2025-12-10@16:41:21 GMT
تلاش کی گنتی: 414
«ٹریفک حادثات میں جاں بحق»:
کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں فور کے چورنگی کے قریب واٹر ٹینکر نے ایک اور نوجوان کی زندگی کا چراغ گُل کر دیا۔17 سالہ طالب علم عابد گھر سے اسکول جانے کے لیے نکلا تھا۔مشتعل افراد نے ٹینکر کو آگ لگا دی، ریسکیو ادارے نے رواں سال کے دوران ٹریفک حادثات کے تشویشناک اعداد و شمار جاری کر دیے۔ کراچی: واٹر ٹینکر کی کار، رکشہ اور موٹرسائیکل کو ٹکر، 2 خواتین سمیت 4 افراد زخمی حادثے میں کار سوار دو خواتین، رکشہ ڈرائیو، اور راہ گیر زخمی ہوگیا۔ عابد عثمان پبلک ہائی اسکول کا گیارہویں جماعت کا طالب علم تھا اور وہ گھر سے اسکول جانے کے لیے نکلا تھا۔فور کے چورنگی کے قریب موٹر سائیکل پر جانے والا...
رواں سال ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے جاں بحق افراد کی تعداد 244 ہو گئی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں رواں سال تاحال مختلف ٹریفک حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 806 ہو گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی میں رواں سال ٹریفک حادثات میں جاں بحق مردوں کی تعداد 632 خواتین کی تعداد 81 ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق رواں سال ٹریفک حادثات میں جاں بحق بچوں کی تعداد 71 ہے، جبکہ 22 بچیاں ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہوئیں۔ رواں سال ٹریفک حادثات میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 11 ہزار 596 ہے، زخمیوں میں 9081 مرد، 1815 خواتین، 536 بچے اور 164 بچیاں شامل ہیں۔ رواں سال ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے جاں بحق افراد کی تعداد 244...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: رواں سال شہر میں مختلف ٹریفک حادثات میں 806 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں 632 مرد، 81 خواتین، 71 بچے اور 22 بچیاں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ زخمی ہونے والوں کی تعداد 11,596 ہے، جن میں 9,081 مرد، 1,815 خواتین، 536 بچے اور 164 بچیاں شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے اس سال 244 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، جن میں 41 ڈمپر، 95 ٹریلر، 56 واٹر ٹینکر، 20 مزدا اور 32 بس کے حادثات میں ہلاک ہوئے۔
راولپنڈی و اسلام آباد میں صبح 7 بجے سے 10 بجے تک فیض آباد کے مقام پر آئی جے پی روڈ اور مری روڈ سے ایکسپریس ہائی وے کو ملانے والے دونوں لوپ ٹریفک کے لیے بند رہیں گے اور ڈائیورشنز لگائی جائیں گی۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد راولپنڈی میٹرو روٹ پر میراتھن کا انعقاد، سینکڑوں مقامی اور غیرملکی رنرز کی شرکت ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کے لیے متبادل راستے بھی تجویز کیے گئے ہیں۔ راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والے افراد سٹیڈیم روڈ سے نائنتھ ایونیو یا راولپنڈی مری روڈ سے کلب روڈ اور سرینا چوک کے راستے اسلام آباد پہنچ سکتے ہیں۔ ڈی ایچ اے، بحریہ اور کورال سے آنے والی ٹریفک کو ایکسپریس ہائی وے...
لاہور+وزیر آباد+قصور+ حافظ آباد (نوائے وقت رپورٹ+نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت) پاکستان ٹرانسپورٹ متحدہ ایکشن کمیٹی نے ٹریفک آرڈیننس پر عمل درآمد معطل روکنے پر پنجاب میں پہیہ جام ہڑتال ختم کر دی۔ رات گئے سے دوپہر تک پنجاب میں ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال جاری رہی۔ صوبے میں ہڑتال کے باعث شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا اور ریلوے سٹیشنوں پر رش میں اضافہ ہو گیا۔ دوپہر کو صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے کمیٹی کے چیئرمین عصمت اللہ نیازی، اراکین تنویر خان، نبیل محمود، ملک ندیم حسین اور دیگر نمائندوں سے مذکرات کیے۔ وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ فی الحال ٹریفک آرڈیننس پر عملدرآمد روک رہے ہیں جرمانے بھی نہیں ہوں گے، مسائل کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ٹرانسپورٹ متحدہ ایکشن کمیٹی نے ٹریفک آرڈیننس پر عمل درآمد معطل کرنے پر پنجاب میں پہیہ جام ہڑتال ختم کردی۔ اتوار کی رات گئے سے پیر کی دوپہر تک پنجاب میں ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال جاری رہی۔ صوبے میں ہڑتال کے باعث شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا اور ریلوے اسٹیشنوں پر رش میں اضافہ ہوگیا۔ دوپہر کو صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے کمیٹی کے چیئرمین عصمت اللہ نیازی، اراکین تنویر خان، نبیل محمود، ملک ندیم حسین اور دیگر نمائندوں سے مذکرات کیے۔ وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ فی الحال ٹریفک آرڈیننس کو منسوخ کر رہے ہیں،جرمانے بھی نہیں ہوں گے، مسائل کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دی ہے۔ عصمت اللہ نیازی...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹریفک آرڈیننس پر عمل درآمد روکنےکی تردیدکردی۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں مریم نواز نے ٹریفک آرڈیننس پر عمل درآمد روکنےکی تردید کرتے ہوئے کہا کہ قانون کا نفاذ ہوگا۔اس سے قبل پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے بھی کہا تھا کہ ٹریفک آرڈیننس پر عمل درآمد روکنے کا کوئی حکم جاری نہیں ہوا،ٹریفک قوانین کی خلاف وزری پر سختی سے نمٹا جائے گا۔تاہم اس سے قبل پنجاب کے وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے ہڑتالی ٹرانسپورٹرز سے مذاکرات کے بعد کمیٹیاں بنانے اور ٹریفک آرڈیننس معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ فی الحال ٹریفک آرڈیننس کو منسوخ کر رہے ہیں،جرمانے بھی نہیں ہوں گے، مسائل کے حوالے سے...
پنجاب میں نئے ٹریفک قوانین کے نفاذ اور بھاری ٹریفک جرمانوں کے خلاف ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کی جارہی ہے۔ گڈز ٹرانسپورٹ بھی ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال میں شامل ہوگئے ہیں، لاہور اور راولپنڈی سمیت مختلف شہروں میں ہڑتال کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ راولپنڈی میں جنرل بس اسٹینڈز، لاری اڈے اور انٹرا سٹی ٹرانسپورٹ بند ہے، احتجاج کے باعث بین الصوبائی اور بین الاضلائی ٹرانسپورٹ بھی بند ہے۔ اسکول وینز مالکان بھی ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال میں شریک ہوگئے ہیں جس کے باعث بچے اسکول نہیں پہنچ سکے۔ ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے باعث کھانے پینے کی چیزوں کی ترسیل بھی متاثر ہورہی ہے۔ اس حوالے سے چیئرمین ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن عرفان نیازی کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251208-11-13 محراب پور(جسارت نیوز)حادثات اور واقعات میں درویش، پولیس آفیسر اور خاتون زخمی، کوٹری کبیر پولیس چوکی کی حدود میں قومی شاہراہ پر الکبیر کمپیوٹر کانٹا کے پاس نامعلوم گاڑی کی ٹکر میں درویش شخص احسان تھیبو زخمی ہوگیا جسے گمس اسپتال گمبٹ منتقل کر دیا ، گاڑی ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، ایک دوسرے حادثے میں کوٹری کبیر پولیس چوکی ناچارج زاہد حسین سیال موٹر سائیکل پھسل (سلپ) ہو جانے سے زخمی ہوگیا انکے ایک ہاتھ میں آنے والے زخم کی وجہ سے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، مورو پولیس تھانہ کی حدود اوڈ کالونی میں عرفان گجر نے اپنی حاملہ بیوی کو تشدد کرکے زخمی کر دیا جسے اسپتال منتقل کر دیا ہے پولیس کے...
کراچی: ڈیفنس میں اتوار کی شب ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس فیز 7 خیابان حافظ سگنل کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ جاں بحق و زخمی ہونے والوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں جاں بحق شخص کی شناخت 25 سالہ نادر ولد جمن اور زخمی کی 27 سالہ علی اصغر ولد محمد نواز کے نام سے ہوئی۔ دوسری جانب گذری پل کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق ہو گیا جس کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔متوفی کی شناخت 24 سالہ حمید اللہ ولد محمد اکرم...
