہم اس مسئلے کو کابینہ میں اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں نہیں جانتا کہ غزہ میں کب تک جنگ بندی نافذ العمل رہے گی۔ اس سلسلے میں عبرانی ویب سائٹ واللا نے رپورٹ دی کہ ٹرمپ انتظامیہ، اسرائیل پر جنگ بندی کے دوسرے مرحلے میں داخل ہونے کے لئے دباو ڈال رہی ہے، جس سے صیہونی حلقوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ امر...
اسرائیلی فورسز نے الخلیل (ہیبرون) کے قدیم شہر میں فلسطینیوں پر کرفیو نافذ کر رکھا ہے اور غیر قانونی آبادکاروں کو ایک یہودی تہوار منانے کی اجازت دینے کے لیے مسجدِ ابراہیمی مسلمانوں کے لیے بند کر دی ہے۔ ہیبرون ڈیفنس کمیٹی کے رکن اور مقامی رہائشی عارف جابر نے انادولو کو بتایا کہ جمعے کی صبح سے پرانے شہر کے کئی علاقوں میں کرفیو نافذ ہے۔ ان کے مطابق اسرائیلی فورسز نے قدیم شہر جانے والے تمام فوجی چیک پوائنٹس بند کر دیے ہیں اور آمدورفت مکمل طور پر روک دی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: اسرائیل نے مزید 15 فلسطینیوں کی لاشیں واپس کردیں بہت سے فلسطینیوں کو اپنے گھروں میں واپس جانے کی اجازت نہیں ملی اور...
:صیہونی افواج نے تاریخی ابراہیمی مسجد کو کرفیو لگا غیر قانونی آباکاروں کیلیے کھول دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 16 November, 2025 سب نیوز اسرائیلی فورسز نے حیبرون کے قدیمی شہر میں کرفیو عائد کر دیا اور تاریخی ابراہیمی مسجد کو مسلم عبادت گزاروں کے لیے بند کر دیا ہے تاکہ غیر قانونی آبادکار یہودی تعطیلات منا سکیں۔ مقامی سرگرم کارکنوں کے مطابق اسرائیلی فورسز نے جمعہ کی صبح سے قدیمی شہر کے مختلف محلے میں کرفیو نافذ کر رکھا ہے جس کی وجہ سے فلسطینی شہریوں کو اپنے گھروں تک رسائی حاصل نہیں ہو سکی۔ کرفیو کی وجہ سے کئی فلسطینی شہری اپنے گھروں تک واپس نہیں جا سکے اور انہیں حیبرون میں رشتہ داروں کے یہاں رات گزارنی...
مقبوضہ بیت المقدس (ویب ڈیسک) اسرائیلی فورسز نے ہبرون (الخلیل) کے قدیمی شہر میں کرفیو عائد کر دیا اور تاریخی ابراہیمی مسجد کو مسلم عبادت گزاروں کے لیے بند کر دیا ہے تاکہ غیر قانونی آبادکار یہودی تعطیلات منا سکیں۔ مقامی سرگرم کارکنوں کے مطابق اسرائیلی فورسز نے قدیمی شہر کے مختلف علاقوں میں کرفیو نافذ کر رکھا ہے جس کی وجہ سے فلسطینی شہریوں کو اپنے گھروں تک رسائی حاصل نہیں ہو سکی اور انہیں حیبرون میں رشتہ داروں کے یہاں رات گزارنی پڑی۔ یہ کرفیو اسرائیل کی جانب سے ابراہیمی مسجد کے باقی حصے پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے اور اسے ایک عبادت گاہ میں تبدیل کرنے کی کوششوں کے دوران لگایا گیا ہے۔ یہودیوں کے جشن...
یہودی آبادکاروں نے مغربی کنارے کے شمالی علاقے میں واقع گاؤں دیر استیا میں مسجد پر حملہ کر دیا، مسجد میں توڑ پھوڑ کی اور آگ لگا دی۔ دیواروں پر نسل پرستانہ جملے لکھے۔ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے کارروائیوں کے دوران 15 فلسطینیوں کو گرفتار بھی کیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کی غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں نہ تھم سکیں۔ غزہ کے ساتھ ساتھ مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فوج اور غیر قانونی یہودی آبادکاروں کی کارروائیاں جاری ہیں۔ یہودی آبادکاروں نے مغربی کنارے کے شمالی علاقے میں واقع گاؤں دیر استیا میں مسجد پر حملہ کر دیا، مسجد میں توڑ پھوڑ کی اور آگ لگا دی۔ دیواروں پر نسل پرستانہ جملے لکھے۔ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی...
ابراہیمی مسجد حیبرون کے قدیمی شہر میں واقع ہے، جو اسرائیلی فوج کے مکمل کنٹرول میں ہے اور یہاں تقریباً 400 غیر قانونی آبادکار مقیم ہیں، جن کی حفاظت کے لیے 1500 اسرائیلی فوجی موجود ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی فورسز نے حیبرون کے قدیمی شہر میں کرفیو عائد کر دیا اور تاریخی ابراہیمی مسجد کو مسلم عبادت گزاروں کے لیے بند کر دیا ہے، تاکہ غیر قانونی آبادکار یہودی تعطیلات منا سکیں۔ مقامی سرگرم کارکنوں کے مطابق اسرائیلی فورسز نے جمعہ کی صبح سے قدیمی شہر کے مختلف محلوں میں کرفیو نافذ کر رکھا ہے، جس کی وجہ سے فلسطینی شہریوں کو اپنے گھروں تک رسائی حاصل نہیں ہوسکی۔ کرفیو کی وجہ سے کئی فلسطینی شہری اپنے گھروں تک واپس نہیں...
مسئلہ فلسطین کوئی اچانک پیدا ہونے والا تنازع نہیں، بلکہ ایک صدی پرانی منصوبہ بندی کا تسلسل ہے۔ صیہونیوں نے فلسطین پر قبضے اور خطے پر تسلط کے لیے اپنی تحریک کا آغاز بہت پہلے کر دیا تھا، اگر تاریخ کے اوراق پلٹے جائیں تو ہمیں نپولین بونا پارٹ کے دور میں بھی یہ نظریہ نظر آتا ہے کہ یہودیوں کے لیے ایک علیحدہ وطن قائم کیا جائے۔ نپولین اگرچہ اس خواب کو پورا نہ کر سکا، لیکن صیہونی تحریک نے برطانوی استعماری طاقتوں کے سہارے اسے حقیقت کا روپ دیا اور یوں 1948 میں اسرائیل نامی غاصب ریاست وجود میں آگئی۔ یہ وہ لمحہ تھا جب غرب ایشیاء کی تاریخ ہمیشہ کے لیے بدل گئی۔ خطے میں جنگ، قبضے،...
