صیہونی فورسز کی غزہ میں امن معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری، حملے میں 6 فلسطینی زخمی
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
فلسطینی محکمہ صحت کے مطابق اسرائیلی خلاف ورزیوں کے بعد غزہ میں شہداء کی مجموعی تعداد 68 ہزار 519 ہوگئی، جبکہ ایک لاکھ 70 ہزار 382 زخمی ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں امن معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، تازہ حملوں میں مزید 6 فلسطینی زخمی ہوگئے۔ فلسطینی محکمہ صحت کے مطابق ہفتے کی صبح سے اب تک غزہ پٹی کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی افواج کی فائرنگ سے کم از کم 6 فلسطینی زخمی ہوئے۔ غزہ امن معاہدے کے بعد سے اب تک 93 فلسطینی شہید اور 320 زخمی ہوچکے ہیں۔ فلسطینی محکمہ صحت کے مطابق اسرائیلی خلاف ورزیوں کے بعد غزہ میں شہداء کی مجموعی تعداد 68 ہزار 519 ہوگئی، جبکہ ایک لاکھ 70 ہزار 382 زخمی ہوئے ہیں۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں کم از کم 15 لاکھ افراد کو ہنگامی امداد کی ضرورت ہے، جبکہ اپنے تباہ شدہ گھروں کو لوٹنے والے فلسطینی صرف ملبے کے ڈھیر دیکھ رہے ہیں اور خوراک و پانی جیسی بنیادی ضرورتوں کے لیے مسلسل جدوجہد کر رہے ہیں۔ دوسری جانب، غیر قانونی اسرائیلی آباد کاروں نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں فلسطینی گھروں، کمیونٹیوں اور زرعی زمینوں پر حملے کیے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
اسرائیل کی اردن سے مغربی کنارے کیلئے سامان کی ترسیل کی اجازت
غزہ (ویب ڈیسک) اسرائیل نے اردن سے مغربی کنارے کے لیے سامان کی ترسیل کی اجازت دے دی۔عرب میڈیا کے مطابق اردن سے سامان کی ترسیل کا آغاز 10 دسمبر سے ہو گا۔
عرب میڈیا نے بتایا ہے کہ سامان کی ترسیل اردن اسرائیل کو ملانے والی ایلنبی راہداری کے ذریعے ہو گی۔غزہ کی وزارت صحت کے مطابق جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی کارروائیاں جاری ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فائرنگ سے 1 فلسطینی شہید اور 6 زخمی ہو گئے۔ غزہ میں11 اکتوبر سے جنگ بندی کے بعد 377 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔جنگ بندی کے بعد اسرائیلی حملوں میں 987 فلسطینی زخمی ہوئے۔
امدادی ٹیموں نے 626 شہداء کی لاشیں اٹھائیں، 7 اکتوبر 2023ء سے اب تک 70 ہزار 366 فلسطینی شہید ہوئے اور زخمیوں کی تعداد 1 لاکھ 71 ہزار 64 ہو گئی ہے۔