علی ساہی: پنجاب میں ٹریفک قوانین پر سختی کے بعد حادثات کی شرح میں نمایاں کمی سامنے آئی ہے۔ گزشتہ سات روز کے دوران جان لیوا حادثات میں 70 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ 27 اضلاع میں ایک بھی مہلک حادثہ رپورٹ نہیں ہوا۔ پنجاب میں ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کے مثبت اثرات سامنے آنے لگے ہیں۔ ریسکیو اور کنٹرول روم کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سات دنوں میں جان لیوا ٹریفک حادثات میں 70 فیصد سے زائد کمی ہوئی ہے۔ شہری علاقوں میں بھی قابلِ ذکر بہتری دیکھی گئی، جہاں مہلک حادثات کی تعداد 7 روز میں کم ہو کر صرف 17 رہ گئی ہے۔ سوشل میڈیا کیلئے رِیل بنانے والا نوجوان 50...
سپرہائی وے پر دو مختلف ٹریفک حادثات میں 2 افراد ہلاک اور ایک رکشا ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق گڈاپ سٹی کے علاقے سپر ہائی وے کاٹھور کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر ایک شخص جاں بحق ہوگیا ، ہلاک ہونے والے شخص کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔ ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت 45 سالہ محمد ندیم ولد محمد صادق کے نام سے کی گئی۔ دوسری جانب سائٹ سپرہائی وے کے علاقے سپرہائی وے چاکر ہوٹل کے قریب رکشا الٹنے سے 38 سالہ ایک شخص ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کوایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے...
60سال پرانے ٹریفک ایکٹ میں بڑی اصلاحات : ون وے خلاف ورزی 30روز میں ختم کی جائے ‘ ٹریفک پولیس کو آخری چانس نہتری نہ ہوئی تو نیا دیپارٹمنٹ بنے گا : مریم نواز
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت بڑھتے ٹریفک مسائل پر اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ٹریفک کے جدید نظام کی منصوبہ بندی، روڈ سیفٹی اور نظم و نسق پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں ہیلمٹ، چھتوں پر سواریاں بٹھانے اور دیگرخلاف ورزیوں پر چالان کی رپورٹ پیش کی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب میں 60 سالہ پرانے ٹریفک ایکٹ میں 20 بڑی اصلاحات/ ترامیم لائی گئی ہیں۔ اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ پنجاب میں کسی بھی گاڑی کا بار بار چالان ہوگا تو گاڑی نیلام ہوگی۔ کوئی قانون سے بالاتر نہیں، قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی سرکاری گاڑیوں کو بھاری جرمانہ ہوگا۔ اس موقع پر پنجاب میں ون وے کی خلاف...
کراچی میں ہیوی ٹرکوں اور دیگر بڑی گاڑیوں پر ٹریکنگ ڈیوائسز (GPS Trackers) لگانے کا عمل شروع کیا گیا ہے۔ اس کا بنیادی مقصد سڑکوں پر شہریوں کے تحفظ کو بہتر بنانا اور ٹریفک حادثات کو کم کرنا ہے۔ یہ ٹریکنگ ڈرائیو سندھ حکومت کی ہدایت پر شروع کی گئی ہے تاکہ خاص طور پر ہیوی اور غیر مجاز گاڑیوں کی وجہ سے ہونے والے بڑھتے ہوئے حادثات سے نمٹا جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی میں 100 سے زائد شہریوں کی ہلاکت کے باوجود ڈمپرز اور ٹرالرز سے متعلق کوئی فیصلہ کیوں نہ ہوسکا؟ اس مہم کے تحت واٹر ٹینکرز، ڈمپر، آئل ٹینکرز، مسافر بسیں، بڑے ٹرکس اور ٹریلرز میں ڈیوائسز لگائی گئی ہیں، اس کا اولین مقصد سڑک پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) ملائیشیا میں 2 الگ ٹریفک حادثات میں رستم سے تعلق رکھنے والے 2 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق نوجوانوں محمد کاشف اور فاروق کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد وطن لائی گئیں۔ دونوں کی نماز جنازہ مرکزی عیدگاہ رستم میں ادا کی گئی۔ مرحومین کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔ مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ
نماز جنازہ کے دوران فضاء سوگوار اور ہر آنکھ اشکبار دکھائی دے رہی تھی، مرحومین کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ ملائیشیا میں دو الگ ٹریفک حادثات میں رستم سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق نوجوانوں محمد کاشف اور فاروق کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد وطن لائی گئیں۔ دونوں کی نماز جنازہ مرکزی عیدگاہ رستم میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ کے دوران فضاء سوگوار اور ہر آنکھ اشکبار دکھائی دے رہی تھی، مرحومین کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔
ملائیشیا میں ٹریفک کے خوفناک حادثات،2 پاکستانی نوجوان جاں بحق پشاور:(نیوزڈیسک)ملائیشیا میں دو الگ ٹریفک حادثات میں رستم سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان جاں بحق ہوگئے۔جاں بحق نوجوانوں محمد کاشف اور فاروق کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد وطن لائی گئیں۔ دونوں کی نماز جنازہ مرکزی عیدگاہ رستم میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ کے دوران فضاء سوگوار اور ہر آنکھ اشکبار دکھائی دے رہی تھی، مرحومین کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔
پنجاب میں 60 سال پرانے ٹریفک قوانین میں 20 بڑی اصلاحات متعارف کر دی گئیں، جن کے بعد صوبے میں ٹریفک مینجمنٹ کا نیا دور شروع ہونے جا رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت اجلاس میں ٹریفک کے جدید نظام، روڈ سیفٹی اور شہریوں کے تحفظ کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔ اصلاحات کے مطابق، بار بار چالان ہونے پر گاڑی نیلام کی جا سکے گی اور قانون توڑنے والی سرکاری گاڑیوں پر بھی بھاری جرمانے ہوں گے۔ مزید پڑھیں: بابا گرو نانک کا پیغام محبت، ہمدردی اور بھائی چارے پر مبنی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف صوبے میں ون وے کی خلاف ورزی ختم کرنے کے لیے 30 دن کی مہلت دی گئی ہے جبکہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (رپورٹ /واجد حسین انصاری) کراچی پولیس چیف کے نئے احکامات کے بعد شہر میں ٹریفک پولیس عملی طورپر غیر فعال ہوگئی۔ کراچی پولیس اب شہر میں جعلی، غیر قانونی اور ناقابلِ شناخت نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرے گی جبکہ شہر میں اسٹریٹ کرائم اوردیگر جرائم کی وارداتیں بڑھتی جارہی ہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس کو گاڑیوں کے خلاف کارروائی کے احکامات دینے سے اب ان کی توجہ اس جانب زیادہ ہونے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہر تھانہ اپنی حدود میں اسنیپ چیکنگ کرتا ہے، اب ان احکامات کے تحت 5 دسمبر کے بعد تمام گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی نمبر پلیٹس کو چیکنگ کے دوران روک کر چیک کیا جائے گا، چیکنگ کے دوران...
صوبہ پنجاب میں ٹریفک کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے صوبائی موٹروہیکل آرڈیننس1965 میں اہم ترامیم متعارف کرادی گئیں، گورنر پنجاب نے صوبائی موٹر وہیکلز (چوتھی ترمیم) آرڈیننس2025جاری کردیا جو فوری نافذ ہوگا۔ٹریفک پولیس کے مطابق جرمانوں میں اضافے کا مقصد شہریوں کو قوانین کی پابندی کا پابند بنانا ہوگا اور سڑکوں میں حادثات کی شرح میں کمی لانا ہے۔ اب ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے ہوں گے۔دوسری جانب کراچی ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ای چالان اور بھاری جرمانوں کی بدولت شہر میں ٹریفک کے جان لیوا حادثات میں 50 فیصد کمی آئی ہے۔ پا کستان میں ایک محتاط اندازے کے مطابق پچاس ہزار افراد ٹریفک حادثات کی وجہ سے ہر برس موت...
کراچی: شہر میں بے قابو ہیوی ٹریفک کے دلخراش حادثات کا سلسلہ جاری ہے اور ماڑی پور روڈ دعا ہوٹل کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق ٹریلر کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والی موٹرسائیکل سوار خاتون کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے سول اسپتال پہنچائی جہاں ان کی شناخت 28 سالہ ریحانہ کے نام سے ہوئی۔ کلری تھانے کے ڈیوٹی افسر شکیل نے بتایا کہ خاتون موٹر سائیکل پر سوار تھی جنہیں ٹریلر نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں خاتون سڑک پر گر گئی اور ٹریلر کے پہیوں تلے کچل کر جاں بحق ہوگئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر حادثے کے ذمہ دار...