ساڑھے چار سو سے زائد ممتاز یہودیوں نے اقوامِ متحدہ ، یورپی یونین ، عالمی عدالتِ انصاف اور جنگی جرائم کی بین الاقوامی عدالت سمیت ہر متعلقہ ادارے سے تحریری اپیل کی ہے کہ غزہ میں نام نہاد جنگ بندی کو نسل کش اسرائیلی پالیسیاں درگزر کرنے کے لیے بطور پردہ استعمال کرنے کے بجائے بلا امتیاز احتساب کیا جائے تاکہ اس دنیا کے لوگوں کا موجودہ عالمی نظام پر اعتماد بحال ہو سکے اور اس سے کھلواڑ کرنے والے آیندہ دس بار سوچیں۔بصورتِ دیگر ’’ جس کی لاٹھی اس کی بھینس ‘‘ کا نظریہ دنیا کو اپنی لپیٹ میں اور زیادہ لے کر ناقابلِ تلافی نقصان پہنچائے گا۔ جن ممتاز شخصیات نے اس اپیل پر دستخط کیے ہیں ان...
اپنی ایک رپورٹ میں ہیومن رائٹس کا کہنا تھا کہ سال کے آغاز سے اب تک صیہونیوں نے ویسٹ بینک میں 45 بچوں کو شہید کیا۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے ہیومن رائٹس نے کہا کہ مقبوضہ سرزمین سے فلسطینیوں کی مستقل بے دخلی جنگی جرائم کی حد تک پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا مغربی کنارے پر خودمختاری کا دعویٰ اور اس کے کچھ حصوں کو اپنے ساتھ ملا لینا، بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ہیومن رائٹس نے اپنے جاری بیان میں مزید کہا کہ غاصب صیہونی آباد کاروں و فورسز کا فلسطینیوں کے گھروں کو تباہ کرنا اور اموال کو لوٹنا انسانی حقوق کے نظام کی پامالی ہے۔ اقوام متحدہ کی جانب...
اپنے ایک ٹویٹ میں ایدی كوھن كا کہنا تھا کہ تمہارے پاس اس کانفرنس کو ملتوی کرنے کیلئے صرف آج کے دن کی مہلت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خبررساں اداروں نے رپورٹ دی کہ "شام" کے شہر حلب میں طوفان الاقصی کانفرنس ملتوی کر دی گئی۔ یہ کانفرنس، اس وقت ملتوی کی گئی جب ایک صیہونی صحافی "ایدی کوھن" نے شام پر قابض باغی سربراہ "ابو محمد الجولانی" کو سنگین نتائج کی دھمکی دی۔ اس حوالے سے ایدی کوھن نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم "ایکس" پر جولانی رژیم کو انتباہ جاری کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ تمہارے پاس اس کانفرنس کو ملتوی کرنے کے لئے صرف آج کے دن کی مہلت ہے۔ اس کے علاوہ اس اقدام پر شامی وزیر...
دوسری جانب، اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں تازہ کارروائیوں کے دوران 25 فلسطینی شہریوں کو گرفتار کیا۔ رپورٹ کے مطابق طولکرم کے قریب دیر الغصون کے علاقے میں تین نوجوانوں کو گھروں پر چھاپے مار کر حراست میں لیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں نے ایک مسجد کو آگ لگا دی جبکہ اسرائیلی فورسز نے مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران 25 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔ فلسطینی خبر رساں ادارے وفا نیوز ایجنسی کے مطابق واقعہ مغربی کنارے کے شہر سلفیت کے قریب پیش آیا، جہاں اسرائیلی آبادکاروں نے مسجد کے دروازے پر آتش گیر مواد چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش کی۔ رپورٹ کے مطابق آبادکاروں نے مسجد کی دیواروں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انسانیت کے مستقبل اور دنیا کے امن کو امریکی و صیہونی عزائم اپنی گرفت میں لے چکے ہیں، اب امریکا اسرائیل میں غزہ کی سرحد کے قریب 50 کروڑ ڈالر مالیت کا بڑا فوجی اڈہ قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے ۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا اسرائیل میں غزہ کی سرحد کے قریب 50 کروڑ ڈالر مالیت کا بڑا فوجی اڈہ قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے تاکہ فلسطینی علاقے میں جنگ بندی کے معاہدے کے نفاذ کی نگرانی کی جا سکے۔ اس اڈے میں بین الاقوامی ٹاسک فورس ہوگی جو غزہ میں جنگ بندی کے نفاذ کے لیے قائم کی جائے گی اور یہاں چند ہزار امریکی فوجی تعینات ہوں گے، یہ منصوبہ...
اپنے ایک انٹرویو میں حازم قاسم کا کہنا تھا کہ صیہونیوں نے اپنے فوجی "ھادر گولڈن" کی لاش وصول کرنے کے بعد، رفح میں ہمارے مجاہدین سے متعلق کئے گئے معاہدوں سے انحراف کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" کے ترجمان "حازم قاسم" نے کہا کہ "اسرائیل"، جنگ بندی کے معاہدے کو کمزور کرنے کے لئے جان بوجھ کر خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صیہونی رژیم کبھی بھی اس معاہدے کی پابند نہیں رہی۔ قابض رژیم، شمالی غزہ کے مختلف علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کر رہی ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر حازم قاسم نے کہا کہ ہم نے ثالثوں کو واضح کر دیا...
اپنی ایک تقریر میں محمود قماطی کا کہنا تھا کہ پریشانی اس بات کی ہے کہ کچھ لوگ اس بات کو سمجھنے یا درک رکنے سے قاصر ہیں کہ اسرائیل، عراق کی سرحدوں تک پہنچ چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لبنان کی مقاومتی تحریک "حزب الله" كی سیاسی شوریٰ كے ركن "محمود قماطی" نے کہا کہ کسی بھی سیاسی گروہ کو گریٹر اسرائیل نامی حقیقی و وجودی خطرے کے سامنے، صیہونی دشمن کے ساتھ ہم آہنگی نہیں کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ لبنان کی تباہی کا انتباہ کوئی سیاسی نعرہ یا مبالغہ آرائی نہیں بلکہ نتین یاہو نے گریٹر اسرائیل کے بارے میں بات کرتے ہوئے لبنان کو لپیٹنے کی بات کی۔ لہٰذا یہ ہماری قومی ذمے داری ہے کہ...
غاصب صیہونی رژیم کے اپوزیشن لیڈر نے انتہاء پسند اسرائیلی وزیر اندرونی سلامتی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اسے "کلنک کا ٹیکہ" قرار دیا ہے اسلام ٹائمز۔ قابض اسرائیلی رژیم کے سربراہ حزب اختلاف یائیر لیپڈ نے غاصب صیہونی رژیم کے انتہاء پسند وزیر اندرونی سلامتی اتمار بن گویر کو "نسل پرست" اور قومی و بین الاقوامی "آفت" قرار دیا ہے۔ یائیر لیپڈ نے یہ ریمارکس صیہونی پارلیمنٹ (کنیسٹ - Knesset) میں اپنی "یش عتید" (Yesh Atid - مستقبل موجود ہے) نامی سیاسی پارٹی کے نمائندوں کے ساتھ تقریر کے دوران کہے۔ اسرائیلی پولیس پر بن گورنر کے غلبے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے غاصب صیہونی رژیم کے اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ قومی سلامتی کا وزیر...
