اسرائیلی فوج کی پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی، 2 فلسطینی شہید،3 گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
دیر البلاح میں گولہ باری سے 2 بھائی شہید،اب بھی غزہ کے 53 فیصد علاقے پر قابض
دونوں بھائیوں نے بفرزون کی حد عبور کی تھی، مقبوضہ مغربی کنارے میں چھاپہ مار کارروائیاں
اسرائیلی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 2 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ طولکرم سے مزید 3 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق غزہ کے علاقے دیر البلاح میں اسرائیلی فوج کی گولہ باری سے 2 بھائی شہید ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شہید ہونے والے دونوں بھائیوں نے اسرائیلی فوج کے قائم کیے ہوئے بفرزون کی حد عبور کی تھی جو اسرائیلی فوج نے اپنی موجودگی ظاہر کرنے کے لیے قائم کیا ہے۔اسرائیلی فوج 10 اکتوبر سے اب تک جنگ بندی معاہدے کی 80 مرتبہ خلاف ورزی کرچکی ہے جس میں 97 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔اسرائیلی فوج اب بھی غزہ کے 53 فیصد علاقے پر قابض ہے، جہاں سے انخلا اگلے مرحلے میں کیا جائے گا۔دوسری جانب غزہ امن معاہدے کے بعد تاحال اسرائیلی فورسز کی بربریت جاری ہے، اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران طولکرم سے مزید 3 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: اسرائیلی فوج
پڑھیں:
جنگ بندی جاری رکھنے کیلئے اسرائیل پر مزید دباؤ بڑھایا جائے، حماس
فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے کہا ہے کہ جنگ بندی جاری رکھنے کیلئے اسرائیل پر مزید دباؤ بڑھایا جائے۔
عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سینئر حماس رہنما حسام بدران نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل کی جانب سے جارحانہ کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہا تو جنگ بندی کو جاری رکھنا مشکل ہوجائے گا۔
حسام بدران نے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل پر عالمی دباؤ بڑھایا جائے کہ وہ طے شدہ معاملات پر عمل درآمد کرے۔
دوسری جانب فلسطینی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فورسز 10 اکتوبر کے ہونے والے سیز فائر معاہدے کے بعد سے اب تک 377 فلسطینیوں کو شہید کرچکی ہیں۔