فائل فوٹو پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ٹریفک حادثات میں 2 طالبعلموں سمیت 5 افراد جاں بحق اور 39 زخمی ہوگئے۔سیالکوٹ میں بڈیانہ روڈ پر دو تیز رفتار کاروں نے رکشے کو ٹکر ماری، حادثے میں رکشا میں سوار 3 افراد جاں بحق ہوئے۔ریسکیو اہلکاروں کے مطابق جاں بحق افراد میں 2 بھائی اور ان کا کزن شامل ہے، دونوں کاریں آپس میں ریس لگارہی تھیں کہ حادثہ پیش آیا۔ ٹریفک حادثات: وجوہ، اثرات اور احتیاطی تدابیردُنیا بَھر میں 19 سے 25 مئی تک ’’روڈ سیفٹی وِیک‘‘ منایا... عینی شاہدین کا بتانا ہے کہ حادثے کے بعد ڈرائیورز موقع سے فرار ہوگئے۔دوسری جانب صوابی کے علاقے شیوہ اڈہ چوک کے مقام پر دو بسیں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے پیش آنے والے متعدد ٹریفک حادثات میں کم از کم 8 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔سیالکوٹ میں بڈیانہ روڈ پر افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب دو تیز رفتار کاریں ریس لگاتے ہوئے ایک رکشے سے جا ٹکرائیں۔ زور دار ٹکر کے نتیجے میں رکشے میں سوار تینوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، جن میں دو سگے بھائی اور ان کا ایک کزن شامل تھا۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دونوں گاڑیاں ایک دوسرے کو پیچھے چھوڑنے کی کوشش میں بےقابو ہوئیں اور رکشے کو شدید ٹکر ماری۔ حادثے کے بعد کار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگئے جبکہ ریسکیو ٹیموں نے لاشوں کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اختر شیخ پاکستان میں ٹریفک کا بگڑتا ہوا نظام ایک ایسی حقیقت ہے جس سے انکار ممکن نہیں۔ کسی بھی ریاست کا نظم و نسق عوامی تعاون کے بغیر موثر نہیں چل سکتا مگر ہمارے ہاں ٹریفک کے معاملے میں یہ تعاون نہایت کمزور ہے۔ قوانین موجود ہیں، ٹریفک پولیس بھی اپنے دائرۂ کار میں چالان اور جرمانے کرتی ہے، گو کے ان کی بھی بہت کمزوریاں ہیں، مگر مجموعی طور پر عوامی رویہ ایسا ہے کہ گویا قانون ان کے لیے بنا ہی نہ ہو۔ سڑکوں پر ایک عجیب سا ازدحام ہر ایک کی جلدی ایک دوسرے سے آگے نکل جانے کا جنون اور نتیجہ یہ کہ قانون پر چلنے والا ہی اپنے آپ کو مشکل میں...
راولپنڈی میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات کی نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور چھ زخمی ہوگئے موٹر وے ایم ون پر کیری وین اور ڈمپر کے مابین ہونے والے تصادم میں کیری وین پچک کر رہ گی اور ریسکیو 1122 نے خصوصی آلات کی مدد سے وین میں پھنسے متوفی کو نکال کر ہسپتال منتقل کیا۔ یسکیو حکام کے مطابق موٹر ایم ون براہمہ اور اسلام آباد انڑچینج کے درمیانی راستے پر کیری وین اور ڈمپر کے مابین تصادم ہوا تصادم اسقدر شدید تھاکہ کیری وین پچک کر رہ گی اور سوار اندر پھنس کر دم توڑ گیا۔ ریسکیو 1122 کے ریسکیورز نے جاں بحق ہونے والے کی میت کو خصوصی آپریشن کرکے گاڑی سے نکال کر ہسپتال...
—فائل فوٹو نواب شاہ میں سکرنڈ قومی شاہراہ پر مسافر کوچ اُلٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق حادثہ گدھا گاڑی کو بچاتے ہوئے پیش آیا۔ ٹریفک حادثات اور فائرنگ کے واقعات، 2 افراد جاں بحق، 5 زخمی کراچی ٹریفک حادثات میں بچے سمیت دو افراد جاں بحق... نواب شاہ پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں اور زخمی افراد کو سکرنڈ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا ہے کہ مذکورہ مسافر کوچ اسلام آباد سے کراچی جا رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہو گئی۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میرپورخاص (نمائندہ جسارت) میرپور خاص میں ٹریفک جام کا مسئلہ سنگین صورتحال اختیار کر گیا ، اہم شاہراہوں پر تجاوزات کی بھر مار اور رکشہ مافیا ٹریفک جام کرنے میں اہم کردار ادا کرنے لگے۔ تفصیلات کے مطابق میرپورخاص کے اہم شاہراہوں پوسٹ آفس چوک مارکیٹ چوک جمیل شہید روڈ بلدیہ شاپنگ سینٹر روڈ پر تجاوزات کی بھر مار اور غیر قانونی رکشہ چنگچی اسٹینڈ کی وجہ سے پیدل چلنا بھی محال ہو چکا ٹریفک اہلکار اور بلدیہ انکروچمنٹ کا عملہ یومیہ بھتے کی وجہ سے خاموش تماشائی بنے رہتے ہیں اولڈ سول اسپتال اور نیو ٹاؤن میں ٹریفک اہلکاروں کی ملی بھگت سے ناجائز اسٹینڈ قائم ہیں تجاوزات کی بھر مار اور غیر قانونی چنگچی اسٹینڈ کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس( اے سی سی اے) کی جانب سے ایک نئی رپورٹ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق، ایشیا پیسیفک بھر کی تنظیمیں ایک مختلف اور تیزی سے بدلتی ہوئی دھوکہ دہی کی صورتِ حال سے نمٹ رہی ہیں، جس میں خریداری کے فراڈ (÷34)، رشوت اور بدعنوانی (÷20) اور کرپٹو فراڈ و ای ایس جی کی غلط بیانی جیسے مسائل شامل ہیں۔ ڈیجیٹل ادائیگیوں اور سپر ایپ پلیٹ فارمز میں تیز جدت نے خطرات میں اضافہ کر دیا ہے، جبکہ اے آئی پر مبنی فریب کاری خطے میں دھوکہ دہی کی رفتار اور تکنیکی مہارت دونوں کو بڑھا رہی ہے۔ ایشیا پیسیفک کی کئی مارکیٹوں میں دھوکہ دہی سے متعلق کھل...
کراچی (نیوزڈیسک) کراچی میں ہیوی ٹریفک سے ہونے والے حادثات رک نہ سکے، خواتین رائیڈرز بھی ٹریفک حادثات سے محفوظ نہیں۔ سپر ہائی وے پر دو ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے، دنبہ گوٹھ کے قریب سکوٹی پر سوار دو خواتین کو مبینہ طور پر تیز رفتار کار نے ٹکر مار دی، دونوں خواتین پل سے نیچے جا گریں،ایک خاتون جاں بحق جبکہ دوسری زخمی ہوگئی، کار ڈرائیور کاشف عزیز کو گرفتار کر لیا گیا۔ سہراب گوٹھ پنجاب بس اڈے کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا، ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس نے واٹر ٹینکر...
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سخت جرمانے ‘ پابندیاں نافذ ‘ عوام کی حفاظت یقینی بنارہے ہیں : مریم نواز
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹریفک حادثات میں جاں بحق افراد کی یاد کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہر سال ٹریفک حادثات میں ہزاروں خاندانوں سے پیارے جدا ہو جاتے ہیں، یہ ہر دل کے لیے ناقابلِ برداشت صدمہ ہے۔ روڈز پر احتیاط کریں، ٹریفک قوانین کی پابندی کریں، اپنی اور دوسروں کی جان کی حفاظت کو اولین ترجیح دیں۔ وزیراعلیٰ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون ہرگز استعمال نہ کریں، رفتار کی حد کا خیال رکھیں۔ پیدل چلنے والوں کو ترجیح دیں اور ہمیشہ سڑک پر احتیاط سے گاڑی چلائیں۔ پنجاب حکومت روڈز کو محفوظ بنانے کے لیے جامع اور موثر اقدامات کر رہی ہے۔ پنجاب...
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والی تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے دوران راولپنڈی پولیس نے بہترین سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کو یقینی بنایا۔ سی پی او سید خالد ہمدانی کی قیادت میں پولیس کے 5500 سے زائد افسران و اہلکاروں نے میچ کی سیکیورٹی کے فرائض بخوبی انجام دیے۔ راولپنڈی پولیس کے موثر سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کی بدولت میچ کے دوران شائقین کرکٹ کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ سی پی او سید خالد ہمدانی، ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انوسٹیگیشن، چیف ٹریفک آفیسر اور دیگر افسران نے انتظامات کی مسلسل نگرانی کی۔ پولیس کے 350 سے زائد ٹریفک افسران نے ٹریفک کی روانی...