ایک ایسے وقت میں کہ جب عالمی ذرائع ابلاغ ایرانی میزائل و جوہری صلاحیتوں کی مکمل بحالی کی بات کر رہے ہیں، قابض اسرائیلی وزیراعظم نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیل نے ایرانی میزائلوں و جوہری پروگرام کے خطرے کا خاتمہ کر دیا ہے اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم کے پارلیمنٹ (کنیسٹ - Knesset) میں ایک تقریر کے دوران قابض اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے غزہ کی پٹی کے خلاف 2 سالہ جنگ میں "مبینہ کامیابیوں" کو اجاگر کرنے کی کوشش کرتے ہوئے ایران کے خلاف 12 روزہ اسرائیلی جنگ کا بھی حوالہ دیا اور دعوی کیا ہے کہ اسرائیل نے ایرانی خطرات کا خاتمہ کر دیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق نین یاہو نے دعوی کرتے ہوئے کہا...
اسلام ٹائمز: 1919ء میں جو نقشہ کھینچا گیا تھا، وہ آج خطے کی خون آلود حقیقت بن چکا ہے۔ لبنان، شام، فلسطین سب اسی منصوبے کے تسلسل میں جل رہے ہیں۔ اسرائیل کی جنگیں کبھی دفاع کے لیے نہیں ہوتیں؛ وہ قبضے کے لیے ہوتی ہیں، اس خواب کی تعبیر کے لیے جو اس غاصب ریاست کے پیدا ہونے سے پہلے ہی شروع ہوا تھا۔ خلاصہ یہ ہے کہ ایک صدی گزر جانے کے باوجود صیہونی منصوبے کے آثار ختم نہیں ہوئے، بلکہ اس کی شکلیں اور حربے بدل کر مزید پیچیدہ ہوچکے ہیں۔ اب ضرورت اس امر کی ہے کہ عالمی برادری خطے میں جاری اس توسیع پسندانہ پالیسی کو صرف فلسطین کا مسئلہ نہ سمجھے بلکہ اسے عالمی...
جھوٹ بولنے کے طویل ریکارڈ کے حامل اسرائیلی حکام نے رفح کی سرنگوں میں مزاحمتی فورسز کے مقام کے بارے علم کا دعوی کیا تھا تاہم معروف اسرائیلی تجزیہ کار نے ان دعووں کی صداقت پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے اسلام ٹائمز۔ عبری زبان کے معروف اسرائیلی اخبار معاریو کے عسکری تجزیہ کار ایوی اشکنازی نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کے پاس رفح شہر کی سرنگوں کے اندر حماس فورسز کی موجودگی کے درست مقام کے بارے کوئی اطلاع نہیں۔ اگرچہ قابض اسرائیلی حکام نے فلسطینی مزاحمتی فورسز کی موجودگی کے مقام کا علم ہونے کا دعوی کیا ہے تاہم ایوی اشکنازی کا کہنا ہے کہ یہ بیانات درست نہیں۔ صہیونی تجزیہ کار کی مراد فلسطینی مزاحمتی فورسز...
اپنے ایک جاری بیان میں انور العونونی کا کہنا تھا کہ برسلز، تل ابیب سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 اور نومبر 2024ء میں ہونے والی جنگبندی كے معاہدے کی پامالی بند كرے۔ اسلام ٹائمز۔ "یورپی یونین" نے لبنان کے جنوبی علاقوں پر اسرائیل کے تازہ حملوں کی مذمت کی۔ انہوں نے "تل ابیب" سے جنگ بندی کی پابندی کا مطالبہ کیا۔ یورپی یونین کی جانب سے اس موقف کا اظہار، مذکورہ یونین کے ترجمان خارجہ "انور العونونی" كی جانب سے كیا گیا۔ جس میں انہوں نے كہا كہ "برسلز"، تل ابیب سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 اور نومبر 2024ء میں ہونے والی جنگ بندی كے معاہدے کی پامالی...
اپنے ایک تبصرے میں صیہونی اسٹریٹجک ماہر کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے لبنان میں نشانہ بنانے والے اہداف کی فہرست تیار کر لی ہے۔ جن میں جنوبی لبنان اور بیروت میں حزب الله کے ٹھکانے شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی اخبار "معاریو" کے اسٹریٹجک ماہر "آوی اشکنازی" نے خبر دی کہ صیہونی رژیم، لبنان پر حملے کے بہت قریب ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے لبنان میں نشانہ بنانے والے اہداف کی فہرست تیار کر لی ہے۔ جن میں جنوبی لبنان اور بیروت میں حزب الله کے ٹھکانے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ بیروت کی بلند عمارتیں، درہ لبنان اور دریائے لیطانیہ بھی صیہونی اہداف میں شامل ہیں۔ آوی اشکنازی کے مطابق، لبنان میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات،...
اسلام ٹائمز: حزب اللہ لبنان کی جانب سے اہل غزہ کی حمایت میں فوجی کاروائیوں کا سلسلہ تقریباً ایک سال تک جاری رہا جس کے نتیجے میں 1 لاکھ 50 ہزار یہودی آبادکار شمالی مقبوضہ فلسطین سے نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو گئے تھے اور وہ اب تک جنوبی علاقوں میں جلاوطنی کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔ مزید برآں، غاصب صیہونی رژیم کو ان کاروائیوں کے باعث اربوں ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑا تھا۔ اب اگر حزب اللہ لبنان کے نئے میزائل تل ابیب، حیفا، عکا ور تمام ساحلی شہروں کے مرکز میں گرنا شروع ہو گئے تو اسرائیل کا کیا بنے گا؟ سینکڑوں بلکہ لاکھوں مزید یہودی آبادکار نقل مکانی کر کے جلاوطنی کی زندگی...
اپنے ایک بیان میں صیہونی وزیر جنگ کا کہنا تھا کہ اگر حزب الله نے ہتھیار نہ پھینکے تو اسرائیل بمباری جاری رکھے گا۔ اسلام ٹائمز۔ فرانس کی وزارت خارجہ کے ترجمان "پاسكل كنفرو" نے اعتراف کیا کہ "حزب الله" کو غیر مسلح کرنا لبنانی فوج کی ذمے داری ہے۔ مذکورہ فرانسوی عہدے دار نے صیہونی وزراء سے ہم آہنگ ہو کر لبنانی مزاحمت کو غیر مسلح کرنے کی ضرورت کا دعویٰ کیا، تاہم انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ یہ کام مشکل ہے اور اس کے لئے روزانہ اقدامات کرنے ضرورت ہے۔ پاسكل كنفرو نے کہا کہ اسرائیل، لبنان کے پانچ اہم مقامات سے اپنی فوجیں واپس بلانے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے جنوبی لبنان پر صیہونی حملوں کی...
کراچی میں نماز جمعہ کے اجتماع میں خطاب کرتے ہوئے اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ نے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت کی بزدلانہ جارحیت کے دوران آپ نے اپنے ایرانی بھائیوں کو یاد رکھا اور فلسطینی عوام کیلئے دعائیں کیں، اس کیلئے میں رہبر معظم انقلاب اسلامی، ایرانی عوام، مجلس شورائے اسلامی اور حکومت ایران کی جانب سے آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر محمد قالیباف نے کراچی میں نمازیوں کے اجتماع سے خطاب میں کہا ہے کہ آج امت اسلامیہ کی وحدت صرف ایک ضرورت ہی نہیں ہے، بلکہ یہ سنت الٰہی ہے کہ پوری مسلم امہ متحد ہو کر خونریز صیہونی حکومت کے مقابلے پر ڈٹ جائے۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکر ڈاکٹر...
"وزن کم کرنیوالی ادویات" کی نئی قیمتوں کے اعلان سے متعلق وائٹ ہاؤس میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران بیہوش ہو جانیوالے شخص کے بارے امریکی سیاسی حلقوں میں وسیع تشویش پائی جاتی ہے اسلام ٹائمز۔ وزن کم کرنے والی ادویات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق امریکی حکومت کے نئے منصوبے کے اعلان کے لئے وائٹ ہاؤس میں منعقدہ تقریب کے دوران امریکی بیضوی صدارتی دفتر میں موجود "ایک شخص" اچانک بے ہوش ہو گیا تھا جس کے باعث اس تقریب کو عارضی طور پر روک کر صحافیوں کو باہر نکال دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدارتی دفتر میں دوا سازی سے متعلق ایک تقریب کے دوران "ایک شخص" کے بیہوش ہو جانے کے بعد وائٹ ہاؤس کی...
انصار اللہ کے رہنما نے کہا کہ ہم صیہونی رجیم کے ساتھ براہِ راست تصادم کو ترجیح دیتے ہیں، کیونکہ اس نوعِ کی نبرد داخلی جنگوں کی نسبت کم خرچ ثابت ہوتی ہے اور اسلامی امت کی اتحاد کو مضبوط کرنے میں مدد کرتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یمنی تحریکِ انصاراللّٰہ کے ایک سینئر رکن محمد البخیتی نے کہا: صیہونی رژیم کا کوئی بھی حملہ یمن پر فوری اور زبردست جواب پائے گا۔ خبررساں ادارے تسنیم کے بین الاقوامی سیکشن کے مطابق، محمد البخیتی نے منحرف بیانات کے جواب میں واضح کیا ہے کہ کسی جارحیت کی صورت اسرائیل کو منہ توڑ جواب دینگے، جو صیہونی ریاست کے انہدام کی جانب ایک قدم ہوگا۔ واضح رہے کہ بنیامین نتن یاہو نے تحریکِ...
اسرائیلی وزیر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کہا کہ زہران ممدانی کی کامیابی نیویارک کی یہودی برادری کے مستقبل کے لیے خطرہ ہے۔ ان کے بقول نیویارک شہر کبھی آزادی کی علامت سمجھا جاتا تھا لیکن اب ایک ایسے شخص کے ہاتھوں میں ہے جو اسرائیل مخالف مؤقف رکھتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ساری دنیا میں نیویارک کے پہلے مسلم اور کم عمر میئر منتخب ہونے پر زہران ممدانی کو ان کے مذہب، قوم اور رنگ و نسل سے بالاتر ہوکر سراہا جا رہا ہے لیکن اسرائیل اس موقع پر بھی نفرت انگیزی سے باز نہ آیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے وزیر برائے تارکین وطن امور امیخائے چکلی نے زہران ممدانی کو شدید تنقید کا نشانہ...
ساری دنیا میں نیویارک کے پہلے مسلم اور کم عمر میئر منتخب ہونے پر زہران ممدانی کو ان کے مذہب، قوم اور رنگ و نسل سے بالاتر ہوکر سراہا جا رہا ہے لیکن اسرائیل اس موقع پر بھی نفرت انگیزی سے باز نہ آیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے وزیر برائے تارکین وطن امور امیخائے چکلی نے زہران ممدانی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انھیں حماس کا ہمدرد قرار دیدیا۔ اسرائیلی وزیر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کہا کہ زہران ممدانی کی کامیابی نیویارک کی یہودی برادری کے مستقبل کے لیے خطرہ ہے۔ ان کے بقول نیویارک شہر کبھی آزادی کی علامت سمجھا جاتا تھا لیکن اب ایک ایسے شخص کے ہاتھوں میں ہے جو اسرائیل مخالف مؤقف رکھتا...
اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ پر ایک بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ "جو یہودی شخص ظہران ممدانی کی حمایت کرے گا، وہ خود کو ایک یہودی مخالف ثابت کرے گا۔" اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ظہران ممدانی کی حمایت کرنے والے یہودی بے وقوف ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک کے میئر کے انتخابات میں حصہ لینے والے ڈیموکریٹک امیدوار ظہران ممدانی کی حمایت کرنے والے یہودیوں کو بے وقوف قرار دیا ہے۔ امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ پر ایک بیان میں کہا ہے کہ "جو یہودی شخص ظہران ممدانی کی حمایت کرے گا، وہ خود کو ایک یہودی مخالف ثابت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ صیہونی جارحیت کے مقابلے میں پاکستان نے ایک فیصلہ کن کردار ادا کیا ہے، اور ایران کے عوام پاکستان کی دوستی اور بھائی چارے کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھیں گے۔اسلام آباد میں پاکستان اور ایران کی وزارتِ اطلاعات و نشریات کے درمیان تعاون کے معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات نئے اور مضبوط مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کے کردار اور مسلسل تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان بڑھتا ہوا اشتراک خوش آئند ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ چند...
عبرانی ویب سائٹ روٹرنت نے مقامی ذرائع کے حوالے سے لکھا کہ گزشتہ ہفتے کے اختتام پر مسلح گروہوں کے درمیان شدید فائرنگ، پرتشدد تصادم اور جانی نقصان، خصوصاً بدو آبادیوں والے علاقوں میں پیش آنیوالے واقعات جنوبی فلسطین کے اندر سیکورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کو ظاہر کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی بستیوں اور عرب آبادی پر مشتمل مقبوضہ فلسطین کا علاقہ نقب ان دنوں خونریز جھڑپوں اور مسلح گینگوں کی جنگوں کا مرکز بن چکا ہے۔ مقامی ویب سائٹ کی رپورٹ میں عومر شہر کے مقامی کونسل کے سربراہ نے اعلان کیا کہ نقب کے مختلف علاقوں عرعرہ، حورہ اور اللقیہ میں مسلح اور خونریز سڑکوں کی لڑائیاں ہوئیں، جن میں کئی افراد زخمی اور بعض ہلاک ہو گئے۔ ان کے مطابق فائرنگ کی شدت...