کراچی (این این آئی) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے روڈ ٹریفک متاثرین کی یاد کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان میں ہر سال ہزاروں ٹریفک حادثات قیمتی جانیں نگل جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تیز رفتاری اور قوانین کی خلاف ورزی حادثات کی بنیادی وجہ ہے، جبکہ غیر تربیت یافتہ ڈرائیور اور ناقص سڑکیں بھی حادثات میں اضافے کا سبب بن رہی ہیں۔ گورنر سندھ نے زور دیا کہ ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد حادثات میں نمایاں کمی لا سکتا ہے۔ بڑے شہروں میں جدید ٹریفک مینجمنٹ سسٹم کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے، جبکہ عوامی آگاہی مہمات حادثات کی شرح کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
راولپنڈی: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والی تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے دوران راولپنڈی پولیس نے بہترین سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کو یقینی بنایا۔ سی پی او سید خالد ہمدانی کی قیادت میں پولیس کے 5500 سے زائد افسران و اہلکاروں نے میچ کی سیکیورٹی کے فرائض بخوبی انجام دیے۔ راولپنڈی پولیس کے موثر سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کی بدولت میچ کے دوران شائقین کرکٹ کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ سی پی او سید خالد ہمدانی، ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انوسٹیگیشن، چیف ٹریفک آفیسر اور دیگر افسران نے انتظامات کی مسلسل نگرانی کی۔ پولیس کے 350 سے زائد ٹریفک افسران نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹا ف رپورٹر) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے روڈ ٹریفک متاثرین کی یاد کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان میں ہر سال ہزاروں ٹریفک حادثات قیمتی جانیں نگل جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تیز رفتاری اور قوانین کی خلاف ورزی حادثات کی بنیادی وجہ ہے، جبکہ غیر تربیت یافتہ ڈرائیور اور ناقص سڑکیں بھی حادثات میں اضافے کا سبب بن رہی ہیں۔گورنر سندھ نے زور دیا کہ ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد حادثات میں نمایاں کمی لا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑے شہروں میں جدید ٹریفک مینجمنٹ سسٹم کا قیام ناگزیر ہوچکا ہے، جبکہ عوامی آگاہی مہمات حادثات کی شرح کم کرنے میں اہم کردار...
لاہور (لیڈی رپورٹر) فیصل چوک پر نابینا افراد کا دھرنا پانچویں روز بھی جاری رہا جس کے باعث چوک ایک جانب سے ٹریفک کے لیے بند ہے۔ پولیس کی بھاری نفری ڈی ایس پی خرم چیمہ کی سربراہی میں موقع پر موجود ہے۔ نابینا افراد کا مطالبہ ہے کہ ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کیا جائے۔ مظاہرین اور انتظامیہ کے درمیان مذاکرات تاحال کامیاب نہیں ہو سکے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمارا معاملہ پنجاب لیول کا ہے اور وزیراعلیٰ ہی ہمارے مطالبات تسلیم کر سکتی ہیں۔ مظاہرین کا مؤقف ہے کہ جب تک مطالبات منظور نہیں ہوتے، دھرنا جاری رہے گا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)شہر قائد میں رواں سال کے دوران مختلف علاقوں میں جان لیوا ٹریفک حادثات میں خواتین اور بچوں سمیت جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 755 ہوگئی اور 10 ہزار 800 سے زائد شہری زخمی بھی ہوئے ہیں۔چھیپا فاونڈیشن کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق شہر قائد کے مختلف علاقوں میں جان لیوا حادثات میں مجموعی طور پر 755 افراد زندگی سے محروم ہوگئے، جس میں 589 مرد، 73 خواتین، 71 بچے اور 22 بچیاں شامل ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ شہر میں ٹریفک حادثات کے دوران مجموعی طور پر 10 ہزار 856 افراد زخمی بھی ہوئے، جس میں 8 ہزار 487 مرد، ایک ہزار 703 خواتیں، 509 بچے اور 157 بچیاں شامل ہیں۔چھیپا...
کراچی ٹریفک پولیس نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے پیغامات سے متعلق وضاحت جاری کردی۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق جعلی پیغام سوشل میڈیا، واٹس ایپ اور دیگرآن لائن ذرائع سے پھیلائے جارہے ہیں، چالان جمع کرانےکا واحد مستند طریقہ کارپی ایس آئی ڈی کے ذریعے ادائیگی ہے۔ترجمان نے کہا کہ شہری تمام غیر مصدقہ ادائیگی کے طریقہ کار کو فوراً مسترد کریں، نامعلوم یا مشکوک لنکس پر کلک نہ کریں، گمراہ کن پیغامات کو رپورٹ کریں، سندھ پولیس کی طرف سے موصول سرکاری پیغام صرف’سندھ پولیس ‘کےنام سےجاری ہوتا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ اگر کسی شہری کو کسی پرائیویٹ نام یا ذاتی نمبر سے سندھ پولیس کے نام پر کوئی پیغام موصول ہو تو وہ پیغام جعلی تصور...
ویب ڈیسک : شہرِ قائد کی ٹریفک پولیس نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے پیغامات سے متعلق وضاحت جاری کردی۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق جعلی پیغام سوشل میڈیا، واٹس ایپ اور دیگرآن لائن ذرائع سے پھیلائے جارہے ہیں، چالان جمع کرانےکا واحد مستند طریقہ کارپی ایس آئی ڈی کے ذریعے ادائیگی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ شہری تمام غیر مصدقہ ادائیگی کے طریقہ کار کو فوراً مسترد کریں، نامعلوم یا مشکوک لنکس پر کلک نہ کریں، گمراہ کن پیغامات کو رپورٹ کریں، سندھ پولیس کی طرف سے موصول سرکاری پیغام صرف’سندھ پولیس ‘کےنام سےجاری ہوتا ہے۔ سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔جمعہ 14نومبر ، 2025 ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ اگر کسی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: سال کے اختتام سے چند ہفتے قبل شہر قائد میں ٹریفک حادثات کی صورتحال ایک بار پھر تشویش ناک شکل اختیار کرچکی ہے۔مختلف شاہراہوں، مصروف مارکیٹوں، رہائشی علاقوں اور انٹر سٹی روٹس پر پیش آنے والے حادثات کے نتیجے میں رواں برس ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 755 تک پہنچ گئی ہے، جب کہ 10 ہزار 800 سے زیادہ شہری زخمی ہوئے، جن میں بڑی تعداد نوجوانوں اور پیدل چلنے والوں کی ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فلاحی ادارے چھیپا فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری اعداد و شمار نے یہ واضح کر دیا ہے کہ شہر کے ٹریفک نظام میں سنگین خامیاں بدستور موجود ہیں اور ہیوی ٹریفک کی بے احتیاطی شہریوں کی زندگی...
کراچی: شہر قائد میں رواں سال کے دوران مختلف علاقوں میں جان لیوا ٹریفک حادثات میں خواتین اور بچوں سمیت جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 755 ہوگئی اور 10 ہزار 800 سے زائد شہری زخمی بھی ہوئے ہیں۔ چھیپا فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق شہر قائد کے مختلف علاقوں میں جان لیوا حادثات میں مجموعی طور پر 755 افراد زندگی سے محروم ہوگئے، جس میں 589 مرد، 73 خواتین، 71 بچے اور 22 بچیاں شامل ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ شہر میں ٹریفک حادثات کے دوران مجموعی طور پر 10 ہزار 856 افراد زخمی بھی ہوئے، جس میں 8 ہزار 487 مرد، ایک ہزار 703 خواتیں، 509 بچے اور 157 بچیاں...
سٹی 42 : ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ صرف رات 12 سے صبح 5 بجے تک ہوگا، دن کے اوقات میں اسلام آباد میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند ہوگا۔ چیف ٹریفک آفیسر کے مطابق گاڑیوں پر سیاہ شیشوں کے استعمال پر پابندی ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ موٹر سائیکل پر تین سواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ افغان کرکٹر راشد خان کی دوسری اہلیہ کون؟ تصاویر سامنے آگئیں سی ٹی او کا کہنا ہے کہ تمام بس اڈہ مالکان اور منیجران کے ساتھ فوری رابطہ اجلاس منعقد کیے جائیں گے۔ کوئی...