مغربی کنارے کے شہر الخلیل کے ایک گاؤں میں انتہا پسند یہودی شہریوں نے فلسطینی کسان کے باڑے میں گھس کر 10 بھیڑوں کو ڈنڈے مار کر ہلاک کر دیا۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس نے علاقے میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے۔ View this post on Instagram A post shared by TRT World (@trtworld) عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید پانچ فلسطینی شہید ہوئے، جن میں نوجوان باکسر بھی شامل ہیں۔ جنگ بندی کے آغاز سے اب تک اسرائیلی کارروائیوں میں مجموعی طور پر 226 فلسطینی شہید اور 595 زخمی...
جنگ بندی کے باوجود غزہ میں صیہونی فوج کے حملے، مزید 5 فلسطینی شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 2 November, 2025 سب نیوز جنگ بندی کے باوجود غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری،قابض فوج کےحملوں سے دو دن میں مزید پانچ فلسطینی شہید ہوگئے،ملبہ ہٹانے کے دوران 17 لاشیں ملیں،شہدا کی تعداد اڑسٹھ ہزار آٹھ سو اٹھاون ہوگئی۔مغربی کنارےمیں غیرقانونی یہودی آبادکارفلسطینی بستیوں پرحملہ آورکئی گاڑیوں کو آگ لگا دی،تین فلسطینی زخمی ہوئے،حماس کےعبوری سربراہ خلیل الحیہ نےاستنبول میں ترک وزیرخارجہ حاقان فیدان سے ملاقات کی،غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔غزہ استحکام فورس کے قیام کیلئے استنبول میں عرب اسلامی ممالک کا اجلاس پیرکو شیڈول ہے،پاکستان قطر،اردن،سعودی عرب،انڈونیشیا اورمتحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ شریک ہوں گے۔ روزانہ مستند...
قابض صیہونی رژیم غزہ میں انسانی امداد کو پہنچنے سے روکنے کیلئے بین الاقوامی اداروں کے سامنے جھوٹے بہانے تراش رہی ہے جبکہ یہ امر امدادی تنظیموں کیجانب سے احتجاج کا سبب بنا ہے اسلام ٹائمز۔ قابض و سفاک اسرائیلی رژیم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے انسانی ہمدردی کی 40 بین الاقوامی تنظیموں نے تاکید کی ہے کہ قابض صیہونی رژیم غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کی ترسیل میں اب بھی رکاوٹیں ڈال رہی ہے۔ انسانی ہمدردی کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ غاصب صیہونی رژیم نے انسانی امداد کو غزہ میں داخل ہونے سے روکنے کے لئے، خاص طور پر بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں کے لئے "رجسٹریشن کا نیا نظام" بنایا ہے کہ جس کی وجہ سے غزہ...
اپنی ایک تقریر میں ٹام باراک کا کہنا تھا کہ جنوبی لبنان میں حزب الله کے پاس ہزاروں میزائل ہیں جنہیں اسرائیل اپنے لئے خطرہ سمجھتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آج امریکی ایلچی "ٹام باراک" نے دعویٰ کیا کہ صیہونی رژیم، لبنان کے ساتھ سرحدی معاہدہ کرنے کے لئے تیار ہے۔ ٹام باراک نے ان خیالات کا اظہار منامہ اجلاس میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ غیر معقول ہے کہ اسرائیل و لبنان آپس میں بات چیت نہ کریں۔ تاہم ٹام باراک نے جنگ بندی کے معاہدے کے باوجود، روزانہ کی بنیاد پر لبنان کے خلاف صیہونی جارحیت کو مکمل طور پر نظرانداز کرتے ہوئے، حزب الله کے خلاف سخت موقف اپنایا۔ انہوں نے کہا کہ اگر حزب...
اپنے ایک جاری بیان میں جہاد اسلامی کا کہنا تھا کہ قیدیوں کیخلاف ایتمار بن گویر کے مجرمانہ اقدامات، صیہونی رژیم کی اخلاقی اور انسانی پستی کی عکاس ہیں، جس میں یہ رژیم روز بروز مزید دھنستی چلی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "جهاد اسلامی" نے ایک جاری بیان میں اعلان کیا کہ اسرائیلی وزیر داخلہ "ایتمار بن گویر" کا فلسطینی قیدیوں کو ہتھکڑیاں پہنے ہوئے دھمکانا، ایک مجرمانہ فعل ہے، جو قیدیوں کے خلاف تمام انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ جھاد اسلامی نے كہا كہ قیدیوں کے خلاف ایتمار بن گویر کے مجرمانہ اقدامات، صیہونی رژیم کی اخلاقی اور انسانی پستی کی عکاس ہیں جس میں یہ رژیم روز بروز مزید دھنستی چلی...
غزہ میں جنگی جرائم کا مرتکب ہونیوالے ایک اور اسرائیلی ریزرو فوجی نے صہیونی وزارت جنگ کیساتھ وابستہ ایک محکمے کے اعلی افسر کے گھر کے سامنے خود کو آگ لگا لی اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم کے سرکاری میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں جنگی جرائم کا ارتکاب کرنے والے ایک اور اسرائیلی فوجی نے خود کو آگ لگا لی ہے۔ اس حوالے سے اپنی رپورٹ میں اسرائیلی چینل 12 کا کہنا ہے کہ پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر (PTSD) میں مبتلا ایک ریزرو صیہونی فوجی نے ریکوری سے متعلق اسرائیلی وزارت جنگ کے ذیلی محکمے کے ایک اعلی افسر کے گھر کے سامنے خود کو آگ لگا لی۔ اس بارے غاصب صیہونی رژیم کے آرمی ریڈیو کا بھی...