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں ہیوی ٹریفک کے داخلے کے لیے نیا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ اب ہیوی ٹریفک کو اسلام آباد میں داخلے کی اجازت صرف رات 12 بجے سے صبح 5 بجے تک ہوگی، جب کہ دن کے اوقات میں داخلہ مکمل طور پر ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:شاہین چوک انڈر پاس کی تعمیر، اسلام آباد پولیس نے متبادل ٹریفک پلان جاری کردیا چیف ٹریفک آفیسر کے مطابق گاڑیوں پر سیاہ شیشوں کے استعمال پر پابندی برقرار رہے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ سی ٹی او نے مزید کہا کہ موٹر سائیکل پر تین سواروں کے خلاف بھی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور(آئی این پی )ڈاکٹر زاہد اللہ کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے اہلکاروں کی جانب سے شہر بھر میں تجاوزات مافیا کو رضا کارانہ طور پر تجاوزات ختم کرنے کی ہدایت کی گئی تاہم ان کی جانب سے اس پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا تھا جس پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے اہلکاروں کی جانب سے مختلف سیکٹروں میں کارروائیاں کی گئیں جس کے تحت مختلف سیکٹرز میں آپریشن کے دوران ٹریفک 43 افراد کو گرفتار کر کے دو ٹرک سامان قبضے میں لے لیا۔ اسی طرح سرکلر روڈ اور چارسدہ روڈ سے غیر قانونی سٹینڈ قائم کرنے پر 45 سوزوکی مالکان اور کینٹ سیکٹر سے نو پارکنگ زون میں موٹر سائیکلیں کھڑی کرنے پر...
ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر "ستھرا پنجاب" مہم کے تحت لاہور میں تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی سربراہی میں ہونے والے گرینڈ آپریشن کے دوران 24 گھنٹوں میں 1157 تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا، جبکہ تجاوزات پر موجود سامان ضبط کر لیا گیا۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور (ایم سی ایل) کے ریگولیشن اسکواڈز نے مارکیٹوں اور سڑکوں پر کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 2355 بینرز اور فلیکسز اتارے، تاکہ بصری آلودگی کے خاتمے کو یقینی بنایا جا سکے۔ پی جی ٹرینی ڈاکٹروں کی سنی گئی ڈپٹی کمشنر لاہور نے کہا کہ آپریشنز اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک آخری تجاوزات...
ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا تولسانی رنگ دیا گیا، آفاق احمد کی ڈمپر ایسوسی ایشن سے ملاقات
مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ ڈمپر یا ہیوی ٹریفک حادثات پر قوانین پر عملدرآمد کی اپیل کی تو پیپلزپارٹی نے اسے لسانی رنگ دے کر مہاجر پختون فسادات کروانے کی کوشش کی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد سے اُن کی رہائش گاہ ڈیفنس میں انصاف ٹرک ڈمپر ایسوسی ایشن اور آل ٹرک ڈمپر اونر ایسوسی ایشن کے مشترکہ وفد نے حاجی یوسف اور آغا میاں جان کی قیادت میں ملاقات کی۔ ملاقات میں کراچی گرینڈ الائنس کے سربراہ اسلم خان بھی موجود تھے۔ وفد کے سربراہ نے آفاق احمد سے کہا کہ ہمیں حادثات میں انسانی جانوں کے نقصان پر دلی دکھ ہے، کوئی انسان جان بوجھ کر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی میں ٹریفک حادثات اب روزمرہ کا معمول بنتے جا رہے ہیں۔ ای چلان میں مست حکومت دیگر ٹریفک کے ایشوز پر توجہ دینے سے قاصر ہے۔ شہر کا کوئی کونہ، کوئی چورنگی، کوئی شاہراہ ایسی نہیں بچی جہاں انسانی جان محفوظ ہو۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے تین الگ الگ حادثات میں دو افراد اپنی جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک خاتون سمیت دو افراد شدید زخمی ہوئے۔ مگر یہ صرف چند گھنٹوں کے اندر پیش آنے والے واقعات ہیں؛ اگر پورے مہینے یا سال کا جائزہ لیا جائے تو صورتحال کہیں زیادہ سنگین دکھائی دیتی ہے۔ یہ امر تشویشناک ہے کہ کراچی میں ہر سال اوسطاً 1,500...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
سٹی 42 : شہرِ قائد میں ہیوی ٹریفک کے لئے مختلف روٹس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس کے ساتھ ہی دو ماہ کے لئے ہیوی ٹریفک پر صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک پابندی بھی عائد کردی گئی ہے۔ کمشنر کراچی کی جانب سے ہیوی ٹریفک پر نیا ہدایت نامہ جاری کردیا گیا، جس میں ہیوی ٹریفک کے لئے مختلف روٹس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جاری کردہ ہدایت نامے میں صائمہ پاری اور روفی گلوبل سٹی سپر ہائی وے سے ملیر ہالٹ تک جناح اوینیو ہیوی ٹریفک کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی کمشنر کراچی کی جانب سے نوٹیفکیشن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور( آئی این پی ) لاہور پولیس نے رائیونڈ تبلیغی اجتماع کے موقع پر سیکورٹی کے بھرپور انتظامات کئے ہیں۔ اس سلسلے میں شرکا کے جان و مال کے تحفظ اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے ایک جامع سیکورٹی پلان مرتب کیا گیا ہے۔ترجمان نے بتا یا کہ تبلیغی اجتماع کی سیکورٹی کے لیے 3 ایس پیز، 10 ڈی ایس پیز، 41 ایس ایچ اوز، 252 اَپر سبارڈینیٹس سمیت مجموعی طور پر 3800 سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ ٹریفک کی بلا تعطل روانی کے لیے 1000 سے زائد ٹریفک پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی پر مامور ہیں۔شرکاء کی سہولت کے لیے پنڈال کے 14 مختلف مقامات پر پولیس کیمپس قائم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات و واقعات میں 7افراد جاںبحق ہوگئے‘ دیگر واقعات میں دو بھائیوں سمیت 3افراد زخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق بن قاسم عبداللہ گوٹھ نیو بحریہ پیڈسٹل برج کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے راہ گیر 33سالہ عالم نامی شخص جاں بحق ہوگیا ۔ متوفی کی لاش کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ گلشن حدید شہباز پمپ کے قریب ٹریفک حادثے میں 45سالہ عزیز ولد عبدالشکور نامی شخص جاں بحق ہوا۔ محمود آباد امبالا بیکری ریلوے پھاٹک ٹریک کے قریب ٹرین کی زد میں آکر 40سالہ محمد علی نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔ رضویہ تھانے کی حدود ناظم آباد نمبر 1گھر سے 55سالہ ذوالفقار ولد نذیر کی لاش...
ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی میں ای چالان سسٹم کے نفاذ سے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں میں ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کے استعمال کا رجحان بڑھ رہا ہے، جس سے حادثات اور شرحِ اموات دونوں میں کمی آئی ہے۔ ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے بتایا کہ شہر میں حادثات کی شرح میں واضح کمی آئی ہے. پہلے شہر میں ٹریفک حادثات میں ماہانہ اموات کی شرح 90 تھی جو اکتوبر میں کم ہو کر 40 ہوگئی ہے۔پیر محمد شاہ کے مطابق ٹریفک پولیس روزانہ کی بنیاد پر حادثات کی جگہوں کا ’ہیٹ میپ‘ تیار کرتی ہے تاکہ خطرناک مقامات کی نشاندہی اور نگرانی مؤثر انداز...
فائل فوٹو کراچی میں نمائش چورنگی بند ہونے کی وجہ سے مختلف مقامات پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوگئی ہے۔ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ نمائش چورنگی جانے والے چاروں راستے ٹریفک کے لیے بند کیے گئے ہیں، شارع قائدین نمائش جانے والا روڈ خداداد کالونی کے قریب سے بند ہے۔ شارع قائدین سے آنے والی ٹریفک کو کوریڈور تھری بھیجا جا رہا ہے، ایم اے جناح روڈ تاج کمپلیکس سے ٹریفک کو صدر، سولجر بازار بھیجا جا رہا ہے۔ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ لسبیلہ سے آنے والے ٹریفک کو پیپلز سیکریٹریٹ کی جانب بھیجا جا رہا ہے، پیپلز چورنگی، کیپری سینما چوک، کوریڈور 3 پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔کشمیر روڈ، گرو مندر چورنگی، اللّٰہ والی چورنگی پر...
---فائل فوٹو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ن لیگ نے ہم سے رابطہ کیا ہے، 27 ویں ترمیم سے متعلق سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی میں مشاورت ہوگی، جو بھی فیصلہ ہوگا سی ای سی میں ہوگا، 27 ویں آئینی ترمیم سے متعلق تفصیل سے بات ہوچکی ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ 27ویں ترمیم سے متعلق پیپلز پارٹی جو بھی فیصلہ کرے گی پاکستان کے حق میں ہوگا، جب تک فیصلے نہ ہوں تب تک میرے خیال میں بات نہیں کرنی چاہیے، تمام ترامیم سی ای سی میں پیش ہوں گی اور اکثریتی رائے سے فیصلہ ہوگا۔شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ ضرورت کے تحت آئین میں ترمیم کی جاتی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:۔ کراچی میں منگل کو ڈمپر کی ٹکر سے ایک اور موٹر سائیکل سوار نوجوان کی ہلاکت اور ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود کے مسلح گارڈز کی ہجوم پر ہوائی فائرنگ کے بعد کشیدگی میں اضافہ ہوگیا۔ مشتعل ہجوم نے ڈمپر کو آگ لگادی ۔جس کے بعد ڈی آئی جی پی ٹریفک کی زیرِ صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں تمام ٹریفک کے ایس ایس پیز نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ڈی آئی جی پی ٹریفک نے تمام افسران کو ہدایت جاری کی کہ فیلڈ میں موجود تمام ٹریفک اہلکار اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کی سرکاری و نجی گاڑیوں پر واضح نمونہ دار نمبر پلیٹس آویزاں ہوں اور ٹریفک قوانین پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر ای چالان (ٹریکس) نظام کے نفاذ کے بعد ڈرائیورز کی تربیت اور آگاہی کی ضرورت شدت سے محسوس کی جا رہی ہے۔سماجی ماہرین نے نشاندہی کی ہے کہ سڑکوں پر چلنے والے بیشتر ڈرائیورز اور موٹر سائیکل سوار ٹریفک اشاروں اور بنیادی قوانین کے بارے میں آگاہی نہیں رکھتے۔ ان کا کہنا ہے کہ لوگ اپنی مرضی سے سڑکوں پر گاڑیاں چلاتے ہیں، جس کی وجہ سے ٹریفک مینجمنٹ قائم نہیں ہو پا رہا ہے۔ایک ٹریفک انسٹرکٹر نے بتایا کہ اس مسئلے کے حل کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کے نظام میں بنیادی اصلاحات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے تجویز دی کہ لائسنس کے اجرا سے قبل ایک ماہ کی باقاعدہ ٹریفک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ٹریفک پولیس نے شہر میں ٹریفک ریگولیشن اینڈ سائٹیشن سسٹم (ٹریکس) کے نفاذ کے بعد اپنی کارکردگی کے ابتدائی اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔حکام کے مطابق شہر میں اب دستی چالان کا نظام مکمل طور پر روک دیا گیا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر 4 ہزار سے زائد ای چالان کیے جا رہے ہیں ، جن میں بنیادی طور پر سگنل توڑنا، سیٹ بیلٹ کا استعمال نہ کرنا، غیر قانونی پارکنگ اور تیز رفتاری کی خلاف ورزیاں شامل ہیں۔ٹریفک پولیس کا دعویٰ ہے کہ خودکار نظام کے تحت ہونے والی فوری اور شفاف کارروائیوں سے نہ صرف ٹریفک حادثات میں کمی آئی ہے بلکہ شہری اب زیادہ محتاط انداز میں ڈرائیونگ کر رہے ہیں کیونکہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں اور اسے کنٹرول کرنے میں ناکامی کے نتیجے میں رونما ہونے والے حادثات ایک سنگین انسانی المیہ بن چکے ہیں۔ریسکیو اداروں کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال اب تک ٹریفک حادثات کے باعث تقریباً 715 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جن میں 552 مرد، 72 خواتین اور 91 بچے و بچیاں شامل ہیں۔ اسی عرصے کے دوران 10 ہزار 500 سے زیادہ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔اس ڈیٹا کی سب سے تشویشناک بات یہ ہے کہ زیادہ تر اموات ہیوی ٹریفک کے سبب ہوئیں۔ صرف 303 دنوں میں ڈمپر، ٹریلر، واٹر ٹینکر اور بسوں کی ٹکر سے 210 افراد اپنی جان گنوا بیٹھے۔یہ خوفناک...
کراچی: رواں سال 2025 میں کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے باعث 731 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، جب کہ 10,628 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ چھیپا ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں جن میں مردوں کی تعداد 567، خواتین کی 72 اور بچوں کی 92 ہے۔ سب سے زیادہ حادثات ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے ہوئے ہیں جن میں ڈمپر، ٹریلر اور واٹر ٹینکر کے حادثات شامل ہیں۔ 308 دنوں میں 217 افراد ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے جاں بحق ہوئے ہیں جن میں ڈمپر کی ٹکر سے 40، ٹریلر کی ٹکر سے 81 اور واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 49 افراد کی موت ہوئی۔ چھیپا ذرائع کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 251104-02-10 کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی خصوصی ہدایت پر پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو سینٹر کے موقع پرشرکا، غیر ملکی مہمانوں اور شہریوں کے تحفظ کے لیے ایک جامع اور مؤثر سیکورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق کل 3372 افسران و اہلکارسیکورٹی کے فرائض انجام دیں گے جن میں 1626 ٹریفک پولیس اہلکار، 186 اسپیشل برانچ افسرانور دیگر شعبہ جات کے تربیت یافتہ اہلکار شامل ہیں۔پولیس حکام کے مطابق، ایکسپو سینٹر اور اس کے اطراف کے علاقوں میں داخلی و خارجی راستوں کی سخت نگرانی کے ساتھ ساتھ ٹریفک کے بہاؤ کو برقرار رکھنے کے لیے خصوصی ٹریفک پلان بھی ترتیب دیا گیا ہے۔علاوہ ازیں، کسی بھی غیر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قصور (خبرایجنسیاں) پنجاب کے ضلع قصور کے دیپال پور روڈ پر 2 ٹریفک حادثات میں 2 خواتین جاں بحق اور 2افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق پہلا واقعہ ٹولو والا میں پیش آیا جہاں گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل پر سوار 65 سالہ خاتون شدید زخمی ہونے کے بعد دم توڑ گئی۔ دوسرے واقعے میں فتح پور کے قریب موٹر سائیکل بے قابو ہوکر فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی جس میں 70 سالہ خاتون موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کا مزید کہنا تھا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والی دونوں خواتین اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ بابا بلھے شاہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ خبر ایجنسی سیف اللہ
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والی حالیہ تحقیق کے دوران یہ انکشاف ہوا ہے کہ شہر میں چلنے والی ہر پانچ میں سے ایک بھاری ٹرانسپورٹ گاڑی قومی ماحولیاتی اخراج کے معیار کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ یہ نتیجہ وزارتِ موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی کوآرڈینیشن کے تحت کام کرنے والے وفاقی ادارہ برائے تحفظِ ماحولیات (پاک ای پی اے) کی تازہ رپورٹ میں پیش کیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: مریم نواز کے ماحولیاتی آلودگی کے لیے اقدامات: ’عثمان بزدار کی حکومت میں ایسا کچھ دیکھنے کو ملا ہے؟‘ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بڑھتی ہوئی آبادی، صنعتی سرگرمیوں میں اضافہ اور سڑکوں پر گاڑیوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ اسلام آباد میں فضائی آلودگی کی صورتحال کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں شاہراہوں پر نصب جدید کیمروں کے ذریعے متعارف کرایا گیا ای چالان سسٹم ٹریفک کے نظم و ضبط میں انقلابی بہتری لانے لگا ہے۔ شارع فیصل، کلفٹن، میٹروپول اور دیگر مرکزی شاہراہوں پر نصب کیمروں سے موصول مناظر میں دیکھا گیا ہے کہ شہری اب خالی سڑکوں اور بند دکانوں کے باوجود بھی سگنل پر رکنے لگے ہیں، جس سے ٹریفک قوانین کی پاسداری کا رجحان نمایاں طور پر بڑھا ہے۔ٹریفک پولیس ذرائع کے مطابق ای چالان سسٹم کے نفاذ کے بعد کار سوار شہریوں میں قوانین کی پابندی سب سے زیادہ دیکھی جا رہی ہے، جبکہ موٹرسائیکل سواروں کے رویے میں بھی مثبت تبدیلی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات و پُر تشدد واقعات میں خاتون سمیت 6افراد جاںبحق ہوگئے دیگر واقعات میں 5افراد زخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق نیو کراچی تھانے کی حدود ناگن چورنگی کے قریب2 موٹر سائیکلوں پر سوار چار حملہ آوروں نے فائرنگ کی جس سے 55 سالہ محمد اسماعیل ولد محمد عیسیٰ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ فائرنگ کی زد میں آ کر راہ گیر 17 سالہ سہیل ولد عبدالرشید بھی زخمی ہوا۔ کلفٹن بلاک 2 کے قریب واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار نوجوان کو ٹکر مار دی۔ حادثے میں موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش جناح اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔ جاں بحق شخص کی شناخت 30...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی : شہرِ قائد میں ٹریفک نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے پولیس نے ای چالان سسٹم نافذ کیا ہے، اس سلسلے میں نگرانی پر مامور کیمروں کی تفصیلات بھی جاری کی گئی ہیں۔یہ جدید خودکار نظام نہ صرف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کو خودکار طور پر ریکارڈ کرتا ہے بلکہ مرکزی کنٹرول سینٹر سے تمام مناظر براہِ راست مانیٹر بھی کیے جا رہے ہیں۔ٹریفک پولیس کے مطابق شہر بھر میں اس وقت ایک ہزار 76 کیمرے فعال ہیں جو مختلف شاہراہوں، سگنلز اور اہم مقامات پر نگرانی کر رہے ہیں۔ شاہراہِ فیصل پر بلوچ پل، ریجنٹ پلازہ، نرسری، ڈرگ روڈ، اسٹار گیٹ اور کارساز برج جیسے مصروف مقامات پر کیمرے نصب کیے گئے...