قابض اسرائیلی رژیم کے عبری میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ کیخلاف اسرائیلی جنگ میں کم از کم 10 ہزار اسرائیلی فوجی ہلاک و زخمی ہوئے ہیں اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم کے معروف عبری اخبار ہآرٹز نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ کے خلاف صیہونی جنگ میں 10 ہزار سے زیادہ اسرائیلی فوجی ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔ دریں اثنا، یدیعوت احرونوت (Yedioth Aharonoth) کا بھی قابض صیہونی فوج میں گولانی بریگیڈ کے کمانڈر سے نقل کرتے ہوئے بھی لکھنا ہے کہ ہم اس جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک صرف اپنے بریگیڈ کے ہی (کم از کم) 127 فوجیوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔ صہیونی فوجی کمانڈر نے کہا کہ یہ اعداد و شمار ان شدید فوجی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">یروشلم: اسرائیل کے دارالحکومت یروشلم میں لاکھوں الٹرا آرتھوڈوکس مذہبی یہودی مردوں نے فوج میں جبری بھرتی کے خلاف تاریخی احتجاج کیا، جسے منتظمین نے ملین مارچ کا نام دیا، احتجاج اس وقت افسوسناک صورتحال اختیار کر گیا جب ایک 15 سالہ لڑکا عمارت کی بلندی سے گر کر ہلاک ہوگیا۔غیر ملکی میڈیارپورٹس کے مطابق یہ ریلی اسرائیل کی تمام مذہبی جماعتوں کی غیر معمولی اتحاد کی علامت تھی، مظاہرین نے فوج میں بھرتی کے قانون اور بھرتی سے انکار کرنے والوں کی گرفتاریوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔احتجاج میں شریک 20 سالہ یہودا ہرش جو مذہبی گروہ ناتورئی کارتا سے تعلق رکھتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم کسی صورت اسرائیلی فوج میں شامل نہیں ہوں...
اسرائیل میں ہزاروں مذہبی طور پر قدامت پسند یہودی مردوں نے جمعرات کو فوجی بھرتی کے خلاف یروشلم میں بھرپور مظاہرہ کیا۔ مظاہرین، سیاہ لباس اور ٹوپیاں پہنے، فوجی خدمات سے استثنیٰ کے حق میں نعرے لگاتے رہے، وہی استثنیٰ جس کی ضمانت دینے کا وعدہ اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو طویل عرصے سے کرتے آئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ہولوکاسٹ سروائیور بھی اسرائیلی مظالم پر سراپا احتجاج میڈیا رپورٹس کے مطابق، اسرائیلی مظاہرین نے شہر کی مرکزی شاہراہوں پر مارچ کیا، فوجی بھرتی کے خلاف نعرے لگائے اور کئی مقامات پر ترپال کے ٹکڑوں کو نذرِ آتش کیا۔ ⚠️ Important Large gatherings of Ultra-Orthodox Jews are taking place in Jerusalem to protest against military conscription pic.twitter.com/Vk2mQDZaKN — Open News© (@OpenNewNews)...
سائبر سپورٹ فرنٹ نامی ہیکنگ گروپ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے مایا انڈسٹریز کی خفیہ دستاویزات کو قیمت لگا کر فروخت کے لیے جاری کیا ہے۔ یہ کمپنی اسرائیلی ریاست سے منسلک ایک بڑی ہتھیار ساز ہے۔ لیک ہونے والے ڈیٹا میں مختلف جدید فوجی نظاموں کی ترقی کے مراحل کی تفصیلی بلو پرنٹس اور دستاویزات شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ہیکر گروپ نے صیہونی ریاست کی اہم فوجی کنٹریکٹر کمپنی "مایا ڈیفنس انڈسٹریز" کی خفیہ فائلیں لیک کر کے فروخت کے لیے پیش کر دی ہیں، جس سے اس کے جارحانہ اور دفاعی ہتھیاروں کے نظاموں کے حساس ڈیٹا کا انکشاف ہوا ہے۔ سائبر سپورٹ فرنٹ نامی ہیکنگ گروپ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے مایا انڈسٹریز...
اسرائیلی فوج کے بقول حماس اسنائپر کی فائرنگ میں ہلاک ہونے والا اہلکار کھدائی کرنے والی مشین چلا رہا تھا۔ وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ بیان میں مزید بتایا گیا کہ مشین ایکسکیویٹر مشین آپریٹر کی موت کے بعد حماس جنگجوؤں نے دیگر اسرائیلی فوج کی بکتر بند پر آر پی جی راکٹوں سے حملہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ کے علاقے رفح میں حماس کے ساتھ جھڑپ میں اسرائیلی فوج کا ایک اور اہلکار مارا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ مارے گئے اہلکار کی شناخت 37 سالہ یونا ایفرائیم فیلڈباؤم کے نام سے ہوئی، جو ماسٹر سارجنٹ کے عہدے پر فائز تھا۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فوجی اہلکار...
اپنے ایک جاری بیان میں حزب الله کا کہنا تھا کہ لبنانی حکومت گزشتہ چند ماہ کے برعکس ایک مختلف نقطہ نظر اپنائے اور اسرائیل کی بار بار ہونے والی جارحیت کو روکنے کیلئے جامع منصوبہ جلد از جلد منظور کرے۔ اسلام ٹائمز۔ لبنان کی مقاومتی تحریک "حزب الله" نے جنوبی علاقے بلیدا پر حالیہ صیہونی جارحیت کے ردعمل میں اعلان کیا کہ اسرائیل کے یہ جرائم امریکہ کی مکمل سرپرستی میں انجام پا رہے ہیں۔ حزب الله نے کہا کہ واشنگٹن، تل ابیب کو حملوں میں شدت لانے کی اجازت دے کر، لبنان پر قومی مفادات کے متضاد ایجنڈے نافذ کرنے کے لئے دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے۔ حزب الله نے اپنے بیان میں لبنان کے صدر "جوزف...
اپنے ایک بیان میں نواف سلام کا کہنا تھا کہ حالیہ صیہونی حملے، لبنانی ریاستی اداروں اور ملک کی قومی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ لبنان کے صدر "جوزف عون" نے اپنی فوج سے كہا كہ وہ کسی بھی صیہونی دراندازی کے خلاف شدت سے ڈٹ جائیں۔ جوزف عون نے اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کی نگرانی کرنے والی کمیٹی سے بھی کہا کہ وہ صیہونی رژیم پر دباؤ ڈالیں تا کہ وہ جنگ بندی کی مزید خلاف ورزیوں سے باز رہے۔ دوسری جانب لبنانی وزیراعظم "نواف سلام" نے بلیدہ کے علاقے میں اسرائیل کے حالیہ حملوں کی مذمت کی۔ انہوں نے ان حملوں میں، اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران، بلدیہ بلیدہ کے ایک ملازم...
نیویارک میں میئر کے انتخابات میں مسلمان امیدوار ظہران ممدانی نے انتخابات سے محض 5 روز قبل ایک بڑی کامیابی حاصل کرلی ہے۔ انہوں نے شہر کے یہودی ووٹرز کی بھی حمایت حاصل کرلی ہے۔ یہ نیویارک میئر کی دوڑ میں ممدانی کی مزید سبقت سمجھی جارہی ہے، یہودی ووٹ فیصلہ کن کردار ادا کر سکتے ہیں امریکی شہر نیویارک میں ہونے والے آئندہ میئر کے انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار ظہران ممدانی نے ایک حیران کن انتخابی اتحاد قائم کر لیا ہے، جس میں بڑی تعداد میں یہودی ووٹرز بھی ان کے ساتھ شامل ہیں۔ ریاستی اسمبلی کے سابق رکن اور سرگرم فلسطینی حامی سیاست دان کے طور پر جانے جانے والے ممدانی نے حالیہ ہفتوں میں نیویارک کی مختلف...