ویب ڈیسک: کراچی میں ای چالان سسٹم فعال ہوتے ہی سائبر کرمنلز ایک نئی چال کے ساتھ متحرک ہوگئے ہیں، جہاں شہریوں کو ٹریفک پولیس کے جعلی ای چالان کے پیغامات بھیجے جانے لگے ہیں۔ ان پیغامات میں بتایا جاتا ہے کہ شہری نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی ہے اور فوری طور پر جرمانہ ادا کرے۔ پیغام میں ایک لنک بھی دیا جاتا ہے جس پر کلک کر کے مبینہ طور پر چالان ادا کرنے کا کہا جاتا ہے۔ تاہم یہ پیغامات مکمل طور پر جعلی اور فراڈ پر مبنی ہیں۔ لیسکو کا سموگ کے دوران بجلی بریک ڈاؤن سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا آغاز ذرائع کے مطابق یہ سائبر کرمنلز سرکاری طرز کے جعلی پیغامات...
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے سیکیورٹی اور ٹریفک پلان مرتب کرلیا گیا۔ سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی کے مطابق پولیس کے 5500 سے زائد افسران سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے جبکہ ٹریفک انتظامات کے لیے 367 سے زائد افسران فرائض سر انجام دیں گے۔ سید خالد ہمدانی نے بتایا ہےکہ سینئر افسران فیلڈ میں سیکیورٹی پر مامور فورس کو چیک اور بریف کریں گے۔ روف ٹاپ پر اسنائپرز بھی تعینات کیے جائیں گے۔ سی پی او راولپنڈی کے مطابق سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کے لیے الگ کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جبکہ تھانوں کی موبائلز، ایلیٹ اور ڈولفن اسکواڈ اسٹیڈیم کے اطراف گشت کریں گی۔ انہوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات واقعات میں بچے اور خاتون سمیت 7افراد جاںبحق ہوگئے دیگر واقعات میں 3افراد زخمی ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق اقبال مارکیٹ تھانے کی حدود اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ چستی نگر سلمان فارسی مسجد کے قریب اتوار اور پیر کی درمیانی شب ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی ، مقتول کی شناخت 65 سالہ غیاث الدین ولد شرف الدین کے نام سے کی گئی۔ مقتول کے چہرے پر آنکھ کے اوپر اور نیچے زخم کے نشانات واضح ہیں جس سے خون بھی رس رہا تھا جبکہ ناک سے بھی خون نکلا ہوا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی اصل حقائق سامنے...
سعودی عرب میں بیشہ خمیس مشیط روڈ پر ایک المناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس نے پورے شہر کو سوگوار کردیا۔ عرب میڈیا کے مطابق پانچ طالبات ایک گاڑی میں سوار ہوکر یونیورسٹی کی جانب جارہی تھیں جب سامنے سے آنے والی ایک گاڑی سے ٹکر ہوگئی۔ گاڑیوں کا تصادم اتنا خطرناک تھا کہ طالبات کی گاڑی کے پرخچے اُڑ گئے۔ 4 طالبات موقع پر جاں بحق ہوگئیں جب کہ ایک شدید زخمی ہیں۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والی طالبات کو ایمبولینس کے ذریعے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمی طالبہ کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ افسوسناک حادثے کی اطلاع ملنے پر یونیورسٹی کو بند کردیا گیا اور طالبات کی درجات کی بلندی کے لیے...
کراچی: لانڈھی مانسہرہ کالونی کے قریب ٹریفک حادثے کے دوران ایک شخص جاں بحق ہوا۔ ایدھی حکام کے مطابق جاں بحق شخص کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ واقعہ تیز رفتار گاڑی کی ٹکر کے باعث پیش آیا، حادثے میں جاں بحق ہونے والے ضعیف العمر شخص کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے۔ دوسری جانب، سہراب گوٹھ براق پیٹرول پمپ کے قریب ٹریفک حادثے کے دوران ایک شخص جاں بحق ہوا۔ پولیس کے مطابق حادثہ موٹر سائیکل سوار شخص کے سامنے کسی جانور کے آنے کے باعث پیش آیا۔ موٹر سائیکل سوار شخص سامنے آنے والے جانور کو بچانے کی کوشش کے دوران توازن برقرار نہیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل مرکزی نائب صدر پیر یاسر سائیں کے میڈیا کوآرڈنیٹر شاہد خان اور دیگر رہنماؤں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہفتے کی شب بلدیہ اعلی حیدرآباداینٹی انکروچمنٹ سیل نے کاروائی کرتے ہوئے حیدر چوک سے تمام ٹھیے پتھارے ضبط کر لیے جبکہ یہی لوگ تجاوزات کے ذمہ دار ہیں، انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کے چوک چوراہوں فٹ پاتوں سڑکوں پر تجاوزات کئی سالوں سے قائم ہے جس کو ختم کرانے میں بلدیہ حیدرآباد کی نا اہلی قرار دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھتہ مافیا اور بلدیہ حیدرآباد دونوں ہی اس کے ذمہ دار ہیں جبکہ ماضی میں کئی بار ہائی کورٹ کے نوٹسز کے باوجود ضلع انتظامیہ کی لاپرواہی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: شہر کی سڑکوں پر تیز رفتار ہیوی گاڑیوں اور دیگر ٹریفک حادثات شہریوں کے لیے موت کا پیغام بن گئے، رواں سال کے دوران 697 افراد مختلف حادثات میں جاں بحق جبکہ 10 ہزار 400 سے زائد شہری زخمی ہوچکے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹریفک پولیس کے سخت دعوؤں اور کارروائیوں کے باوجود شہر قائد میں ہیوی ٹریفک کے باعث جان لیوا حادثات میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے،رواں سال ڈمپر، ٹریلر، واٹر ٹینکر، مزدا اور دیگر ہیوی گاڑیوں نے 205 گھروں کے چراغ گل کر دیے، جن میں سب سے زیادہ 78 افراد ٹریلر کی ٹکر سے جاں بحق ہوئے۔ترجمان چھیپا فاؤنڈیشن کے مطابق رواں سال اب تک ہونے والے حادثات میں جاں بحق...
ایک جانب شہر میں ہیوی گاڑیوں کے ناتجربہ کار ڈرائیور شہریوں کو روند کر انہیں زندگی سے محروم کر رہے ہیں، تو دوسری جانب ٹریفک پولیس کا زور صرف موٹر سائیکل اور کار سوار عام شہریوں پر ہی چل رہا ہے، جنہیں تمام قوانین کی پاسداری کی ہدایت کی جاتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی سڑکوں پر ہیوی اور دیگر گاڑیوں سے ہونے والے جان لیوا ٹریفک حادثات میں رواں سال کے دوران مجموعی طور پر 697 افراد زندگی سے محروم ہوگئے اور 10 ہزار 400 سے زائد شہری زخمی بھی ہوئے، جبکہ ٹریفک پولیس کے افسران کے بلند و بانگ دعوؤں کے باوجود ہیوی ٹریفک شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق رواں سال اب تک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">افریقی ملک یوگنڈا میں خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس میں کم از کم 46 افراد ہلاک جب کہ درجنوں زخمی ہیں۔عالمی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ دارالحکومت کمپالا اور شمالی شر گلو کے درمیان ہائی وے پر منگل اور بدھ کی درمیانی شب پیش آیا۔ جب مخالف سمت میں آنے والی بسیں کار اور ٹرک کو اوور ٹیک کرنے کے دوران ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں جب کہ اسی دوران متعدد گاڑیاں بے قابو ہو کر بھی ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔پولیس کے مطابق اس خوفناک حادثے میں 46 افراد اپنی جان سے گئے جب کہ درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔واضح رہے کہ کمپالا گلو ہائی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251021-02-12 کراچی (رپورٹ/ محمد علی فاروق) سندھ اسمبلی سے حال ہی میں منظور ہونے والے بل کے بعد ٹریفک پولیس کے تمام عدالتی و قانونی اختیارات ختم ہو چکے ہیں تاہم کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک اہلکار آج بھی شہریوں کی گاڑیاں روک کر مبینہ طور پر رشوت خوری اور لوٹ مار میں ملوث پائے جا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق 2002ء سے قبل ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی کا اختیار صرف مجسٹریٹس کے پاس تھا۔ اس وقت ٹریفک پولیس اہلکار محض معاونت کیلیے مجسٹریٹس کے ہمراہ کھڑے ہوتے اور جرمانے یا قانونی کارروائی مجسٹریٹ کے دستخط سے ہی ممکن ہوتی تھی۔ سندھ اسمبلی سے قانون میں ترمیم کے بعد یہ اختیارات ٹریفک پولیس کو...
شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں نوجوان سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ملیر کینٹ کے علاقے چیک پوسٹ نمبر 5 صائمہ اپارٹمنٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کی۔ ایس ایچ او ملیر کینٹ آغا رشید نے بتایا کہ متوفی راہگیر تھا جسے سڑک عبور کرتے ہوئے نامعلوم گاڑی کا ڈرائیور ٹکر مار کر فرار ہوگیا جبکہ فوری طور پر فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی تاہم عمر 18 سے 20 سال کے قریب بتائی جاتی ہے۔ دریں اثنا لیاری ایکسپریس وے پر شام کے وقت ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے والا...
کراچی: شہر قائد کے دو مختلف مقامات، کاٹھور پل اور نیٹی جیٹی پل پر پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثات میں دو نوجوان جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق پہلا حادثہ گڈاپ سٹی کے علاقے کاٹھور انصاری پل کے قریب پیش آیا، جہاں موٹرسائیکل سوار 30 سالہ انور ولد امام بخش ایک ڈمپر کی ٹکر سے جاں بحق ہو گیا۔ متوفی ملیر میمن گوٹھ کا رہائشی اور موٹرسائیکل مکینک تھا، جو واقعے کے وقت اپنی دکان بند کر کے گھر جا رہا تھا۔ ایدھی ایمبولینس کے ذریعے انور کی لاش سپرہائی وے پر واقع بقائی ٹول پلازہ اسپتال منتقل کی گئی۔ ایس ایچ او گڈاپ سٹی انسپکٹر سرفراز کے مطابق تحقیقات جاری ہیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ایک بار پھر حادثات کی لپیٹ میں ہے۔ لیاقت آباد اور ملیر ماڈل کالونی میں دو الگ الگ واقعات میں تیز رفتار ٹرکوں نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔ مرنے والوں میں 37 سالہ صابر شامل ہے، جو دو بچیوں کا باپ اور ایف سی ایریا کا رہائشی تھا۔ دوسرے واقعے میں ملیر ماڈل کالونی کے قریب ایک شخص موقع پر جاں بحق ہوا اور دو زخمی زندگی و موت کی کشمکش میں ہیں۔ ان واقعات کے بعد لوگوں نے احتجاجاً ٹرکوں پر پتھراؤ کیا، انہیں نقصان پہنچایا اور سڑکیں بند کر دیں۔ نتیجتاً شہر کی اہم شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا۔...
کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ملیر کینٹ عسکری 5 کے قریب ٹریفک حادثے میں خاتون جاں بحق ہوگئی جس کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کی شناخت 52 سالہ روبی وارث کے نام سے کی گئی جبکہ ایس ایچ او ملیر کینٹ آغا عبدالرشید نے بتایا کہ حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا گیا ہے جبکہ خاتون موٹر سائیکل پر اپنے شوہر کے ہمراہ سوار تھی جو حادثے میں معمولی زخمی ہوا ہے۔ دریں اثنا گلستان جوہر بلاک 18 پیٹرول پمپ کے قریب ٹریفک حادثے میں 24...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ملیر کینٹ عسکری 5 کے قریب ٹریفک حادثے میں خاتون جاں بحق ہوگئی جس کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کی شناخت 52 سالہ روبی وارث کے نام سے کی گئی جبکہ ایس ایچ او ملیر کینٹ آغا عبدالرشید نے بتایا کہ حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا گیا ہے جبکہ خاتون موٹر سائیکل پر اپنے شوہر کے ہمراہ سوار تھی جو حادثے میں معمولی زخمی ہوا ہے۔دریں اثنا گلستان جوہر بلاک 18 پیٹرول پمپ کے قریب ٹریفک حادثے میں 24...
پنجاب حکومت نے صوبائی دارالحکومت لاہور کے تاریخی مقامات کے قریب ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنانے اور اردگرد کے علاقوں کو ازسرِنو ماڈل بنانے کے منصوبے کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں بدھ کے روز پنجاب کے وزیر ہاؤسنگ و شہری ترقی، بلال یاسین کی زیرِ صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے ڈائریکٹر جنرل طاہر فاروق اور ٹریفک انجینئرنگ اینڈ ٹرانسپورٹ پلاننگ ایجنسی (ٹیپا) کے چیف انجینئر اقرار حسین نے شرکاء کو داتا دربار کے گردونواح کی توسیع اور دیگر مجوزہ اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ یہ بھی پڑھیے لاہور میں الیکٹرک بسوں کے جدید اسٹاپ، خصوصیات کیا ہیں؟ اجلاس میں بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی منظوری کے...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2025ء) پنجاب بھرمیں 1466ٹریفک حادثات میں 12افراد جاں بحق جبکہ 1713زخمی ہو گئے ۔ترجمان کے مطابق ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1466ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 719افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 994معمولی زخمیوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی ۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (77فیصد)موٹر سائیکل حادثات کی ہے۔ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 929ڈرائیوز،84کم عمرڈرائیور،577مسافراور219پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔(جاری ہے) اعدادو...
---فائل فوٹو صوبۂ خیبر پختونخوا کے شہر پشاور کی تحصیل انبار میں واقع گرلز پرائمری اسکول کے اساتذہ کی غیرحاضری پر والدین اور طالبات نے احتجاج کیا۔مظاہرین نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ ایک ماہ سے اساتذہ غیر حاضر ہیں جس کی وجہ سے تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔مظاہرین نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسکول میں اساتذہ کی حاضری یقینی بنائی جائے۔دوسری جانب احتجاج کے باعث مہمند انبار شاہراہ پر ٹریفک معطل ہو گئی۔ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہونے پر دھرنا ختم کر دیا گیا جبکہ ٹریفک بھی بحال ہو گئی۔
کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ نے کوئٹہ ٹریفک اصلاحات کیس میں اہم فیصلے سناتے ہوئے شہر میں ٹریفک نظام کی بہتری، ماحولیاتی تحفظ اور جدید ٹرانسپورٹ منصوبوں پر فوری عمل درآمد کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ عدالت نے سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ میں آٹو رکشوں کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ خلاف ورزی کی صورت میں رکشوں کو فوری طور پر ضبط کیا جائے۔ مزید برآں، عدالت نے حکومت بلوچستان کو ہدایت دی کہ الیکٹرک بسوں اور جدید ٹرانسپورٹ منصوبے کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے، جبکہ ٹریفک پولیس کو 188.7 ملین روپے فنڈز فوری طور پر جاری کرنے کے احکامات دیے گئے۔ حکومت بلوچستان کی جانب سے...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2025ء) ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں1492ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں838افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔1006معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (76فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ ایمرجنسی ا عداد و شمار...
کراچی کے مختلف علاقوں میں مذہبی جماعت کے کارکنوں کی جانب سے احتجاج کے باعث شہر کے متعدد مقامات پر ٹریفک جام اور انٹرنیٹ سروس میں جزوی تعطل کی اطلاعات ہیں۔ پولیس کے مطابق نیو کراچی، پاور ہاؤس، انڈہ موڑ، سندھی ہوٹل اور فور کے چورنگی کے اطراف احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ مظاہرین کی جانب سے بعض مقامات پر پتھراؤ اور جلاؤ گھیراؤ کی کوششیں بھی کی گئیں جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے شیلنگ کی اور ہجوم کو منتشر کردیا۔ یہ بھی پڑھیے: مریدکے میں تصادم کے بعد ٹی ایل پی مظاہرین منتشر ڈی آئی جی ویسٹ عرفان علی بلوچ کے مطابق پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات پر قابو پا لیا ہے۔ نیو کراچی سندھی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