اپنے ایک بیان میں محمد الحاج موسیٰ کا کہنا تھا کہ قابض رژیم، ہیوی مشینری یا تکنیکی معاونت کی ٹیموں کو غزہ میں داخل ہونے سے روک کر، اپنے قیدیوں کی لاشوں کو ڈھونڈنے میں رکاوٹ پیدا کر رہی ہے۔ جو کہ عوامی رائے کو گمراہ کرنے اور مزاحمت کو قصوروار ٹھہرانے کی ایک کوشش ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "جهاد اسلامی" كے ترجمان "محمد الحاج موسیٰ" نے اعلان كیا كہ گزشتہ شب جو کچھ ہوا وہ قابضین کی جانب سے جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ جس میں انہوں نے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں، بالخصوص بے گھر افراد کے خیموں پر وحشیانہ بمباری کے ذریعے نہتے شہریوں کا قتل عام کیا۔ انہوں نے کہا...
فلسطینی مزاحمتی تحریک کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ رات جو کچھ ہوا وہ قابض صیہونی رژیم کیجانب سے جنگبندی معاہدے کی صریح خلاف ورزی تھا اور ہم اس رژیم کے جنگی جرائم کے تسلسل کا ذمہ دار امریکی حکومت کو ٹھہراتے ہیں اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک الجہاد الاسلامی فی فلسطین کے ترجمان محمد الحاج موسی نے اعلان کیا ہے کہ کل رات جو کچھ ہوا وہ قابض صیہونی فوج کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی صریح خلاف ورزی تھا جس کے دوران سفاک صیہونیوں نے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں بالخصوص بے گھر خاندانوں کی خیمہ بستیوں میں قتل عام اور وحشیانہ بمباری کا ارتکاب کیا ہے۔ فلسطینی خبررساں ایجنسی شہاب کے مطابق محمد...
اس سے قبل بھی جنگ بندی مذاکرات اور معاہدے کے بعد اسرائیل نے غزہ پر تباہ کن حملے شروع کر دیئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کی ائیرفورس نے غزہ کے جنوب اور شمال میں بمباری شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق صیہونی فوج کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی جنگ بندی مذاکرات اور معاہدے کے بعد اسرائیل نے غزہ پر تباہ کن حملے شروع کر دیئے تھے۔
مقامی ذرائع کے مطابق قابض فوج نے فجر کے وقت کفر قود گاؤں میں شہید تامر النشرتی کے خاندان کے گھر کا محاصرہ کر لیا جو جنین پناہ گزین کیمپ سے تعلق رکھتے تھے۔ محاصرے کے دوران علاقے میں شدید گولیاں چلنے اور زور دار دھماکوں کی آوازیں سنائی دیتی رہیں۔ اسلام ٹائمز۔ قابض اسرائیلی فوج نے جنین میں تین فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔ شمالی غرب اردن کے شہر جنین کے نواحی گاؤں کفر قود میں شدید جھڑپوں اور فضائی حملوں کے تین فلسطینیوں کو شہید کر دیا گیا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق قابض فوج نے فجر کے وقت کفر قود گاؤں میں شہید تامر النشرتی کے خاندان کے گھر کا محاصرہ کر لیا جو جنین پناہ گزین...
معروف اماراتی ای مجلے کا لکھنا ہے کہ ایرانی میزائل حملوں کی تابڑ توڑ لہروں کے 4 ماہ گزر جانیکے بعد بھی اسرائیل کے اہم انفراسٹرکچر پر "وسیع تباہی کے اثرات" واضح ہیں اور تل ابیب اس نقصان کی تلافی کرنے میں تاحال ناکام رہا ہے اسلام ٹائمز۔ معروف اماراتی ای مجلے ارم نیوز نے اپنی ایک خصوصی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ 12 روزہ جنگ کے خاتمے کو 4 ماہ گزر جانے کے باوجود تابڑ توڑ ایرانی میزائل حملوں کا سایہ اب بھی اسرائیل کے بنیادی انفرا اسٹرکچر پر موجود ہے۔ اماراتی ای مجلے کے مطابق جہاں اب تک صیہونی رژیم کے بہت سے اہم اداروں تک میں "وسیع تباہی" کے آثار ختم نہیں ہوئے وہیں اسرائیلی بنیادی...
عبرانی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیلی سیکورٹی اور فوجی اداروں کا اندازہ ہے کہ حزب اللہ غالباً ایسے اقدام کی تیاری کر رہا ہے جو پورے علاقے کو ہلا کر رکھ دے گا۔ اسلام ٹائمز۔ عبرانی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیلی سیکورٹی اور فوجی اداروں کا اندازہ ہے کہ حزب اللہ غالباً ایسے اقدام کی تیاری کر رہا ہے جو پورے علاقے کو ہلا کر رکھ دے گا۔ رپورٹ کے مطابق اخبار معاریو نے کہا: اسرائیلی فوجی ڈھانچہ اس بات سے پریشان ہے کہ حزب اللہ ایسا قدم اٹھانے کی کوشش کر رہا ہے جو امریکہ اور اسرائیل کے تمام منصوبوں کو ناکام بنا کر رکھ دے گا۔ اس عبرانی زبان میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی...
اسلام ٹائمز: غاصب صیہونی رژیم اور غزہ پر اس کی قابض فوج نے انہی چیزوں کو بہانہ بنا کر گذشتہ کئی دنوں سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ پر وسیع فوجی جارحیت کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ صیہونی رژیم کا دعوی ہے کہ ان حملوں کا مقصد یاسر ابوشباب سمیت حماس مخالف گروہوں کو بچانا ہے۔ لہذا یہ کہنا بجا ہو گا کہ غاصب صیہونی رژیم نے جب دیکھا کہ وہ غزہ پر فوجی قبضہ کرنے اور وہاں سے فلسطینیوں کو زبردستی جلاوطن کرنے میں ناکام ہو چکی ہے تو اس نے اب ایک اور منصوبے پر کام کرنا شروع کر دیا ہے۔ یہ منصوبہ غزہ میں اپنے جاسوس اور ایجنٹ عناصر کی حمایت کر کے...
فلسطینی محکمہ صحت کے مطابق اسرائیلی خلاف ورزیوں کے بعد غزہ میں شہداء کی مجموعی تعداد 68 ہزار 519 ہوگئی، جبکہ ایک لاکھ 70 ہزار 382 زخمی ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں امن معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، تازہ حملوں میں مزید 6 فلسطینی زخمی ہوگئے۔ فلسطینی محکمہ صحت کے مطابق ہفتے کی صبح سے اب تک غزہ پٹی کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی افواج کی فائرنگ سے کم از کم 6 فلسطینی زخمی ہوئے۔ غزہ امن معاہدے کے بعد سے اب تک 93 فلسطینی شہید اور 320 زخمی ہوچکے ہیں۔ فلسطینی محکمہ صحت کے مطابق اسرائیلی خلاف ورزیوں کے بعد غزہ میں شہداء کی مجموعی تعداد 68 ہزار 519 ہوگئی، جبکہ ایک لاکھ...
اپنے ایک بیان میں یسرائیل کاٹز کا کہنا تھا کہ اسلحے سے پاک غزہ اور حماس کی سرنگوں کی تباہی، اسرائیلی فوج کیلئے دو اہم چیلنجز ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی وزیر جنگ "یسرائیل کاٹز" نے دعویٰ کیا کہ اسلحے سے پاک غزہ اور حماس کی سرنگوں کی تباہی، اسرائیلی فوج کے لئے دو اہم چیلنجز ہیں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ حماس کی 60 فیصد سرنگیں اب بھی کام کر رہی ہیں، لیکن میں اسرائیلی فوج کو حکم دیتا ہوں کہ وہ اپنے کنٹرول شدہ علاقوں میں ان سرنگوں کو تباہ کریں۔ واضح رہے کہ "نتین یاہو" کے ساتھ مل کر قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے میں بارہا رکاوٹ بننے والے مذكورہ وزیر جنگ نے کہا کہ اِس وقت صیہونی...
اسرائیلی فوج نے امریکہ کی براہ راست نگرانی میں لبنان کے اندر، خاص طور پر حزب اللہ کے ٹھکانوں پر فضائی حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ واشنگٹن نے اپنا کردار "ثالث" سے اسرائیل کے "شراکت دار" میں تبدیل کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی چینل کان نے صفد شہر میں غاصب صیہونی فوج کے شمالی کمانڈ کے ہیڈ کوارٹر میں امریکی افسران کی موجودگی اور جنگ پر ان کی لمحہ بہ لمحہ نگرانی کا اعتراف کیا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ لبنان پر انجام پانے والا ہر حملہ امریکہ کی سبز جھنڈی سے انجام پا رہا ہے۔ یہ اقدام مغربی ایشیا خطے میں امریکہ کے کردار کی نوعیت میں واضح...
گذشتہ روز بھی مشرقی اور جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 4 افراد شہید ہوئے تھے۔ اسرائیل نے دعویٰ کیا تھا کہ گذشتہ روز کیے گئے حملوں میں مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل نے جنوبی لبنان کے قصبے تول میں ڈرون حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں 2 افراد شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق حملے میں اسرائیل نے ایک کار کو ڈرون سے نشانہ بنایا۔ گذشتہ روز بھی مشرقی اور جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 4 افراد شہید ہوئے تھے۔ اسرائیل نے دعویٰ کیا تھا کہ گذشتہ روز کیے گئے حملوں میں مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔...
اسلام ٹائمز: امریکہ کی جانب سے حزب اللہ لبنان کو غیر مسلح کرنے پر اصرار کرنا نہ صرف ایک ناجائز مطالبہ ہے بلکہ ناممکن بھی ہے۔ نہ تو لبنانی عوام کی اکثریت اور نہ ہی لبنان آرمی، حزب اللہ لبنان کو غیر مسلح کرنے کے حق میں نہیں ہے۔ وہ بخوبی اس حقیقت سے آگاہ ہیں کہ گذشتہ چند دہائیوں کے دوران غاصب صیہونی رژیم کے جارحانہ اقدامات کے مقابلے میں لبنان کی ملکی سالمیت کی حفاظت صرف حزب اللہ اور اس کے ہتھیاروں نے ہی کی ہے جبکہ لبنان آرمی اس قدر طاقتور نہیں ہے۔ واضح ہے کہ حزب اللہ کے غیر مسلح ہو جانے کے نتیجے میں لبنان غاصب صیہونی رژیم کے لیے ایک لذیذ اور تر نوالہ...
اجلاس کے دوران سوشلسٹ اینڈ ڈیموکریٹک گروپ کی سربراہ ایراٹکسیہ گارسیا پیریز نے کہا کہ غزہ کے عوام کی اذیت ناک حالت پر خاموشی اختیار نہیں کی جا سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک قابض اسرائیل کو اپنے جرائم کی سزا نہیں ملتی تب تک حقیقی امن ممکن نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ یورپی پارلیمنٹ کے متعدد ارکان نے قابض اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں اور فلسطینی عوام پر جاری درندگی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اس کے ساتھ تجارتی اور سفارتی تعلقات معطل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ مطالبہ یورپی پارلیمنٹ کے ایک خصوصی اجلاس کے دوران سامنے آیا جو یورپی یونین کے رہنماؤں کی کل ہونے والی برسلز سربراہ کانفرنس...
دنیا بھر سے تعلق رکھنے والی 450 سے زائد نمایاں یہودی شخصیات نے اقوامِ متحدہ، عالمی عدالت انصاف (ICJ)، عالمی فوجداری عدالت (ICC) اور دنیا کے سربراہانِ مملکت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے خلاف پابندیاں عائد کریں کیونکہ اس کے حالیہ اقدامات بین الاقوامی قانون کے مطابق نسل کشی (Genocide) کی تعریف پر پورا اترتے ہیں۔ یہ مطالبہ ایک کھلے خط کی صورت میں سامنے آیا ہے، جس پر سابق اسرائیلی عہدیداروں، آسکر ایوارڈ یافتہ فنکاروں، ادیبوں، فلسفیوں اور دانشوروں کے دستخط موجود ہیں۔ خط کے دستخط کنندگان: سیاست دان، مصنفین، فلم ساز اور فنکار شامل خط پر دستخط کرنے والوں میں شامل ہیں: سابق اسپیکر کنیسٹ (اسرائیلی پارلیمنٹ) اویراہم برگ برطانوی مصنف مائیکل روزن آسکر یافتہ...
غزہ میں سرکاری میڈیا دفتر نے اعلان کیا ہے کہ قابض اسرائیل کی قید سے واپس ملنے والے 54 فلسطینی اسیر شہداء کی لاشوں کو آج بدھ کے روز وسطی غزہ کے علاقے دیرالبلح میں ایک اجتماعی قبر میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی حکومت نے 54 فلسطینی اسیر شہداء کی لاشیں واپس کر دیں۔ غزہ میں سرکاری میڈیا دفتر نے اعلان کیا ہے کہ قابض اسرائیل کی قید سے واپس ملنے والے 54 فلسطینی اسیر شہداء کی لاشوں کو آج بدھ کے روز وسطی غزہ کے علاقے دیرالبلح میں ایک اجتماعی قبر میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ قابض اسرائیل نے ان شہداء کے ناموں کی کوئی باضابطہ فہرست فراہم کرنے سے انکار کیا تھا۔ مرکز...